Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم نے مایوسی میں مبتلا مہاجروں کو متحد کرکے انہیں اپنے حقوق کیلئے جدوجہدکی راہ دکھائی۔الطاف حسین


ایم کیوایم نے مایوسی میں مبتلا مہاجروں کو متحد کرکے انہیں اپنے حقوق کیلئے جدوجہدکی راہ دکھائی۔الطاف حسین
 Posted on: 3/17/2019
ایم کیوایم نے مایوسی میں مبتلا مہاجروں کو متحد کرکے انہیں اپنے حقوق کیلئے جدوجہدکی راہ دکھائی۔الطاف حسین
شہیدوں کی قربانیوں اوروفاشعارکارکنوں کی ثابت قدمی اور مہاجر عوام کی بھرپور حمایت کی بدولت ایم کیوایم ملک کی تیسری جماعت بنی
وہ ساتھی ،مائیں،بہنیں بزرگ اوریوتھ سلام تحسین کے مستحق ہیں جوتمام تر ریاستی جبر کے باوجود تحریک سے اپنی وفانبھارہے ہیں 
جن لوگوں نے شہیدوں کے لہوکاسوداکیا اورآج قوم کوغلام بنانے میں حصہ دار بنے ہوئے ہیں وہ تحریک اورقوم کے دوست نہیں ہوسکتے
وفاپرست کارکنان ثابت قدمی اورمستقل مزاجی کے ساتھ اپنی جدوجہدجاری رکھیں۔الطاف حسین
یقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ حق پر چلنے والوں اورصبرکرنے والوں کوہی کامیابی سے ہمکنارفرماتاہے۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کا ایم کیوایم کے 35ویں یوم تاسیس پر پیغام

لندن ۔۔۔ 17 مار چ 2019ء
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے 35ویں یوم تاسیس پر تحریک کے تمام کارکنوں، ذمہ داروں، ماؤں،بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں اوربچوں کومبارکبادپیش کی ہے ۔یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کاایک 35واں یوم تاسیس ایک بارپھرایک ایسے موقع پر آیاہے جب تحریک کی دشمن قوتیں اسے صفحہ ہستی سے مٹانے اورہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کے درپے ہیں تاکہ تمام مظلوموں خصوصاً مہاجروں کے حقوق کی کوئی بھی آوازباقی نہ رہے ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم سے قبل ظلم وناانصافیوں اورحقوق سے محروم مہاجروں کیلئے آوازاٹھانے والاکوئی نہ تھا، تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں مہاجروں کواپنے سیاسی مفادات کیلئے توضرور استعمال کرتی تھیں لیکن مہاجروں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کے خاتمہ اوران کے حقوق کیلئے کوئی بات نہیں کرتاتھا۔ ایم کیوایم نے محرومی ومایوسی میں مبتلابکھرے ہوئے مہاجروں کوایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے انہیں اپنے حقوق کے لئے جدوجہدکی راہ دکھائی۔ انہوں نے کہاکہ یہ شہیدوں کی قربانیوں اوروفاشعارکارکنوں کی ثابت قدمی اور مہاجر عوام کی بھرپور حمایت کی بدولت ایم کیوایم ملک کی تیسری اورسندھ کی دوسری بڑی جماعت بن گئی۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ جب سے ایم کیوایم وجودمیں آئی ہے، مہاجردشمن قوتوں کومہاجروں کااتحادایک آنکھ نہیں بھایااورانہوں نے اسے مٹانے کی کوششیں شروع کردیں، ایم کیوایم کے خلاف 19جون 1992ء کوفوجی آپریشن شروع کردیاگیاجو 27برسوں سے جاری ہے۔اس دوران ہزاروں کارکنوں کوشہیدکردیاگیا۔ایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوششیں کی گئیں اورآج بھی ایم کیوایم کوصفحہ ہستی سے مٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اورریاستی مظالم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ، سینکڑوں ساتھی لاپتہ اورہزاروں جیلوں میں قید ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ وہ ساتھی ،مائیں،بہنیں بزرگ اوریوتھ سلام تحسین کے مستحق ہیں جوتمام تر ریاستی جبراورمصائب ومشکلات کے باوجود تحریک سے اپنی وفانبھارہے ہیں اورتحریک کے مشن ومقصد کوآگے بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں اورتحریک کے جن لوگوں نے شہیدوں کے لہوکاسوداکیااورتحریک اورقوم کے دشمنوں کے ساتھ ملکرقوم کوغلام بنانے میں حصہ دار بنے ہوئے ہیں وہ تحریک اورقوم کے دوست نہیں ہوسکتے۔ جناب الطاف حسین نے تمام وفاپرست کارکنوں،ماؤں،بہنوں ،بزرگوں اوریوتھ سے کہاکہ وہ ثابت قدمی اورمستقل مزاجی کے ساتھ اپنی جدوجہدجاری رکھیں اوراس بات کایقین رکھیں کہ اللہ تعالیٰ حق پر چلنے والوں اورصبرکرنے والوں کوہی کامیابی سے ہمکنارفرماتاہے۔ 

*****

4/25/2024 12:02:49 PM