Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام مہاجروں اوردیگرمظلوم قوموں کیلئے حق خودارادیت کے مطالبہ کے حق میں واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اورریلی کاانعقاد


ایم کیوایم کے زیراہتمام مہاجروں اوردیگرمظلوم قوموں کیلئے حق خودارادیت کے مطالبہ کے حق میں واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اورریلی کاانعقاد
 Posted on: 4/7/2019 1
ایم کیوایم کے زیراہتمام مہاجروں اوردیگرمظلوم قوموں کیلئے حق خودارادیت کے مطالبہ کے حق میں
واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اورریلی کاانعقاد
مظاہرے میں مہاجروں کے ساتھ ساتھ بلوچ،پختون، گلگتی اوردیگرقومیتوں کے افراد بھی شریک ہوئے


واشنگٹن ۔۔۔ 7 اپریل 2019ء
مہاجروں،بلوچوں اوردیگرمظلوم قوموں کے لئے حق خودارادیت کے مطالبہ کے حق میں اتوارکو ایم کیوایم کے زیراہتمام واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے میں بڑی تعدادمیں مہاجروں کے ساتھ ساتھ بلوچوں،پختونوں،گلگتی ، بلتستانیوں اور دیگر قومیتوں کے افراد نے بھی شرکت کی۔مظاہرے میں ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل نگراں شاہد مصطفےٰ، ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزرریحان عبادت، جوائنٹ آرگنائزرسہیل شمس، مطلوب زیدی، آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین او ر چیپٹر انچارجز اور اراکین بھی شریک تھے ۔ مظاہرے میں بلوچوں کی نمائندگی نبی بخش بلوچ اور گلگت بلتستانی کمیونٹی کی نمائندگی سنگے سیرنگ نے کی ۔ احتجاجی مظاہرے اورریلی میں شرکت کے لئے امریکہ کے مختلف شہروں سے ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ قافلوں کی شکل میں واشنگٹن پہنچے تھے جن میں خواتین کے ساتھ ساتھ بچے بھی شامل تھے۔مظاہرین میں بعض ضعیف العمر خواتین بھی شریک تھیں۔ مظاہرین واشنگٹن میں پہلے ڈیوپونٹ سرکل(Dupont Circle) پر جمع ہوئے اورکافی دیرتک وہاں ریاستی مظالم کے خلاف اورمظلوم قوموں کے حق خودارادیت کے لئے نعرے بازی کرتے رہے ۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم، قائدتحریک جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ، تحریک کے شہیدوں کی تصویریں، بینراورپلے کارڈز اٹھائے ہوئے جن پر ریاستی مظالم کے خاتمہ اور دیگر مذمتی کلمات درج تھے ۔ اس کے علاوہ بعض شرکاء بلوچ حریت پسندوں کے پرچم ،شہیدوں کی تصاویراور پینافلیکس بھی لے کر مظاہرے میں موجود تھے جن پر بلوچستان کی آزادی کے مطالبات تحریرتھے ۔ مظاہرے کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ بعض شرکاء نے بڑے بڑے ڈرم لئے ہوئے تھے جنہیں وہ مسلسل بجارہے تھے اور’’ فریڈم ، فریڈم۔۔۔ وی وانٹ جسٹس Stop genocide of Mohajirs اور دیگر نعرے لگارہے تھے ۔ڈیوپونٹ سرکل پر کچھ دیر تک احتجاج کرنے کے بعد ایک ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کے شرکاء تقریباً ایک میل تک مختلف راستوں اور سڑکوں پرپیدل مارچ کرتے ہوئے، ڈرم بجاتے،نعرے لگاتے اور اپنے پرچم لہراتے ہوئے وہائٹ ہاؤس پہنچے ۔سرخ رنگ کی جیکٹیں پہنے ایم کیوایم کے کارکنان انتہائی نظم وضبط کے ساتھ ریلی کے گرد رسی کاحصار بنائے ہوئے تھے اورریلی کوکنٹرول کررہے تھے ۔ ریلی میں کاریں بھی شامل تھیں جن سے ایم کیوایم کے مقبول ترانے بجائے جارہے تھے ۔ اس پرجوش ریلی نے کراچی میں ایم کیوایم کی ریلیوں کی یاد تازہ کردی۔ اس دوران مقامی پولیس کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل سوارپولیس اہلکاربھی ریلی کواسکواڈکررہے تھے ۔ وہائٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد یہ ریلی ایک بارپھرایک احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی۔ مظاہرین کافی دیرتک ریاستی مظالم، مہاجروں،بلوچوں،پختونوں، گلگتی ، بلتستانیوں اورمذہبی اقلیتوں کی نسل کشی ، جبری گمشدگیوں اورمظالم کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ سیاحوں نے بھی مظاہرے میں خصوصی دلچسپی کااظہارکیا۔ ایم کیوایم کے کارکنوں نے سیاحوں کومظاہرے کے مقاصداوراپنے مطالبات سے آگاہ کیا ۔ مظاہرے کی کوریج کے لئے کئی انٹرنیشنل میڈیاکے نمائندے وہاں موجود تھے جنہوں نے ایم کیوایم کے رہنماؤں اوربلوچ، گلگتی نمائندوں سے انٹرویوزبھی کئے۔ وائس آف امریکہ اورایک مقامی ریڈیونے مظاہرے کی لائیوکوریج بھی کی۔سوشل میڈیا کے ذریعے دنیابھرمیں اس احتجاجی مظاہرے کی کارروائی براہ راست نشر کی گئی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل نگراں شاہد مصطفےٰ، ایم کیوایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزرریحان عبادت، بلوچ رہنما نبی بخش بلوچ اور گلگت بلتستانی کمیونٹی کے رہنما سنگے سیرنگ نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مہاجروں، بلوچوں،پشتونوں، گلگتی بلتستانیوں اوردیگرقوموں اورمذہبی اقلیتوں پر فوج اورریاستی ادارے ظلم کررہے ہیں، ان کاقتل عام کیاجارہاہے اوران کے تمام سیاسی ،معاشی حقوق غصب کرلئے گئے ہیں۔ وقت کاتقاضہ ہے کہ تمام مظلوم قوموں کوان مظالم سے نجات دلانے کے لئے حق خودارادیت دیاجائے۔ انہوں نے امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ اورامریکی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں مظلوم قوموں پر ڈھائے جانے والے مظالم کانوٹس لیں اوران مظالم سے نجات دلانے کے لئے اپناکرداراداکریں۔ 

*****




































4/24/2024 6:47:24 PM