Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم یوکے مانچسٹریونٹ کے زیراہتمام افطارپارٹی کااہتمام


ایم کیوایم یوکے مانچسٹریونٹ اوربریڈ فورڈ یونٹ کے زیراہتمام افطارپارٹی کااہتمام
 Posted on: 6/23/2017
ایم کیوایم یوکے مانچسٹریونٹ کے زیراہتمام افطارپارٹی کااہتمام ، ذمہ داروں کارکنوں اورہمدردنوجوانوں
، بزرگوں، خواتین اوربچوں کی شرکت
اسٹیبلشمنٹ طرح طرح کے گروپ تشکیل دے کرمہاجر عوام کے اتحادکوکمزورکرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ندیم نصرت
ایم کیوایم یوکے کارکنان کل بھی قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ تھے اورآج بھی ہیں۔ حفیظ خان

  23جون 2017ء
ایم کیوایم یوکے مانچسٹریونٹ کے زیراہتمام افطارپارٹی کااہتمام کیاگیاجس میں مانچسٹریونٹ کے ذمہ داروں کارکنوں اورہمدردنوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ افطارپارٹی سے ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت نے فون پرخطاب کیااورحاظرین کوموجودہ حالات سے آگاہ کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ ایم کیوایم کوختم کرنے کے لئے اس کے ٹکڑے کرنے پر تلی ہوئی ہے اورطرح طرح کے گروپ تشکیل دے کرمہاجر عوام کے اتحادکوکمزورکرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ایک ہی ہے اوروہی ایم کیوایم ہے جس کے قائدجناب الطاف حسین ہیں اوروہی مہاجروں کے حقوق کے لئے جدوجہدکرنے والی اصل جماعت ہے ۔ انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کاجرم یہ ہے کہ انہوں نے اپنے نظریہ ، تحریک کے مشن ومقصداورشہداء کے لہوکاسودانہیں کیااسی لئے اسٹیبلشمنٹ انہیں راستے سے ہٹانے کی سرتوڑکوششیں کررہی ہے اوران گروپوں کی سرپرستی کررہی ہے جومالی مفادات کے لئے اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں اپناسوداکرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چاہے کیسی ہی سازشیں کرلی جائیں لیکن وہ مہاجر عوام کے اتحادکوختم نہیں کی جاسکتیں، انشاء اللہ ہماری جدوجہدکامیابی سے ضرور ہمکنارہوگی۔ تقریب سے ایم کیوایم مانچسٹریونٹ کے یونٹ آرگنائزر حفیظ خان نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم یوکے کارکنان کل بھی قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ تھے اورآج بھی ہیں۔ 




ایم کیوایم یوکے بریڈفورڈ یونٹ کے زیراہتمام افطارپارٹی کااہتمام کیاگیا
افطارپارٹی سے ایم کیوایم بریڈفورڈ یونٹ کے انچارج محمدواصف نے خطاب کیااورحاظرین کوموجودہ حالات سے آگاہ کیا
مہاجرعوام کے قائدصرف اورصرف جناب الطاف حسین ہیں،ان کے علاوہ کوئی اورنہیں ہوسکتا۔ 
ایم کیوایم یوکے بریڈفورڈیونٹ کے ذمہ داران وکارکنان کا عزم کااظہار


بریڈفورڈ ۔۔۔ 23 جون 2017ء
ایم کیوایم یوکے بریڈفورڈ یونٹ کے زیراہتمام افطارپارٹی کااہتمام کیاگیاجس میں بریڈفورڈیونٹ کے ذمہ داروں کارکنوں اورہمدردنوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ افطارپارٹی سے ایم کیوایم بریڈفورڈ یونٹ کے انچارج محمدواصف نے خطاب کیااورحاظرین کوموجودہ حالات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ایم کیوایم یوکے بریڈفورڈیونٹ کے ذمہ داران وکارکنان نے اپنے اس عزم کااظہارکیاکہ ایم کیوایم کے دشمن عناصر چاہیے کتنے ہی گروپ بنالیں اورچاہے کیسی سازش کیوں نہ کرلے وہ تحریک کے سچے اوروفاشعارکارکنوں کوقائدتحریک الطاف حسین سے دورنہیں کرسکتی۔ہمارے قائدصرف اورصرف جناب الطاف حسین ہیں کوئی اورنہیں ہوسکتا۔
ا۔










4/25/2024 7:26:24 AM