Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پروفیسر حسن ظفرعارف کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ


پروفیسر حسن ظفرعارف کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف لندن میں برطانوی وزیراعظم  کی رہائش گاہ کے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 1/20/2018
پروفیسر حسن ظفرعارف کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف لندن میں برطانوی وزیراعظم 
کی رہائش گاہ کے سامنے ایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ
شدید ٹھنڈ اوربارش کے باوجود احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا جوش وخروش قابل دید
احتجاجی مظاہرین کے فلک شگاف نعروں سے علاقے کی فضاء گونجتی رہی
مظاہرے میں نومنتخب رابطہ کمیٹی ، ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں سمیت مردوں، خواتین اوربچوں کی بڑی تعداد میں شرکت
پاکستان میں مہاجروں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیاجائے، ڈاکٹرندیم احسان کنوینر رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ یونٹ کے تحت ایم کیوایم کے مرکزی رہنما پروفیسرڈاکٹر حسن ظفرعارف کے ماورائے عدالت قتل ، غیرقانونی گرفتاریوں،جبری گمشدگیوں اور مہاجروں پر ریاستی مظالم کے خلاف لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ 10، ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کی نومنتخب رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان،ڈپٹی کنوینر سیدقاسم علی رضا، اراکین رابطہ کمیٹی، نومنتخب سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی ، برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی، شعبہ خواتین کی ارکان، ایم کیوایم برطانیہ کے مختلف یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ،ہمدرد پاکستانیوں اورچھوٹے چھوٹے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ، شہید وفا ڈاکٹر حسن ظفرعارف سمیت ایم کیوایم کے دیگر شہیدوں، لاپتہ کارکنان کی تصاویر، ایم کیوایم کے پرچم اور مختلف پلے کارڈز اٹھارکھے تھے ۔ ان پلے کارڈز پر مہاجروں کے ماورائے عدالت قتل ، غیرقانونی گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف مذمتی کلمات تحریرتھے ۔ شدید سردی اور بارش کے باوجود احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کا جوش وخروش قابل دید تھا، اس موقع پر شرکاء پرجوش نعرے لگاتے رہے، شرکاء کی جانب سے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں اور پاکستان میں مہاجروں پرریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے جن سے علاقے کی فضاء گونجتی رہی جس کا سلسلہ احتجاجی مظاہرے کے اختتام تک جاری رہا۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے سیاحوں نے ایم کیوایم کے احتجاجی مظاہرے میں گہری دلچسپی کااظہارکیا اور شرکاء سے تفصیلات معلوم کیں جبکہ ایم کیوایم کے کارکنان کی جانب سے سیاحوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے جن پر ایم کیوایم کے شہیدوں اورلاپتہ کارکنان کی تفصیلات درج تھیں۔ یہ احتجاجی مظاہرہ بارش اور شدیدٹھنڈ کے باوجود تین گھنٹے تک جاری رہا۔ بعدازاں رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان نے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر ندیم احسان نے ایم کیوایم کے مرکزی رہنماپروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف کے ماورائے عدالت قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی سیکوریٹی فورسز کی جانب سے مہاجروں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ، ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں اور جبری گمشدگیاں روزمرہ کا معمول بن چکی ہیں ۔ انہوں نے اقوام متحدہ، یورپین ممالک اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کیاکہ پاکستان میں مہاجروں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیاجائے اورمہاجروں کے خلاف ریاستی مظالم کے خاتمہ اورانصاف فراہم کرنے کیلئے اپنے بھرپورکردار ادا کریں ۔ ڈاکٹر ندیم احسان نے پاکستان کے ارباب اختیارواقتدار اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن بندکیاجائے، قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تحریروتقریر پر غیرقانونی وغیرآئینی پابندی ختم کی جائے ، ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروکا تالاکھولا جائے اور مہاجروں کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم کو سیاسی سرگرمیوں کی مکمل آزادی دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ حق پرست شہداء کا لہوہرگزرائیگاں نہیں جائے گا اور مہاجرقوم تمام ترنامساعد حالات اور ظلم وجبرکے باوجود قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں حق پرستی کی جدوجہد جاری رکھے گی ۔
*****


















4/23/2024 5:52:23 PM