Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسٹیبلشمنٹ تجاوزات کے خاتمہ کی آڑ میں مہاجروں کواقلیت میں بدلنا چاہتی ہے۔الطاف حسین


اسٹیبلشمنٹ تجاوزات کے خاتمہ کی آڑ میں مہاجروں کواقلیت میں بدلنا چاہتی ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 1/11/2019
اسٹیبلشمنٹ تجاوزات کے خاتمہ کی آڑ میں مہاجروں کواقلیت میں بدلنا چاہتی ہے۔الطاف حسین
جودکانیں40، 50برسوں سے قائم ہیں اورجودکاندار بلدیہ عظمیٰ کوکرایہ دے رہے ہیں ان دکانوں کوتوڑناسراسرناجائزاورظلم ہے
کراچی میں ہزاروں گھروں کومسمارکیاجاچکاہے اورہزاروں خاندانوں کے سروں سے انکی چھت چھین لی گئی ہے ،
اس ظالمانہ کارروائی کاحکم دے کرچیف جسٹس ثاقب نثارنے اپنے قلم کے ذریعے چنگیزخانی ظلم کیاہے
اسٹیبلشمنٹ مہاجروں کودربدرکرکے پورے کراچی کوایک فوجی علاقہ بناناچاہتی ہے۔جناب الطاف حسین
ظلم حریت پسندپیداکرتاہے اورپھرلوگ اس مسلسل ظلم سے تنگ آکرفریڈم کے نعرے لگاتے ہیں۔ جناب الطا ف حسین
میئرکراچی اور بہادرآبادٹولے کوشرم آنی چاہیے کہ جن مہاجروں نے انہیں ووٹ دے کرباربارایوانوں میں پہنچایایہ انہی
کے گھروں اوردکانوں کو توڑرہے ہیں 
مہاجرعوام اگر ظلم کے خلاف میدان عمل میں نہیں آئیں گے تو ان کی دکانیں اورگھر توڑے جاتے رہیں گے
پاکستان میں جمہوریت نہیں بلکہ غیراعلانیہ طورپرسخت مارشل لا نافذ ہے ،ملک میں ڈیموکریسی کے نام پر اسٹریٹوکریسی ہے
حکومت، پارلیمنٹ، عدلیہ، میڈیااورتمام ادارے اس وقت فوج کے مکمل کنٹرول میں ہیں 
تمام سیاسی رہنمااپنے مفادات کی خاطر فوج کے آگے گھٹنے ٹیک چکے ہیں، الطا ف حسین کے علاوہ عوام کیلئے آوازاٹھانے والاکوئی نہیں
میں نے پاکستان مردہ باد کانعرہ لگایاتھا پاکستان تو نہیں توڑاتھا، جن جرنیلوں نے پاکستان توڑدیاان کوکیاسزادی گئی؟ 
آئین توڑ نا سزاسنگین غداری کے زمرے میں آتاہے ،جن جرنیلوں نے باربارآئین توڑا ان میں سے کتنے جرنیلوں کوسزا دی گئی؟
کراچی، سندھ کے شہری علاقے، اندرون سندھ، بلوچستان، پختونخوا اورگلگت بلتستان کے عوام فوج کے ہاتھوں غلام بنے ہوئے ہیں
مہاجر، سندھی،بلوچ، پشتون اورگلگتی غدار اورصرف پنجابی محب وطن ہیں، اب یہ دوہرامعیارنہیں چلے گا
تمام نسلی ولسانی اکائیوں کے ساتھ برابری کاسلوک کرناہوگا، سب کوان کے حقوق دینے ہوں گے۔سوشل میڈیاپر عوام سے خطاب

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ کراچی میں تجاوزات کے خاتمہ کے نام پر مہاجروں کامعاشی قتل کیاجارہاہے اورانہیں تباہ وبرباد کیاجارہاہے، یہ ساری کارروائی اسٹیبلشمنٹ کی پالیسی کاحصہ ہے ، اسٹیبلشمنٹ تجاوزات کے خاتمہ کی آڑ میں کراچی میں مہاجروں کواقلیت میں بدلنا چاہتی ہے اور مہاجروں کومکمل طورپرتباہ وبربادکرکے غلام بناناچاہتی ہے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار سوشل میڈیاکے ذریعے اپنے اہم خطاب میں کیا۔ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں حکومت اور بلدیہ کی جانب سے کراچی میں تجاوزات کے نام پر دکانوں، مارکیٹوں اورگھروں کوتوڑے جانے کے لئے جاری مہم کی شدیدمذمت کی کرتے ہوئے کہاکہ ناجائزتجاوزات پورے ملک میں ہیں لیکن فوج کی ایما پر چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے صرف کراچی میں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کاحکم دیا۔ تجاوزات اگر ٹھیلوں کی شکل میں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیداکررہی ہوں تو انہیں ہٹایا جاسکتاہے 

لیکن اگرتجاوزات 40، 40، 50، 50سالوں سے قائم ہوں تووہ انسانی مسئلہ بن جاتاہے اوراس انسانی مسئلے کوبندوق کے ذورپرنہیں بلکہ انسانی بنیادوں پر حل کیاجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ اگرکہیں سرکاری زمینوں پر ناجائزقبضہ ہے تووہ بلدیہ عظمیٰ ،بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، حکومت سندھ ،پولیس اوررینجرزکی مدد کے بغیرقائم نہیں ہوسکتا۔پھر اسکی سزاغریب عوام کوکیوں دی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جودکانیں غیرقانونی ہوں ان کے خلاف تو کارروائی کاجوازبھی بنتاہے لیکن جودکانیں40، 50برسوں سے قائم ہیں اورجودکاندار بلدیہ عظمیٰ کودکانوں کاکرایہ دے رہے ہیں ان دکانوں کوتوڑناسراسرناجائزاورظلم ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایمپریس مارکیٹ کے بعد کئی مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ گاندھی گارڈن کی دکانیں بھی توڑدی گئی ہیں جوکہ 50، 60سالوں سے قائم تھیں اورجوکے ایم سی کے کرایہ دارتھے، اسی طرح کراچی کے تاریخی اردوبازارکوبھی مسمار کیاجارہاہے، اب تک ہزاروں دکانوں اورپوری پوری مارکیٹوں کوختم کیاجاچکاہے ، جن سے وابستہ ہزاروں خاندانوں کوان کے روزگارسے محروم کردیاگیاہے، یہ کھلامعاشی قتل ہے۔ اسی طرح کراچی کے کئی علاقوں میں ہزاروں گھروں کومسمارکیاجاچکاہے اورہزاروں خاندانوں کے سروں سے انکی چھت چھین لی گئی ہے ،تجاوزات کے خاتمہ کے نام پر اس ظالمانہ کارروائی کاحکم دے کرچیف جسٹس ثاقب نثارنے اپنے قلم کے ذریعے چنگیزخانی ظلم کیاہے ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ تجاوزات کے نام پر ساری کارروائی صرف اور صرف مہاجرعلاقوں میں کی جارہی ہے اورایک منصوبہ بندی کے تحت صرف مہاجروں کوہی نشانہ بنایاجارہاہے۔پشاورمیں ریلوے کالونیوں کے مکینوں کو تو مالکانہ حقوق دیدیے گئے، پنجاب میں ریلوے کالونیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی لیکن کراچی میں ریلوے کالونیوں سے تجاوزا ت کے نام پر مکینوں کوبے دخل کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ساری کارروائی اسٹیبلشمنٹ کی پالیسی کاحصہ ہے ، اسٹیبلشمنٹ تجاوزات کے خاتمہ کی آڑ میں کراچی میں مہاجروں کواقلیت میں بدلناچاہتی ہے اور مہاجروں کومکمل طورپرتباہ وبربادکرکے غلام بناناچاہتی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کی کارروائی چین کے ساتھ کئے جانے والے معاہدوں کے سلسلے کی کڑی ہے جس کے تحت وہ پورے کراچی سے مہاجروں کودربدرکرکے پورے شہرکوایک فوجی علاقہ بناناچاہتی ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ کشمیرمیں توروزانہ ایک کوماراجاتاہے لیکن کراچی میں روزانہ سینکڑوں مہاجروں کاسفاکانہ معاشی قتل کیاجارہاہے، یہ ظلم حریت پسندپیداکرتاہے اورپھرلوگ اس مسلسل ظلم سے تنگ آکرفریڈم کے نعرے لگاتے ہیں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ جب تک ایم کیوایم کامرکزکھلاہواتھااورایم کیوایم میری قیادت میں کراچی میں عوام کے حقوق کے لئے جدوجہدکررہی تھی توکسی کویہ ہمت نہیں تھی کہ وہ لوگوں کی دکانوںیاگھروں کومسمار کرے اورانکامعاشی قتل کرے لیکن تحریک کے جن لوگوں نے فوج اوراسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں اپناسوداکیاہے وہ آج اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کار بن کرمہاجروں کاہی معاشی قتل کررہے ہیں ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ میئرکراچی اور بہادرآبادٹولے کوشرم نہیں آتی کہ جن مہاجروں نے انہیں ووٹ دے کرباربارایوانوں میں پہنچایایہ انہی کے گھروں اوردکانوں کو توڑرہے ہیں اورانہیں ان کے روزگارسے محروم کررہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے مہاجرعوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگرآپ اس ظلم کے خلاف میدان عمل میں نہیں آئیں گے اوراس کے خلاف متحدہوکرآوازنہیں اٹھائیں گے تو آپ کی دکانیں اورگھر توڑے جاتے رہیں گے لہٰذا میدان عمل میں آئیے اورگھروں دکانوں کوتوڑنے والوں اوراس کاحکم دینے والوں کاسوشل بائیکاٹ کیجئے 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ عمران خان سب سے بڑامنافق ہے اوریوٹرن اس کی پہچان ہے ۔ اس نے عوام کو50لاکھ گھربنانے اورایک کروڑنوکریاں دینے کااعلان کیاتھالیکن اس کی حکومت میں غریبوں کے ہزاروں گھرگرائے جاچکے ہیں، نوکریاں دینے کے بجائے دکانیں توڑکرلوگوں سے انکاروز گار چھینا جارہا ہے۔ عمران خان نے کہاتھاوہ کہ وہ خودکشی کرلے گالیکن کسی سے قرضہ نہیں لے گا،آج وہ ہر ملک سے بھیک مانگ کرملک کی عزت لٹوارہاہے۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں جب بھی مارشل لالگاتوفوج کی براہ راست حکومت رہی مگر میں دنیاکوبتاناچاہتاہوں کہ آج پاکستان میں ایک دکھاوے کی منتخب حکومت اورپارلیمنٹ تو ہے لیکن جمہوریت نہیں بلکہ غیراعلانیہ طورپرسخت مارشل لا نافذ ہے ، حکومت، پارلیمنٹ، عدلیہ، میڈیااورتمام ادارے اس وقت فوج کے مکمل کنٹرول میں ہیں اورملک میں ڈیموکریسی کے نام پر اسٹریٹوکریسی ہے۔تمام سیاسی ومذہبی رہنمااپنے اپنے مفادات کی خاطر فوج کے 

آگے گھٹنے ٹیک چکے ہیں، الطا ف حسین کے علاوہ عوام کے حقوق کے لئے آوازاٹھانے والاکوئی نہیں ہے ، آصف زرداری اورنوازشریف کے خلاف بھی جب فوج کاگھیراتنگ ہونے لگتاہے تووہ وقتی طورپرفوج پر تنقید کرتے ہیں لیکن جیسے ہی فوج کی جانب سے ان پر ہاتھ ہلکاکردیاجاتاہے یا انہیں اقتدارکی لالچ دی جاتی ہے تووہ اپنے مفادات کے لئے فوج کے جرنیلوں کے بوٹوں کوہاتھ لگالیتے ہیں۔ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ نے یہی کیاہے اوراب اس صف میں اے این پی اورجے یوآئی بھی شامل ہوچکی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے اس بات کی سزادی جارہی ہے کہ میں نے پاکستان مردہ باد کانعرہ لگایاتھالیکن میں نے پاکستان تو نہیں توڑاتھا، جن جرنیلوں نے پاکستان توڑدیاان کوکیاسزادی گئی؟ پاکستان کے آئین میں آئین توڑ نا سزاسنگین غداری کے زمرے میں آتاہے لیکن جن جرنیلوں نے باربارآئین توڑااورملک میں مارشل لاء نافذ کئے ان میں سے کتنے جرنیلوں کوسزا دی گئی؟انہوں نے کہاکہ آج کراچی، سندھ کے شہری علاقے، اندرون سندھ، بلوچستان، پختونخوا اورگلگت بلتستان کے عوام فوج کے ہاتھوں غلام بنے ہوئے ہیں اوربندوق کے ذورپر انہیں دبایا جارہا 
ہے ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ مہاجر، سندھی،بلوچ، پشتون اورگلگتی غدار اورصرف پنجابی محب وطن ہیں، اب یہ دوہرامعیارنہیں چلے گا، پاکستان کوقائم ودائم اورمضبوط رکھناہے تو سب نسلی ولسانی اکائیوں کے ساتھ برابری کاسلوک کرناہوگا، سب کوان کے حقوق دینے ہوں گے کیونکہ سب فوج کے اس ظلم سے آزادی چاہتے ہیں۔ انہوں نے بلوچوں، پشتونوں، سندھیوں، مہاجروں سے کہاکہ وہ سب ملکر آزادی کے لئے جدوجہدکریں کیونکہ اگرہم سب ملکرجدوجہد کریں گے تو کوئی ہمارے حقوق غصب نہیں کرسکے گا۔ جناب الطا ف حسین نے اس موقع پر شہید وفاڈاکٹرپروفیسرحسن ظفر عارف شہید، شہیدانقلاب ڈاکٹر عمران فاروق، سید علی رضاعابدی شہید،بلوچ حریت پسند رہنماؤں بالاچ مری شہید، استاداسلم شہید،اکبربگٹی شہید،جسقم کے چیئرمین بشیرقریشی شہید اورتمام حریت پسندشہیدوں کوکھڑے ہوکرسیلوٹ پیش کیا۔ 
*****

4/25/2024 12:54:46 PM