ایم کیوایم فیڈرل بی ایریاکے نوجوان کارکن زائرآرائیں کو ہفتہ کوعلی الصبح رینجرزنے گھرسے گرفتارکرلیا
چھاپہ مارنے والی ٹیم میں 3رینجرز کی موبائلیں اوردودیگرگاڑیاں شامل تھیں
سرکاری اہلکاروں میں چار سادہ لباس میں ملبوس اہلکارتھے جبکہ باقی تمام رینجرز اہلکارنقاب پوش تھے
رینجرزکی کارروائی کے باعث زائرآرائیں کے والد کی طبیعت شدیدخراب ہوگئی اورانہیں اسپتال منتقل کیاگیا
متحدہ قومی موومنٹ فیڈرل بی ایریاسیکٹرکے نوجوان کارکن زائرآرائیں کوآج بروزہفتہ علی الصبح رینجرزنے گھرسے گرفتارکرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کے اہلکاروں نے آج علی الصبح فجر کے وقت فیڈرل بی ایریامیں زائرآرائیں کے گھرپرچھاپہ مارا۔ رینجرزنے گھرکے تمام مردوں کوباہربلایا، سب کے نام پوچھے اور ان میں سے شناخت کے بعدزائرآرائیں کوالگ کیااور اہل خانہ سے کہاکہ ہمیں ان سے دومنٹ گفتگوکرنی ہے لیکن رینجرز کے اہلکارانہیں گاڑی میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے ۔عینی شاہدین کے مطابق چھاپہ مارنے والی ٹیم میں 3رینجرز کی موبائلیں اوردودیگرگاڑیاں شامل تھیں۔ سرکاری اہلکاروں میں چار سادہ لباس میں ملبوس اہلکارتھے جبکہ باقی تمام رینجرز اہلکارنقاب پوش تھے۔رینجرزکی کارروائی کے باعث زائرآرائیں کے والد کی طبیعت بھی شدیدخراب ہوگئی اورانہیں اسپتال منتقل کیاگیا۔رینجرزکی جانب سے تاحال زائرآرائیں کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ نے نوجوان کارکن زائرآرائیں کی گرفتاری کی شدیدمذمت کی ہے او رزیرآرائیں کی فوری رہائی کامطالبہ کیاہے ۔
*****