Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت کی واشنگٹن میں امریکہ کے بااثرکانگریس مین ٹیڈپو سے اہم ملاقات


متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت کی واشنگٹن میں امریکہ کے بااثرکانگریس مین ٹیڈپو سے اہم ملاقات
 Posted on: 6/28/2017
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت کی واشنگٹن میں امریکہ کے بااثرکانگریس مین ٹیڈپو سے اہم ملاقات 
کانگریس مین ٹیڈپوسے کنوینرندیم نصرت کی یہ اہم اورتفصیلی ملاقات واشنگٹن کے کیپیٹل ہل میں ہوئی
ملاقات میں ملاقات میں سینئر کانگریس مین ڈینا رو رابیکربھی موجود تھے 
کنوینرندیم نصرت نے مہاجروں اوردیگرلسانی اکائیوں پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورذیوں کے معاملے پر کانگریس میں آوازاٹھانے پر ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی جانب سے کانگریس مین ٹیڈپو کادلی شکریہ اداکیا
ندیم نصرت نے کانگریس مین ٹیڈپو کو ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن میں کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل ، لاپتہ کئے جانے ، گرفتاریوں ، سرکاری حراست میں انسانیت سوز تشدد، جیلوں میں اسیرکارکنوں کے ساتھ کئے جانے والے غیرانسانی سلوک سے آگاہ کیا
ندیم نصرت نے ٹیڈپوکو ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے اظہاررائے اورایم کیوایم کی سیاسی وفلاحی سرگرمیوں پر
عائد غیرآئینی وغیرقانونی پابندی اورمظالم کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا
کانگریس مین ٹیڈپو کا مہاجروں پر ہونے والے ریاستی مظالم پر گہری تشویش کااظہار
ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت کی اس سے قبل سینیٹر جان مکین، کانگریس مین ڈینا رو رابیکراورمختلف امریکی تھنک ٹینکس سے
تعلق رکھنے والی کئی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوچکی ہیں
ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت ان اہم ملاقاتوں میں امریکی شخصیات کے سامنے مہاجروں کامقدمہ پیش کر چکے ہیں

متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے کنوینرندیم نصرت نے واشنگٹن میں امریکہ کے بااثرکانگریس مین ٹیڈپو( Ted Poe ) سے منگل کو اہم ملاقات کی ۔ ٹیڈپوکاتعلق حکمراں ری پبلکن پارٹی سے ہے ،وہ ریاست ٹیکساس سے منتخب ہوئے ہیں اورامریکی سیاست اوراقتدارکے ایوانوں میں نہایت اہم اوربااثر شخصیت کے طورپرپہچانے جاتے ہیں۔کانگریس مین ٹیڈپوسے ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت کی یہ اہم اورتفصیلی ملاقات واشنگٹن کے کیپیٹل ہل میں ہوئی جس میں ایک اورسینئر کانگریس مین ڈینا رو رابیکر (Dana Rohrabacher) بھی موجود تھے ۔ تفصیلی ملاقات میں کنوینرندیم نصرت نے پاکستان میں پیراملٹری رینجرز اورسیکوریٹی فورسزکی جانب سے مہاجروں اوردیگرلسانی اکائیوں پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورذیوں کے معاملے پر امریکی ایوان نمائندگان یعنی کانگریس میں آوازاٹھانے پر ایم کیوایم کے بانی وقائداوربابائے مہاجرقوم جناب الطاف حسین کی جانب سے کانگریس مین ٹیڈپو کادلی شکریہ اداکیا۔

کنوینر ندیم نصرت نے امریکی کانگریس مین کو کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں میں ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن میں کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل ، ڈیڑھ سو سے زائد کارکنوں کولاپتہ کئے جانے ،بڑے پیمانے پر کارکنوں کی گرفتاریوں ، سرکاری حراست میں کارکنوں پر انسانیت سوز تشدد، انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے، جیلوں میں اسیرکارکنوں کے ساتھ کئے جانے والے غیرانسانی سلوک،ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے اظہاررائے اورایم کیوایم کی سیاسی وفلاحی سرگرمیوں پر عائد غیرآئینی وغیرقانونی پابندی اورمظالم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ کنوینر ندیم نصرت نے کانگریس مین ٹیڈپوکوبتایاکہ کس طرح آئی ایس آئی پیراملٹری رینجرز کے ذریعے ایم کیوایم کے کارکنوں کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکرکے انہیں اپنی تشکیل کردہ پی ایس پی اورپی آئی بی ٹولے میں شامل ہونے پر مجبورکررہی ہے ، جوکارکن شامل ہونے سے انکارکرتاہے اس کورینجرز گرفتارکرکے لاپتہ کردیتی ہے،حراست میں تشدد کا نشانہ بناتی ہے اوربیدردی قتل کرکے اس کی لاش سڑکوں یاویرانوں میں پھینک دی جاتی ہے۔کانگریس مین ٹیڈپو نے مہاجروں پر ہونے والے ریاستی مظالم پر اپنی گہری تشویش کااظہارکیااوریقین دلایاکہ وہ ان مظالم کوبندکروانے کے لئے اپناہرممکن کرداراداکریں گے۔
واضح رہے کہ ایم کیوایم کے کنوینر ندیم نصرت ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں۔اس سے قبل ان کی امریکہ کے انتہائی اہم اوربااثرکانگریس مین سینیٹر جان مکین، کانگریس مین ڈینا رو رابیکراوردیگرمختلف امریکی تھنک ٹینکس سے تعلق رکھنے والی کئی اہم امریکی شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ان ملاقاتوں میں وہ امریکی شخصیات کے سامنے مہاجروں کامقدمہ پیش کر چکے ہیں اورانہیں پاکستان میں مہاجروں کے خلاف جاری ریاستی آپریشن اورمختلف شعبوں میں مہاجروں کے ساتھ کئے جانے والے ظالمانہ سلوک کی تفصیلات سے آگاہ کر چکے ہیں۔ 

*****


4/23/2024 5:41:04 PM