سیدکامران حیدر شہیدکا سوئم کاتوار16جولائی کولندن میں ہوگا، دوپہر 2بجے ایجویئرمیں
واقع ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی کی جائے گی
ایم کیوایم کے سینئرکارکن اورایم کیوایم امریکہ کے جوائنٹ آرگنائزر سیدکامران حیدر شہیدکا سوئم کاتوار16جولائی کولندن میں ہوگا۔ اس سلسلے میں اتوارکولندن کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے ایجویئرمیں واقع ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی کی جائے گی اورمرحوم کوخراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے کارکنوں اورہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اتوارکوقرآن خوانی میں زیادہ سے زیادہ تعدادمیں شرکت کریں۔
*****