Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہمشیرہ کے گھرپر والدہ مرحومہ کی برسی پر رینجرز کی جانب سے قرآن خوانی کی اجازت نہ د ینا سراسرظلم ہے۔ ندیم نصرت


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہمشیرہ کے گھرپر والدہ مرحومہ کی برسی پر رینجرز کی جانب سے قرآن خوانی کی اجازت نہ د ینا سراسرظلم ہے۔ ندیم نصرت
 Posted on: 12/5/2017
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہمشیرہ کے گھرپر والدہ مرحومہ کی برسی پر رینجرز کی جانب سے قرآن خوانی کی
اجازت نہ د ینا سراسرظلم ہے۔ ندیم نصرت
عزیزآبادمیں قائدتحریک کی ہمشیرہ کے گھرپروالدہ کی برسی کی قرآن خوانی ہونی تھی لیکن رینجرز نے قرآن خوانی کرنے کی اجازت دینے سے صاف انکارکردیا۔ندیم نصرت
رینجرزکی جانب سے کہاگیاکہ اگرکسی نے قرآن خوانی کے لئے ٹینٹ لگائے تواسے بھی گرفتارکرلیاجائے گا۔ندیم نصرت
رینجرزاہلکاروں نے گھرکے قریب اہل محلہ کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں محفل میلاد کیلئے لگایاگیاٹینٹ بھی اکھاڑدیا
سلام آبادمیں ایک مذہبی گروپ نے 23دن تک دارالحکومت کویرغمال بنائے رکھا ، سرکاری ونجی املاک کوتباہ کیااوردہشت گردی کابازارگرم کیالیکن ان کیلئے فوج افہام وتفہیم سے کام لینے کی تلقین کرتی ہے
دھرنے کے پرتشددمظاہرین کیلئے آرمی چیف یہ اعلان کرتے ہیں کہ اپنے لوگوں کے خلاف طاقت کااستعمال نہیں کرناچاہیے۔ندیم نصرت
قائدتحریک الطاف حسین کی والدہ مرحومہ کیلئے قرآن خوانی اورمحلے والوں کو میلا د کرنے تک کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ ندیم نصرت
9دسمبرکویوم شہداء منانے سے روکنے کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ندیم نصرت
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر بزرگ رہنماپروفیسرحسن ظفرعارف کوگرفتارکرنے اورغائب کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ندیم نصرت 
یہ سراسرظلم اوردہراطرزعمل نہیں ہے تو کیا ہے؟آخراس دہرے طرزعمل کے ذریعے مہاجروں کو کیا پیغام دیا جارہا ہے ؟ ندیم نصرت
آرمی چیف جنرل قمرباجوہ اوروزیراعظم شاہدخاقان عباسی یہ ظلم بندکرائیں۔ ندیم نصرت
9دسمبر کویوم شہداء کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں شہداکی یاد گارپرجانے اور قرآن خوانی وفاتحہ خوانی سے نہ روکاجائے ۔ندیم نصرت

لندن ۔۔۔ 5 دسمبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشیدبیگم مرحومہ کی برسی کے موقع پران کی ہمشیرہ کے گھرپر رینجرز کی جانب سے قرآن خوانی کرنے کی اجازت نہ دینے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ آج قائدتحریک الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشیدبیگم مرحومہ کی 32ویں برسی ہے ، اس سلسلے میں عزیزآبادمیں قائدتحریک کی بڑی ہمشیرہ محترمہ سائرہ خاتون کے گھرپر قرآن خوانی کی جانی تھی جس کے لئے ان کی رہائش گاہ کے باہر ٹینٹ لگایاجاناتھالیکن رینجرز کے افسران واہلکاروں نے وہاں قرآن خوانی کرنے کی اجازت دینے سے صاف انکارکردیااورکہاکہ اگرکسی نے قرآن خوانی کے لئے ٹینٹ لگائے تواسے بھی گرفتارکرلیاجائے گا۔ رینجرزاہلکاروں نے وہاں قرآن خوانی نہیں ہونے دی۔ صر ف یہی نہیں بلکہ محترمہ سائرہ خاتون کے گھرکے قریب اہل محلہ کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں محفل میلادکاانعقاد ہونا تھا اور وہاں ٹینٹ لگایاگیا،رینجرزاہلکاروں نے وہ ٹینٹ بھی اکھاڑدیااورواضح اعلان کیاکہ علاقے میں قرآن خوانی ہویامحفل میلادکسی قسم کی کوئی بھی تقریب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ندیم نصرت نے اس عمل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آبادمیں ایک مذہبی گروپ 23دن تک دھرنا دیے بیٹھارہا، جس نے نہ صرف وفاقی دارالحکومت کویرغمال بنائے رکھابلکہ پنجاب بھرمیں سرکاری ونجی املاک کوتباہ کیا،وزراء اورارکان پارلیمنٹ کے گھروں پر حملے کئے ، انہیں تشددکانشانہ بنایا، پولیس کے تھانوں، موبائلوں، بسوں، میڈیاکی وینوں اوردیگرگاڑیوں کونذرآتش کیا، کراچی میں بھی ان مذہبی شدت پسندعناصرنے شاہراہوں پردھرنے دیے اورپورے ملک میں دہشت گردی کابازارگرم کیالیکن ان کیلئے فوج کی قیادت حکومت کو افہام وتفہیم سے کام لینے کی تلقین کرتی ہے، آرمی چیف جنرل قمرباوجوہ وزیراعظم سے ملاقات کرکے دھرنادینے والے ان پرتشددمظاہرین سے نرمی سے پیش آنے کی کامشورہ دیتے ہیں اوریہ اعلان کیاجاتاہے کہ یہ اپنے لوگ ہیں اوراپنے لوگوں کے خلاف طاقت کااستعمال نہیں کرناچاہیے ۔فوج ایک ثالث کاکرداراداکرکے ان پرتشددمظاہرین سے معاہدہ کر اتی ہے اوراس شدت پسند مذہبی گروپ سے تعلق رکھنے والے جولوگ گرفتارکئے گئے تھے فوج کی مداخلت پر انہیں نہ صرف رہا کیا جاتاہے بلکہ فوج کی جانب سے ان لوگوں میں اعلانیہ پیسے تک تقسیم کئے جاتے ہیں جبکہ دوسری جانب کراچی میں قائدتحریک الطاف حسین کی ہمشیرہ کے گھرپر مرحومہ والدہ کے لئے قرآن خوانی کرنے اورمحلے والوں کو میلا د کرنے تک کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ صرف یہی نہیں بلکہ 9دسمبرکویوم شہداء منانے سے روکنے کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں اوررابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر بزرگ رہنماپروفیسرحسن ظفرعارف کوگرفتارکرنے اورغائب کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ یہ سراسرظلم اوردہراطرزعمل نہیں ہے تو کیا ہے؟آخراس دہرے طرزعمل کے ذریعے مہاجروں کو کیا پیغام دیا جارہا ہے ؟ انہوں نے کہاکہ اس طرح کے ظالمانہ طرزعمل سے مہاجروں میں اچھے اورمثبت جذبات پیدانہیں ہوں گے۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ سے مطالبہ کیاکہ یہ ظلم بند کرایا جائے ، 9دسمبر کویوم شہداء کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں اورشہیدوں کے لواحقین، لاپتہ اوراسیرکارکنوں کے اہل خانہ اورہمدردوں کوشہداکی یاد گارپرجانے اوروہاں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی سے نہ روکاجائے
۔ ندیم نصرت نے انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے تمام حلقوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس ظلم کے خلاف آوازاحتجاج بلندکریں۔ 

*****


4/19/2024 9:37:31 PM