Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں مہاجروں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورذیاں کی جارہی ہیں۔ ہاشم اعظم


پاکستان میں مہاجروں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورذیاں کی جارہی ہیں۔ ہاشم اعظم
 Posted on: 6/14/2018
پاکستان میں مہاجروں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورذیاں کی جارہی ہیں۔ ہاشم اعظم
عدلیہ، میڈیا، تمام ادارے اسٹیبلشمنٹ کے کنٹرول میں ہیں ،
کالعدم تنظیموں کو انتخابات میں حصہ لینے ، جلسے جلوس کرنے کی آزادی ہے لیکن ایم کیوایم پر پابندی عائد ہے
اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کے عالمی ادا رے انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کانوٹس لیں
ایم کیوایم یوکے ساؤتھ لندن چیپٹر کے زیراہتمام ٹوٹنگ میں منعقدہ افطارپارٹی سے خطاب


لندن ۔۔۔14 جون 2018ء
ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے کہاہے کہ پاکستان میں مہاجروں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورذیاں کی جارہی ہیں، ملک میں عدلیہ، میڈیا، تمام ادارے اسٹیبلشمنٹ کے کنٹرول میں ہیں ، اسلئے ہم اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان انسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کانوٹس لیں۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار ایم کیوایم یوکے ساؤتھ لندن چیپٹر کے زیراہتمام ٹوٹنگ کے علاقے میں منعقدہ افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں کارکنوں اورہمدردنوجوانوں، بزرگوں ، خواتین اوربچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ہاشم اعظم نے کہا کہ پاکستان میں کالعدم تنظیموں کوتوسیاسی سرگرمیوں، انتخابات میں حصہ لینے ، جلسے جلوس کرنے ، چندہ جمع کرنے اورہرطرح کی سرگرمیوں کی آزادی ہے لیکن ایم کیوایم جوایک قانون پسند جماعت ہے ، جو1987ء سے انتخابات میں حصہ لیتی آئی ہے اورجسے کروڑوں عوام کی حمایت حاصل ہے ، اس پر پابندی عائد ہے،ایم کیوایم کامرکز نائن زیرو سیل ہے، قائدتحریک الطاف حسین کی تقریراوراظہاررائے پرپابندی ہے، ہمارے کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے، انہیں گرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہاہے، ہم پر ہمارے ہی شہر کی زمین تنگ کردی گئی ہے ، یہ وجہ ہے کہ ہم نے الیکشن کابائیکاٹ کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے کہتے ہیں کہ وہ 25جولائی کوالیکشن کابھرپوربائیکاٹ کریں اورگھروں میں رہ کراپنااحتجاج ریکارڈکرائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس ریاستی جبروستم سے گھبرانے والے نہیں ہیں اوراپنی قوم کے حقوق کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، ہمیں یقین ہے کہ انشاء اللہ فتح حق اورسچ کی ہوگی۔
الیکشن ہماری منزل نہیں، ہم مہاجروں کے غصب شدہ حقوق کاحصول چاہتے ہیں، ہم 25جولائی کوالیکشن کابائیکاٹ کرکے قائدتحریک الطاف حسین کے فکروفلسفہ کے مطابق اپنی منزل کی جانب بڑھیں گے۔ اس موقع پرایم کیوایم یوکے کے جوائنٹ آرگنائرز سہیل خانزادہ، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان محسن سعید، فیصل خانزادہ اورایم کیوایم ساؤتھ لندن یونٹ کے انچارج رضوان الدین نے بھی خطاب کیا۔ یونٹ کمیٹی کے رکن رضاجعفری نے نظامت کی جبکہ محمدراشد نے تلاوت کی ۔ 
ٌٌٌ
*****

















4/19/2024 11:59:26 AM