Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین کے سچے وفاپرست ساتھیوں کے نام ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا دردمندانہ پیغام


 قائدتحریک الطاف حسین کے سچے وفاپرست ساتھیوں کے نام ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا دردمندانہ پیغام
 Posted on: 2/13/2018
13، فروری2018ء
قائدتحریک الطاف حسین کےسچے وفاپرست ساتھیوں کے نام
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا دردمندانہ پیغام

عزیزتحریکی ساتھیو!!
السلام علیکم
تحریک کے جو افراد ،قائد تحریک جناب الطاف حسین کو پارٹی آئین سے نکالنے کے بعد اپنی چکنی چپڑی باتوں سے معصوم کارکنوں کو ورغلاتے رہے ، بہکاتے رہے ، ان کے ذہنوں کو جھوٹی کہانیوں، جھوٹے قصوں اورقائد تحریک جناب الطاف حسین پرلگائے گئے جھوٹے الزامات کے تحت ان کاذہن پراگندہ کرتے رہے ایسے لوگوں سے رابطہ کمیٹی نے سوچ وفکر کی دعوت دیتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ ماضی میں کیے گئے اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریں اور اپنے ظرف وضمیرکے مطابق خوداپنا احتساب کریں کہ انہوں نے کیا صحیح کیا اور کیا غلط کیا۔اگر انہوں نے غلط عمل کیا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے حضور معافی کے طلبگارہوں اورموجودہ انتہائی خوفناک حالات میں جبکہ جگہ جگہ رینجرز اوراس کے مخبر وفاپرستوں کو ڈھونڈتے پھررہے ہیں ، ان حالات میں خاموش ہوکر اپنے اپنے گھروں میں بیٹھ جائیں اور کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہ لیں۔ 
عزیزتحریکی ساتھیو!!
اس پیغام کا بنیادی مقصد ان کارکنان کو حقائق سے آگاہ کرنا ہے جو 1992ء کے وقت یاتو بہت چھوٹے تھے یا پیدا ہی نہیں ہوئے تھے ۔ہم ان تمام کارکنان کے علم میں یہ حقائق لانا چاہتے ہیں کہ ضمیرفروش عناصرکی جانب سے خواہ وہ خیابان سحر میں ہوں، پی آئی بی میں ہوں یا بہادرآباد میں ہوں ان کی جانب سے تحریک میں شمولیت کے وقت۔۔۔اورہرسال کم ازکم تین مرتبہ یعنی11، جون کو اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کے موقع پر۔۔۔18، مارچ کو ایم کیوایم کے یوم تاسیس کے موقع پر ۔۔۔اور17ستمبرکو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے موقع پر قرآن مجیدپر ہاتھ رکھ کر اور اللہ تعالیٰ کو حاظروناظر جان کر قائد تحریک سے وفاداری کاحلف اٹھایا جاتا رہا ہے جس میں آپ بھی شامل تھے ۔ آپ نے بھی قران مجید کو گواہ بناکر اور اللہ تعالیٰ کو حاظروناظر جان کر اپنے حلف کی باربار تجدید کی ہے ۔ اب آپ سے درخواست ہے کہ آپ اپنے ماں باپ کی تعلیم وتربیت اور اپنے ظرف وضمیرکے مطابق فیصلہ کریں کہ آپ کو کیاکرنا ہے ۔ مہاجرقوم کوتباہی کے غار میں دھکیلنے کا جوعمل کیاجارہا ہے اس کھائی سے مہاجرقوم کو کیسے نکالنا ہے ۔ 
عزیزتحریکی ساتھیو!!
تحریک کا ایک ایک کارکن پاک صاف ہوکر حلفیہ یہ بتائے کہ کیا ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں نے ہرسال کئی بار ۔۔۔ بار بار کیا قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر بانی وقائدتحریک جناب الطاف حسین سے وفاداری نبھانے کا حلف نہیں اٹھایا؟ ۔۔۔کیا ایسا نہیں ہوا؟تحریک کے سچے ، مخلص اوروفا شعار کارکنان یقیناًاس کی گواہی دیں گے اورکبھی اپنے حلف سے غداری کرنے والے ضمیرفروشوں کا ساتھ نہیں دیں گے ۔
جو لوگ اللہ تعالیٰ کا نام لیکر اوراللہ تعالیٰ کی کتاب قران مجید پر قائد تحریک الطاف حسین بھائی سے وفاداری کاباربار حلف لینے کے باوجود اپنے عہدوفا سے مکرگئے ان پر اورانکی سات نسلوں پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوگا۔اب بھی وقت ہے کہ اللہ تعالیٰ اورقرآن مجیدکو گواہ بناکر لئے گئے حلف کوتوڑنے والے افراد اللہ تعالیٰ کے حضوراپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔۔۔ اور کم از کم پانچ مرتبہ دورکعت نفل ادا کرنے کے بعد دعا میں اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں ۔۔۔
جوساتھی کسی وجہ سے بہک گئے۔۔۔ جنہیں ورغلایا گیا۔۔۔ جو مفادپرستوں کی جھوٹی باتوں۔۔۔ جھوٹی کہانیوں میں آگئے ۔۔۔جوحالات کے دباؤ کا شکارہوکر اپنے گھربار، جان ومال کے تحفظ کی خاطر انتہائی مجبوری میں چلے گئے وہ بھی اللہ تعالیٰ کے حضور معافی مانگیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ کارکنان جواگرچہ آج کے دن تک اپنے عہدپرتوقائم ہیں لیکن خاموش ہوکربیٹھ گئے ہیں وہ بھی اللہ تعالیٰ سے رجوع کریں اوراپنے عہد کی تجدید کریں۔
عزیزتحریکی ساتھیو!!
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اپنے کارکنان جنہیں وہ تحریک کی ریڑھ کی ہڈی کا درجہ دیتے ہیں ۔۔۔انہیں اپنے چھوٹے بھائیوں، بیٹوں اوربیٹیوں کی طرح پیارکرتے ہیں ۔۔۔جب ان ساتھیوں کے ماورائے عدالت قتل،غیرقانونی گرفتاریوں ،جبری گمشدگیوں اور گھرگھر چھاپوں کے دوران مہاجربزرگوں اورماؤں بہنوں کی بے حرمتی کے مسلسل واقعات سامنے آنے لگے تو قائد تحریک الطاف حسین بھائی شدید دکھ اور صدمے کی کیفیت میں مبتلارہے ۔وہ ارباب اختیار، ارباب اقتدار اورعدلیہ سے باربار انصاف کی دہائیاں دیتے رہے لیکن کسی نے ان دہائیوں پر کوئی توجہ نہ دی ۔جب قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 40سالہ رنج والم کی داستان پر کسی نے کوئی توجہ نہ دی تو اس ظلم وبربریت اورآئین وقانون کی پامالی کے خلاف کراچی پریس کلب پر بھوک ہڑتال کی گئی تھی۔۔۔پی آئی بی اورپی ایس پی ٹولے میں جانے والے افراد اس وقت کیا کہہ رہے تھے ، کیا نعرے لگارہے تھے ، وہ سب آپ کواچھی طرح یاد ہوں گے اورآپ نے اس کی وڈیو بھی کئی بار یقیناًضروردیکھی ہوگی۔۔۔آپ اسے دوبارہ دیکھیں تاکہ وہ پوری طرح آپکے ذہن نشین ہوسکے ۔اورآپ اس حقیقت کو بھی جان سکیں کہ 22 اگست کو بھوک ہڑتالی کیمپ پر قائد تحریک جناب الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں کی تھی بلکہ عامرخان اور انہی ضمیرفروشوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو اکسایا اور انہیں متنازعہ بات کہنے پر مجبورکیا۔اس وقت عامر خان کے جملوں پر فاروق ستار،دیگر اراکین رابطہ کمیٹی اورایم این ایز اورایم پی ایز نے کس طرح تالیاں بجائیں وہ بھی وڈیومیں موجود ہے ۔
عزیزتحریکی ساتھیو!!
پی آئی بی اوربہادرآباد میں بیٹھے لوگ مستقل یہ جوازپیش کررہے ہیں کہ 22 ، اگست کو قائد تحریک الطاف حسین نے پاکستان کے حوالہ سے نعرہ لگایا تو اس لئے ہم نے ان سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔ تو قائد تحریک الطاف حسین بھائی سے پہلے یہ نعرہ توعامرخان نے لگایاتھا اور فاروق ستارسمیت آپ سب نے اس پر زوردارتالیاں بجائی تھیں۔۔۔تواس بات پر آپ نے قائدسے لاتعلقی اختیار کرنے ۔۔۔ اور قائد کو الگ کرنے کے بجائے اپنے آپ کو الگ کیوں نہ کیا؟ ۔۔۔آپ نے تالیاں بجانے والوں کو الگ کیوں نہ کیا؟ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے توآپ سب کے متفقہ فیصلے اورجذبات کی توثیق کی تھی ۔۔۔ پاکستان کے خلاف بات پہلے قائدتحریک الطاف حسین نے نہیں بلکہ پہلے آپ نے کی تھی۔۔۔ مگرجب رینجرز نے پریس کلب سے آپ کوگرفتار کیا توآپ وہاں جاکرباوردی ٹھاکروں کے سامنے لیٹ گئے ۔۔۔ ان سے ڈیل کرلی۔۔۔ شہداء کے لہواورلاپتہ اوراسیروں ساتھیوں کا سودا کرلیا۔۔۔نظریہ اور قوم کا سودا کرلیا۔۔۔ اور تحریک اورقائدتحریک الطاف حسین کودھوکہ دیا۔ان بے شرموں نے شہداء کا لہو چاٹا ہے۔۔۔ شہداء کی بات کرنے والے شہدا ء قبرستان تک نہیں گئے لیکن جب ان کے اپنے مفادات کی بات آئی تو انہیں شہداء بھی یاد آنے لگے۔۔۔شہدا کے لواحقین، لاپتہ اوراسیر کارکنان بھی یاد آنے لگے۔۔۔جن کا پندرہ ماہ تک ان کوکوئی خیال نہ آیا ۔۔۔لعنت ہے ان منافقوں پر۔
عزیزتحریکی ساتھیو!!
پی آئی بی اوربہادرآباد کے ضمیرفروش رہنمابار بارپارٹی آئین کی بات کرتے ہیں۔۔۔اس آئین میں تویہ تھاکہ رابطہ کمیٹی دوتہائی اکثریت سے فیصلہ کرے گی جس کی توثیق قائدتحریک الطاف حسین کریں گے اورقائدتحریک کویہ صوابدیدی اختیار حاصل ہے کہ اگر قائدتحریک یہ سمجھیں گے کہ رابطہ کمیٹی کا فیصلہ تحریک کیلئے مناسب نہیں ہے تووہ اپنا آئینی استحقاق استعمال کرتے ہوئے اس فیصلہ کو مستردکرسکتے ہیں ۔ قائدتحریک الطاف حسین کویہ استحقاق، یہ صوابدیدی اختیار صرف رابطہ کمیٹی اورکارکنان نے نہیں بلکہ مہاجر قوم کے کروڑوں افرادنے دیاہے 
ہمارا سوال یہ ہے کہ آج باربار اس آئین کی بات کرنے والوں نے کس اختیار کے تحت اس آئین کوتبدیل کیا؟۔۔۔کس اختیارکے تحت اس آئین سے قائدکے توثیق کے حق اورآئینی استحقاق کوختم کیا؟۔۔۔کیاتحریک کے اس آئین میں ترمیم کارکنوں کے کسی اجلاس میں کی گئی یا چند افراد نے کمرے میں بیٹھ کر کی ؟۔۔۔چاہے پی آئی بی والے ہوںیابہادرآباد والے، کیا یہ دونوں تحریک کے اس آئین کوتوڑنے کے جرم کے مرتکب نہیں ہوئے ؟ ۔۔۔ ان دونوں نے ہی تحریک کے اس آئین کوتوڑا۔۔۔ دونوں ہی اس جرم کے مرتکب ہوئے ۔۔۔دونوں نے ہی قرآن مجیدپرلئے گئے اپنے حلف کو توڑا۔۔۔ دونوں نے ہی اپنے باپ سے لاتعلقی اختیارکی ہے۔۔۔ انہیں تحریک سے علیحدہ کیا ہے ۔۔۔ دونوں نے ہی قرآن مجید پرہاتھ رکھ کر اوراللہ تعالیٰ کوگواہ بناکر لئے گئے اپنے حلف کو توڑا۔۔۔ اسلئے قرآن مجیدکی مار ان دونوں پرپڑے گی اور عذاب الٰہی اب ان کا مقدر ہے ۔
قائدتحریک کے تمام وفاپرست ساتھیو!
آپ قائدسے کئے گئے اپنے حلف کو اپنے ذہن میں رکھیں ۔۔۔اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ رکھیں ۔۔۔انشاء اللہ کڑا اور آزمائش کایہ وقت نہیں رہے گا۔۔۔ انشاء اللہ جبروستم کے اس دورکا خاتمہ ہوگا اور جیسے ہی وقت بدلے توایک ایک وفاپرست ساتھی کا فرض ہے کہ وہ حلف سے بے وفائی کرنے والوں کو نہ بھولیں۔خدا تعالیٰ ہمیں اپنے حلف پر قائم رکھے اورہمیں قائدتحریک الطاف حسین کاوفاداررکھے۔ آمین
*****


4/24/2024 7:07:38 PM