Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے نام ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کاکھلاخط


 سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے نام ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کاکھلاخط
 Posted on: 8/20/2017
20 اگست 2017ء

سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے نام ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کاکھلاخط


میاں محمدنوازشریف صاحب
السلام علیکم

امیدہے آپ کے مزاج بخیرہوں گے۔ مجھے یہ دیکھ کربہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ نے وزارت عظمیٰ کا منصب چھوڑنے کے بعداپنے کارکنوں اور حامیوں سے خطابات اوربیانات میں ملک وقوم کولاحق اصل مرض اوراس سے ہونے والے نقصانات پربالآخر کھل کر بات کرناشروع کردی ہے ۔
نوازشریف صاحب!
آپ نے اپنی تقاریراوربیانات میں یہاں تک فرمایاہے کہ’’ میں نظریاتی ہوگیاہوں ‘‘۔یہ بہت بڑی اورخوش آئند بات ہے لیکن اگرآپ واقعتا نظریاتی بن گئے ہیں توپھر نظریاتی بن کرچلیں اورنتائج کی پرواہ کئے بغیراقدامات کریں۔
نوازشریف صاحب!
آپ نے اپنی حالیہ تقاریرمیں اپنے ایک نکاتی ایجنڈے کااعلان کیا کہ ’’ ووٹ کاتقدس ہوناچاہیے ، ووٹ کاتقدس نہ ہونے کے سبب پاکستان پرمصیبتیں آئیں ، یہ تماشااب بندہوناچاہیے ‘‘ ۔ اس بات کااقرارمثبت ہے لیکن ہمیں آپ سے بھی شکوہ ہے کہ عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعے ایم کیوایم کو جومینڈیٹ دیااس کااحترام نہیں کیاگیا۔۔۔ ایم کیوایم کو ملنے والے ووٹوں کے تقدس کااحترام نہیں کیاگیا ۔۔۔آپ کے سابقہ ا دوارحکومت کی طرح آپ کے اس دورمیں بھی ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کیاگیا۔۔۔ فوج،رینجرزاوردیگرریاستی اداروں کے ذریعے ایم کیوایم کو کچلنے کی کوشش کی گئی۔۔۔ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کردیاگیا ۔۔۔ ہزاروں کو گرفتارکیاگیاجن میں سے سینکڑوں لاپتہ ہیں۔۔۔ہم نے وفاقی حکومت اورخاص طورپرآپ کوان تمام مظالم سے وقتاً فوقتاً آگاہ کیااوربحیثیت وزیراعظم ان مظالم کانوٹس لینے اورانہیں بندکرانے کی بارہااپیلیں کیں ۔۔۔لیکن ہمیں بہت افسوس ہے کہ آپ نے ان کاکوئی نوٹس نہیں لیا۔
نوازشریف صاحب!
مہاجر قوم پر مظالم کا یہ ہولناک اور بھیانک ترین سلسلہ آج تک جاری ہے۔
نوازشریف صاحب!
ہم نے ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لئے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا لیکن سپریم کورٹ نے بھی اس کاکوئی نوٹس نہیں لیا ۔۔۔وہاں سے بھی لاپتہ کارکنوں کے مظلوم خاندانوں کوکوئی انصاف نہیں مل سکا۔مہاجروں کی طرح مظلوم بلوچوں نے اپنے لاپتہ افرادکی بازیابی کے لئے کئی دنوں تک سپریم کورٹ کے سامنے دھرنادیا، لیکن انکی فریادوں کو سپریم کورٹ اور سپریم کورٹ میں براجمان ماضی اور حال کے کسی ایک جج نے بھی ذرا برابر نوٹس نہیں لیا، ریاستی مظالم پر مظلوم قبائلی بھی سراپااحتجاج ہیں اورمظلوم سندھی بھی لیکن افسوس کہ ان کی دادرسی نہیں کی گئی ۔ اسی وجہ سے ہم نہایت افسوس کے ساتھ یہ کہنے پر مجبورہیں کہ پاکستان میں جو اندھی ،گونگی ،بہری اورلولی لنگڑی عدالتیں ہیں وہ قطعی طور پر آزاد نہیں ہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر کام کررہی ہیں اورالمیہ یہ ہے کہ عوام کی منتخب حکومت بھی اس پر کچھ کرنے سے قاصر ہے ۔ 
نوازشریف صاحب!
8اگست2017ء کو موجودہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے کوئٹہ میں 8اگست کے شہد اکی پہلی برسی کے تعزیتی اجتماع سے اپنے خطاب میں دوقومی نظریہ کاذکر کرتے ہوئے ہندوکمیونٹی کے بارے میں Fascist, Racist اور توہین آمیز ریمارکس دیے اورکہا’’ دوقومی نظریہ کے تحت ایک مسلم قوم تھی اوردوسری کامیں نام بھی نہیں لیناچاہتا ‘‘ یہ فاشسٹ ریمارکس نہ صرف ہندو کمیونٹی کی توہین ہیں بلکہ اس سے تمام غیرمسلم پاکستانیوں کی بھی دل آزاری ہوئی۔۔۔یہ ریمارکس پاکستان کے آئین وقانون کے بھی خلاف ہیں ، اس پر صدرمملکت ، وزیراعظم ،حکومت اورپارلیمنٹ کوچیف جسٹس کے خلاف ایکشن لینا چاہیے تھالیکن کسی نے اس پرکوئی ایکشن نہیں لیا۔ 
نوازشریف صاحب!
پانامہ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے ججز نے آپ کو’’ گاڈفادر‘‘ اور ’’ سیسلین مافیا ‘‘ قراردیا، قومی اسمبلی کے اسپیکرکو آپ کا’’ وفادار ‘‘ کہہ کر ان پر جانبداری کا بہتان لگایالیکن اس پر آپ نے کچھ نہیں کیا۔میں پارلیمنٹ کے باضمیرلوگوں کومخاطب کرتے ہوئے کہتاہوں کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اقلیتوں کے خلاف بیان دے رہے ہیں، سپریم کورٹ کے ججزنے وزیراعظم اورقومی اسمبلی کے اسپیکرکے بارے میں قطعی غیرآئینی ریمارکس د یے۔ عدلیہ ریاست کابنیادی اور انتہائی معززاورقابل احترام ادارہ ہوتا ہے لیکن یہ امرافسوسناک ہے کہ عدالت عظمیٰ میں ججز کے منصب پرفائزشخصیات کی جانب سے وزیراعظم اور اسپیکرکے بارے میں جس قسم کے توہین آمیز ریمارکس دیے گئے وہ کسی بھی طرح ججز کے منصب کے شایان شان نہیں ہیں بلکہ وہ آئین وقانون اورکروڑوں عوام کے مینڈیٹ کی توہین کرنے کے مترادف ہیں۔
میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ، وفاقی حکومت اورپارلیمنٹ سے یہی کہناچاہوں گاکہ آئین وقانون کی پاسداری نہ کرنے والے اوراس کی توہین کرنے والے جج صاحبان کے خلاف آئین وقانون کے تحت ایکشن لیتے ہوئے انہیں ان کے منصب سے فوری برطرف یامعطل کیاجائے ۔ 
نوازشریف صاحب!
یہ درست ہے کہ آپ نے سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قراردیے جانے اوروزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹائے جانے کے بعداب پارلیمنٹ کی بالادستی اورووٹ کے تقدس کے لئے جراتمندی سے اپنے خیالات کااظہارکرناشروع کیاہے لیکن آدھا سچ پورا سچ نہیں ہوتا کے مصداق آپ کوواقعتا بہادری سے کام لیناہوگاکیونکہ آدھی بہادری ، بہادری نہیں ہوتی۔آپ کوالطاف حسین کی طرح کھل کربہادری کامظاہرہ کرنا ہوگا۔میرے بھائی اوربھتیجے سمیت ہزاروں ساتھیوں کوماورائے عدالت شہیدکردیاگیا ، ہزاروں ساتھیوں کوگرفتارکیاگیااور آج بھی کیاجارہاہے، میڈیاپرمیرے خطابات اوربیانات کی نشرواشاعت پر غیرآئینی وغیرقانونی پابندی عائدکردی گئی، 26 برسوں سے میرے ساتھ یہی مذاق اور ظلم ہورہاہے لیکن ان مظالم کے باوجود میں نے سرینڈر نہیں کیا۔۔۔میں نے retreat نہیں کیا۔۔۔میں آج بھی اپنے مشن ومقصد اور اپنے نظریے پر چٹان کی مانند قائم ہوں ۔۔۔ اورظلم کے خلاف کھل کرآوازاٹھارہا ہوں۔چندروزپہلے بھی ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید نے مہاجروں کے خلاف انتہائی ناقابل تصور، توہین آمیز، جاہلانہ، خلاف آئین و قانون ، ناشائستہ اور انتہائی غیر مہذب الفاظ ادا کئے تھے جس میں میجر جنرل محمد سعید نے مہاجروں کو مسلمان بننے تک کی دعوت بھی دے ڈالی، انہوں نے مہاجروں کے بارے میں توہین آمیزریمارکس دیے تو میں نے اس کاکھل کرجواب دیا۔ میرایہ جواب ایم کیوایم کی ویب سائٹ پر موجود ہے ، آپ اسے خود سن سکتے ہیں۔
نوازشریف صاحب!
قومی اسمبلی کے اسپیکر جناب ایاز صادق اور دیگر پارلیمنٹیرینز نے ان دیئے جانے والے نازیبا ریمارکس کے خلاف ریفرنس داخل کرنے کی باتیں قوم کو بتلارہے تھے تو قومی اسمبلی کے اسپیکر اور مسلم لیگ( ن) والوں کوکس نے دھمکایاکہ آپ ریفرنس بھیجنے سے پیچھے ہٹ گئے ؟مسلم لیگ (ن) کے لوگ بہادری دکھا کربزدل نہ بنیں اوربہادروں کی طرح جراتمندانہ اقدامات کریں۔۔۔اگرآپ بہادرہیں توپوری بہادری دکھائیں کیونکہ آدھی بہادری کوئی بہادری نہیں ہوتی۔آپ مجھ سے اورمیرے ساتھیوں سے سبق حاصل کریں جو انتہائی مظالم اور مصائب سہنے کے باوجود بہادری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔۔۔میرے سینکڑوں ساتھیوں کے ساتھ ساتھ میرے کزن اوربھانجے کوگرفتارکرکے لاپتہ کردیاگیا۔۔۔کنوینرندیم نصرت کے بہنوئی ، رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی کے بڑے بھائی لاپتہ ہیں۔۔۔میرے ساتھیوں کولاپتہ کیاجارہاہے لیکن ہم اپنی جدوجہد سے دستبردارنہیں ہوئے ۔
نوازشریف صاحب!
آپ کوعوام نے منتخب کیالیکن سپریم کورٹ کے ججوں نے آپ کونااہل قراردیکروزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹادیااوراب آپ اورآپ کے خاندان کوسیاسی منظر نامے سے مکمل طورپر ہٹانے کی سازشی عناصر سازشی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔۔۔یہی نہیں بلکہ اب آپ کی تقاریرپربھی غیرقانونی طورپر پابندی لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔۔۔ میراآپ کویہی مشورہ ہے کہ آپ ملک سے باہرآکرملک میں جمہوری نظام کے تسلسل کے خلاف جوسازشیں ہورہی ہیں انہیں بے نقاب کریں۔۔۔عوام کے ووٹوں کے تقدس کااحترام نہ کرنے والے ججوں اوران کے پیچھے موجود فوج، آئی ایس آئی اوراسٹیبلشمنٹ کی قوتوں کی سازباز اورسازشی اقدامات سے تمام جمہوری دنیا کوآگاہ کریں۔۔۔دنیاآپ کی بات سنے گی۔۔۔آپ کی جراتمندی کی قدرکرے گی اورآپ کا احترام کرے گی۔ اگرآپ نے اس بار واقعتا پوری بہادری کامظاہرہ کردیااوراپنے نظریاتی ہونے کاثبوت دیتے ہوئے یہ جراتمندانہ قدم اٹھالیاتو جمہوریت پر شب خون مارنے والے عناصر کی سازشیں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دم توڑجائیں گی اور آپ واقعتا ووٹ کے تقدس کے احترام اورپارلیمنٹ کی بالادستی کے ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہوئے ملک میں حقیقی جمہوری انقلاب برپاکرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے ۔ 
فقط
عوام کا .....آپ کا۔۔۔اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے تقدس کا۔۔۔ اورپارلیمنٹ کے وقار کاخیرخواہ
وسلام
الطاف حسین 
بانی و قائد متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)
MQM International Secretariat
54 - 58, Elizabeth House, First Floor
High Street, Edgware, Middlesex, HA8 7EJ, UK
Website: www.mqm.org

4/25/2024 8:33:52 AM