Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کی رکن کہکشاں لکھنوی اورکارکنوں کوحق پرست یوسی چیئرمین راشد کے قتل میں ملوث کرنا قابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


رابطہ کمیٹی کی رکن کہکشاں لکھنوی اورکارکنوں کوحق پرست یوسی چیئرمین راشد کے قتل میں ملوث کرنا قابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 10/4/2017
رابطہ کمیٹی کی رکن کہکشاں لکھنوی اورکارکنوں کوحق پرست یوسی چیئرمین راشد کے قتل میں ملوث کرنا
قابل مذمت ہے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
یہ الزام بھی ماضی کے الزامات اور خودساختہ کہانیوں کاتسلسل ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔ رابطہ کمیٹی
ہرواقعہ میں ایم کیوایم کوملوث کرناپولیس ورینجرزاورسرکاری ایجنسیوں کی روایت ہے،
اس سے قبل بھی ڈاکٹر شکیل اوج، حضرت امجدصابری شہید،حکیم سعید، نعمت رندھاواایڈوکیٹ کے قتل، سانحہ صفورا اور
کئی واقعات کاالزام ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں پر لگایاجاچکاہے جوغلط ثابت ہوا
ایک طرف توایم کیوایم کے کارکنوں کاقتل کیاجارہاہے اور ظلم یہ ہے کہ اس کاالزام بھی ایم کیوایم کے کارکنوں کے سرہی تھوپا جارہا ہے 
یہ الزام اوریہ من گھڑت کہانی سب کچھ ایک ساز ش کاحصہ ہے تاکہ ایم کیوایم کوبدنام کیاجائے اور کارکنان وعوام کوگمراہ کیاجائے
عوام نے ماضی میں بھی اس قسم کے میڈیاٹرائل کومستردکردیاتھااوراب بھی وہ اس سازش کوناکام بنادیں گے۔ رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرزکی جانب سے رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ کہکشاں لکھنوی اور ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹرکے کارکنوں کوحق پرست یوسی چیئرمین راشد کے قتل میں ملوث کرنے کی شدیدمذمت کی ہے اور کہاہے کہ یہ الزام ایم کیوایم کے خلاف کرمنلائزیشن پالیسی کاحصہ ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہرواقعہ میں ایم کیوایم کوملوث کرناپولیس ورینجرزاورسرکاری ایجنسیوں کی روایت ہے،اس سے قبل بھی جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج، ممتازصوفی قوال حضرت امجدصابری شہید،حکیم سعید، نعمت رندھاواایڈوکیٹ، سانحہ صفورا اوراسی طرح کے دیگرکئی قتل کے واقعات کاالزام ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں پر لگایاجاچکاہے اورطرح طرح کی من گھڑت کہانیاں میڈیاپر پیش کرکے ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کیاجاتارہاہے لیکن جب ان تمام واقعات میں صحیح تحقیقات ہوئی تو ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں پرلگایاجانے والاالزام سراسرغلط ثابت ہوا۔اب پھراسی کرمنلائزیشن پالیسی کے تحت حق پرست یوسی چیئرمین راشد کے قتل میں بھی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن کہکشاں لکھنوی اورتین کارکنوں کوملوث کردیاگیاہے اورٹی وی پر انکی تصاویر دکھا کرانہیں مجرموں کی طرح پیش کرکے انکی کردارکشی کی جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے اس الزام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن کہکشاں لکھنوی اورکارکنوں کااس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، یہ الزام بھی ماضی کے الزامات اور خودساختہ کہانیوں کاتسلسل ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ راشدایک حق پر ست یوسی چیئرمین تھے جن کے قتل کی مذمت ایم کیوایم نے بھی کی اورقاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ کیا لیکن ایک طرف توایم کیوایم کے کارکنوں کاقتل کیاجارہاہے اوراس پر ظلم یہ ہے کہ اس کاالزام بھی ایم کیوایم کے کارکنوں کے سرپرہی تھوپا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دوروزقبل ایف آئی اے کے ذریعے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف ایک مضحکہ خیزایف آئی آردرج کی گئی اورآج رینجرزکی جانب سے میڈیا پر یہ کہانی پیش کرکے ایم کیوایم کامیڈیاٹرائل کیاجارہاہے، یہ الزام اوریہ من گھڑت کہانی سب کچھ ایک ساز ش کاحصہ ہے تاکہ ایم کیوایم کوبدنام کیاجائے اور کارکنان وعوام کوگمراہ کیاجائے ، عوام نے ماضی میں بھی اس قسم کے میڈیاٹرائل کومستردکردیاتھااوراب بھی وہ اس سازش کو ناکام بنادیں گے۔ 

4/20/2024 5:13:30 AM