Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پارٹی کے سربراہ کے حوالے سے قومی اسمبلی کا فیصلہ عوامی امنگوں،خواہشات اورجمہوریت کی فتح ہے۔الطاف حسین


 Posted on: 11/22/2017
پارٹی کے سربراہ کے حوالے سے قومی اسمبلی کا فیصلہ عوامی امنگوں،خواہشات اورجمہوریت کی فتح ہے۔الطاف حسین
آئین یاقانون میں تبدیلی کرنے کاحق فوج یاعدلیہ کونہیں بلکہ عوام کے منتخب نمائندوں کوہے۔الطاف حسین
کس پارٹی کاسربراہ کون ہوسکتاہے اورکون نہیں اس کا فیصلہ کرنے کاحق فوج ، سیاسی کارکنوں اورعوام سے ان کا یہ حق فوج ، عدلیہ یا کوئی ادارہ نہیں چھین سکتا۔الطاف حسین


لندن ۔۔۔ 22 نومبر 2017ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے پارٹی کے سربراہ کے حوالے سے بھاری اکثریت سے جوفیصلہ کیاہے وہ عوامی امنگوں،خواہشات ،جذبات اورجمہوریت کی فتح ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ’’جمہوریت ‘‘کالفظ ’’ جمہور ‘‘ سے نکلا ہے ، جمہور کامطلب عوام ہے ،عوام ہی اپنے نمائندوں اوراپنی قیادت کومنتخب کرتے ہیں، عوام ہی مقننہ بناتے ہیں جو ریاست کاایک اہم اوربنیادی ستون ہے۔یہ مقننہ ہی قانون بناتی ہے، آئین بناتی ہے ،اس آئین یاقانون میں تبدیلی کرنے کاحق فوج یاعدلیہ کونہیں بلکہ عوام کے منتخب نمائندوں کوہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کس پارٹی کاسربراہ کون ہوسکتاہے اورکون نہیں اس کا فیصلہ کرنے کاحق فوج ، عدلیہ ،یاکسی ادارے کو نہیں بلکہ اس پارٹی کے کارکنان اور عوام کوہے ۔سیاسی کارکنوں اورعوام سے ان کا یہ حق فوج ، عدلیہ یا کوئی ادارہ نہیں چھین سکتا۔

*****

4/23/2024 10:03:40 AM