Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے دانشوروں،صحافیوں اوراہل قلم شخصیات کے وفد کی ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین سے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں تفصیلی ملاقات


مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے دانشوروں،صحافیوں اوراہل قلم شخصیات کے وفد کی ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین سے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں تفصیلی ملاقات
 Posted on: 10/17/2017
مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے دانشوروں،صحافیوں اوراہل قلم شخصیات کے وفد کی ایم کیوایم کے
بانی وقائد الطاف حسین سے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں تفصیلی ملاقات
وفدکے ارکان نے پاکستان کے حالات اورخطے کی صورتحال کے بارے میں جناب الطاف حسین سے کھل کرگفتگوکی
سابق سفیرحسین حقانی سمیت تمام روشن خیال شرکاء نے جناب الطاف حسین کومختلف تجاویزبھی پیش کیں جس سے
مستحکم ، روشن خیال پاکستان کودنیاکے ساتھ چلنا ممکن بنایاجاسکے
تمام اکائیوں کومتحد ہوکر روشن خیال پاکستان کیلئے کام کرناچاہیے تاکہ پاکستان کوعالمی تنہائی سے بچایاجاسکے،شرکاء کااتفاق وقت آگیاہے کہ ملک کے تمام محروم طبقات اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔الطاف حسین
پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی ایک کینسرکی شکل اختیارکرچکی ہے۔الطاف حسین
جوفردبھی ملک میں مذہبی انتہاپسندی کے خلاف آوازاٹھاتا ہے اس کی آواز کوخاموش کیاجارہاہے۔الطاف حسین

مختلف ممالک سے لندن کے دورے پرآئے ہوئے مختلف قومیتوں کے دانشوروں،صحافیوں،ڈاکٹروں اورزندگی کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد کے ایک وفدنے اتوارکو ایم کیوایم کے بانی و قائدجناب الطاف حسین سے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں غیررسمی ملاقات کی ۔ وفدمیں ا مریکہ میں پاکستان کے سابق سفیرحسین حقانی ،پاکستان کے بزرگ پشتون رہنمااجمل خٹک مرحوم کے صاحبزادے ایمل خٹک،فرحت تاج ، معروف تجزیہ نگار دلاوراصغر، مہاجرایکٹوسٹ ڈاکٹرسید ندیم،پختون ایکٹوسٹ جہانزیب،شاعر،ادیب اورتجزیہ نگار طاہراسلم گورا، ٹی وی میزبان وتبصرہ نگار حلیمہ سعدیہ ،کالم نگاروتجزیہ کار انیس فاروقی شامل تھے۔ وفدکے ارکان نے پاکستان کے حالات اورخطے کی صورتحال کے بارے میں جناب الطاف حسین سے کھل کرگفتگوکی ،اپنے خیالات کااظہارکیااوراپنے اپنے نکتہ نظر کی روشنی میں ان سے مختلف سوالات کئے ۔جناب الطاف حسین نے انتہائی تحمل اورتوجہ سے تمام مہمانوں کی باتیں سنیں اوران کے سوالات کے تفصیلی اور مدلل جوابات دیے ، انہوں نے وفدکومہاجروں،بلوچوں،پختونوں،سندھیوں، قبائلیوں،گلگتی ، بلتستانیوں اور دیگر مظلوم قومیتوں کے نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل ، بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، انہیں لاپتہ کئے جانے ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورعوام پر ہونے والے مظالم کے واقعات سے آگاہ کیا ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی ایک کینسرکی شکل اختیارکرچکی ہے،جوفردبھی ملک میں مذہبی انتہاپسندی کے خلاف آوازاٹھاتا ہے اس کی آواز کوخاموش کیاجارہاہے، پاکستان میں اپنے حقوق کیلئے آوازبلندکرنے والے افرادکے ساتھ ساتھ مذہبی انتہاپسندی کی مخالفت کرنے والے ترقی پسند بلاگرزکوبھی گرفتار کرکے تشددکیاجارہاہے ،بہت سے تاحال لاپتہ ہیں، باچا خان یونیورسٹی کا ہونہارطالبعلم مشال خان جوایک روشن خیال اورترقی پسندرجحان رکھنے والاطالبعلم تھا،روشن خیال نظریات اورسوچ وفکرکی وجہ سے مشال خان کوسفاکی اوربہیمانہ طریقے سے قتل کردیاگیا،اس کے والد انصاف کیلئے سپریم کورٹ کے چکر لگاتے رہے لیکن انہیں انصاف فراہم نہیں کیاگیابلکہ ان کے اہل خانہ کودھمکیاں دی گئیں جس کے باعث وہ اپناگھرچھوڑنے پر مجبور ہوگئے اورآج وہ انصاف اورتحفظ کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔اسی طر ح ایک اورپختون بیٹی عائشہ گلالئی جوایک روشن خیال گھرانے سے تعلق رکھتی ہے ،اس نے سچائی کاعلم بلندکیا توعمران خان اوربعض نام نہاد پختون رہنماؤں کی جانب سے عائشہ گلالئی اوراس کے اہل خانہ کوبھی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ وفدمیں شامل اہل علم وفن اورتجزیہ کاروں نے ان مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پراپنے تحفظات کااظہارکیااورحالات کی بہتری کیلئے مختلف تجاویزبھی پیش کیں۔سابق سفیرحسین حقانی سمیت تمام روشن خیال ، عمل پرست اورانسان دوست شرکاء نے جناب الطاف حسین سے مشاورت کرتے ہوئے مختلف تجاویزبھی پیش کیں جس سے مستحکم ، روشن خیال پاکستان کودنیاکے ساتھ چلنا ممکن بنایاجاسکے۔تمام شرکاء اس سلسلے میں مشترکہ لائحہ عمل اوراس بیانئے اورمؤقف پر متفق تھے کہ پاکستان کی تمام اکائیوں کومتحد ہوکر روشن خیال پاکستان کے لئے کام کرناچاہیے تاکہ پاکستان کوعالمی تنہائی کاشکارہونے سے بچایاجاسکے۔اس تفصیلی نشست میں اس امرپراتفاق رائے پایا گیا کہ مہاجروں،بلوچوں،پختونوں اوردیگر مظلوم قومیتوں کے بے گناہ نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں، لاپتہ کئے جانے کے واقعات اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں کے معاملے کو ہرفورم پر اٹھانے ، اس پرپرامن احتجاج کرنے اوراس سلسلے میں مشترکہ کاوشوں کو مزید تیزکئے جانے کی ضرورت ہے۔دنیاکے مختلف ممالک سے تشریف لانے والے مندوبین کے وفدنے جناب الطاف حسین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔ جناب الطاف حسین نے ایک روشن خیال پاکستان کے مقصدکے حصول کیلئے شرکاء کواپنے مکمل تعاون کایقین دلایااورکہاکہ اب وقت آگیاہے کہ ملک کے تمام محروم طبقات اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔ملاقات وگفتگو کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیاگیا ۔ 









4/20/2024 2:43:18 AM