Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجروں کواپنی بقاء اورآنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کے لئے میدان عمل میںآناہوگا ۔ڈاکٹرندیم احسان


 مہاجروں کواپنی بقاء اورآنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کے لئے میدان عمل میںآناہوگا ۔ڈاکٹرندیم احسان
 Posted on: 10/6/2018

مہاجروں کواپنی بقاء اورآنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کے لئے میدان عمل میںآناہوگا ۔ڈاکٹرندیم احسان
آج بھی مہاجروں کوپناہ دینے اورپالنے کے طعنے دیے جاتے ہیں اوران کی تذلیل کی جاتی ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان
اپنی آئندہ نسلوں کے بہترمستقبل اورباعزت زندگی کے حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ہاشم اعظم
مانچسٹراوربریڈفورڈ کے دورے کے موقع پر یوکے یونٹ کے کارکنوں کے اجلاسوں سے خطاب 

لندن ۔۔۔ 6 اکتوبر 2018ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان نے کہاہے کہ مہاجروں کواپنی بقاء اورآنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کے لئے میدان عمل میںآناہوگا کیونکہ مہاجردشمن قوتیں انہیں صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم مانچسٹراوربریڈفورڈ کے دورے کے موقع پر یوکے یونٹ کے کارکنوں کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ مہاجروں نے پاکستان بنانے کے لئے لاکھوں جانوں کی قربانی دی اور موجودہ پاکستان میں آبادلسانی اکائیوں کوغلامی سے آزادکرایا،مہاجروں نے پاکستان کی خاطرہندوستان میں اپنی جاگیریں، جائیدادیں،بزرگوں کی قبریں، یادگاریں اور سب کچھ چھوڑدیالیکن یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ مہاجروں کودل سے قبول نہیں کیاگیااورانہیں ہردورمیں نفرت وتعصب کانشانہ بنایاگیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں پیپلزپارٹی کے سندھ کے وزیرانورسیال کے مہاجروں کے خلاف توہین آمیز بیان کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ آج بھی مہاجروں کوپناہ دینے،پالنے اوربے زمینی کے طعنے دیے جاتے ہیں اوران کی تذلیل اورتوہین کی جاتی ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ ایک طرف مہاجروں کی یہ توہین ہے اوردوسری طرف مہاجروں کے ساتھ دوسرے درجے کے شہریوں جیساسلوک کیاجارہاہے،کوٹہ سسٹم کے نام پر ان پر سرکاری ملازمتوں کے دروازے بند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے اسی ظلم اورناانصافیوں کے خلاف تحریکی جدوجہدشروع کی ہے جس کی پاداش میں قائدتحریک اوران کے ساتھیوں پرطرح طرح کے مظالم ڈھائے گئے اورآج بھی ڈھائے جارہے ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ مہاجروں کوسوچناہوگااوریہ فیصلہ کرناہوگاکہ کیاوہ اوران کی آنے والی نسل بھی اسی طرح دوسرے درجے کی زندگی گزارے گی یاوہ ان کے لئے ایک باعزت اورباوقارزندگی چاہتے ہیں، اگروہ اس ظلم سے نجات حاصل کرناچاہتے ہیں توانہیں قائدتحریک الطاف حسین کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے اوراپنی آنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کے لئے میدان عمل میںآناہوگا۔ انہوں نے یوکے یونٹ کے کارکنوں پرزوردیاکہ وہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ اورانسانی حقو ق کی تنظیموں کوپاکستان میں مہاجرں پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کریں۔ڈاکٹرندیم احسان نے کارکنوں سے کہاکہ وہ اتوار7 اکتوبرکوہونے والے یوم تجدیدوفا میں بھرپور تعدادمیں شرکت کریں اور اسے کامیاب بنائیں۔اس موقع پر ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایم کیوایم یوکے کے تمام کارکنان اورہمدرد قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحدہیں اوروہ اپنی آئندہ نسلوں کے بہترمستقبل اورباعزت زندگی کے حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ 
*****




















4/19/2024 6:22:38 PM