Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اکرم راجپوت اورزائرآرائیں کی زندگی کوخطرہ لاحق ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں آوازبلندکریں ۔ عبوری معاون کمیٹی ایم کیوایم


اکرم راجپوت اورزائرآرائیں کی زندگی کوخطرہ لاحق ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں آوازبلندکریں ۔ عبوری معاون کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 1/15/2018
 ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اکرم راجپوت اورفیڈرل بی ایریاکے نوجوان کارکن زائرآرائیں کی گرفتاری اورجبری گمشدگی کافیالفورنوٹس لیاجائے۔عبوری معاون کمیٹی
 وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور چیف جسٹس ثاقب نثارسے مطالبہ ایم کیوایم کے زائر آرائیں کو ہفتہ کوعلی الصبح گرفتار کیاگیا اور اکرم راجپوت کوہفتہ اوردرمیانی شب گرفتارکیاگیا زائرآرائیں اوراکرم راجپوت کی گرفتاری کو تاحال ظاہر نہیں کیاگیاہے اورگرفتاری کے بعد غائب کردیاگیاہے ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکرکے غائب کردینااورپھرانہیں تشددکانشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کردینامعمول بنتاجارہاہے اکرم راجپوت اورزائرآرائیں کی زندگی کوخطرہ لاحق ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں آوازبلندکریں
 ایم کیوایم
 لندن ۔۔۔ 15 جنوری 2018ء متحدہ قومی موومنٹ کی عبوری معاون کمیٹی نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ اور چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثارسے مطالبہ کیاہے کہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اکرم راجپوت اورفیڈرل بی ایریاکے نوجوان کارکن زائرآرائیں کی گرفتاری اورجبری گمشدگی کافی الفورنوٹس لیاجائے۔ اپنے بیان میں عبوری معاون کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے نوجوان کارکن زائر آرائیں کو ہفتہ کوعلی الصبح گرفتار کیاگیا اور ہفتہ اوردرمیانی شب رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اکرم راجپوت کوگرفتارکیاگیا۔ ان دونوں کارکنوں کی گرفتاری کو تاحال ظاہر نہیں کیاگیاہے اورگرفتاری کے بعد غائب کردیاگیاہے جبکہ ایم کیوایم کے سینئررہنمااوررابطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنوینر پروفیسرحسن ظفرعارف کوگرفتارکرنے کے بعدہفتہ کی شب ماورائے عدالت قتل کردیاگیا۔ معاون کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکرکے غائب کردینااورپھرانہیں سرکاری حراست میں تشددکانشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کردینامعمول بنتاجارہاہے اورانسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ عبوری معاون کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اکرم راجپوت کی گرفتاری اورجبری گمشدگی کے خلاف آوازبلندکریں کیونکہ ان کی زندگی کوخطرہ لاحق ہے اورہمیں خدشہ ہے کہ اکرم راجپوت کوبھی کہیں ماورائے عدالت قتل نہ کردیاجائے ۔
 *****

4/24/2024 6:01:57 PM