Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اسلامی ممالک کے نام نہاد فوجی اتحاد میں پاکستان کی شرکت انتہائی غیردانشمندانہ فیصلہ ہے ،قائدتحریک الطاف حسین


اسلامی ممالک کے نام نہاد فوجی اتحاد میں پاکستان کی شرکت انتہائی غیردانشمندانہ فیصلہ ہے ،قائدتحریک الطاف حسین
 Posted on: 5/22/2017
اسلامی ممالک کے نام نہاد فوجی اتحاد میں پاکستان کی شرکت انتہائی غیردانشمندانہ فیصلہ ہے ،قائدتحریک الطاف حسین
اب تک اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس کی تقاریر میں ایران کو نشانہ بنایاگیا ہے، الطاف حسین
وقتی مفادات اور مالی مراعات کے حصول کیلئے کسی ایک فریق کا ساتھ دینا انتہائی غیرذمہ دارانہ سوچ ہے، الطاف حسین
ماضی میں پاکستان کو دوسپرپاورز کی جنگ میں جھونک کرپاکستان کو عالمی دہشت گردی کا گڑھ بنادیاگیا ، الطاف حسین
آج ایک مرتبہ پھر ہماری اسٹیبلشمنٹ وہی گھناؤنا کھیل کھیلنے جاری ہے، اس مرتبہ اس کا نشانہ ایران ہے ، الطاف حسین
کل کو دینا دیکھے گی کہ تمام تر عالمی طاقتیں ایران سے مفاہمت کرلیں گی لیکن بھارت اورافغانستان کی طرح 
مارے پڑوسی ملک ایران سے ہماری ایک نا ختم ہونے والی جنگ شروع ہوجائے گی، الطاف حسین
اس جنگ کاخمیازہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ پاکستان کے عوام اوران کی آنے والی نسلیں بھگتیں گی، الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے اسلامی ممالک کے نام نہاد فوجی اتحاد میں پاکستان کی شرکت کو انتہائی غیردانشمندانہ فیصلہ قراردیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اب تک اس اتحاد اورحال ہی میں ہونے والے اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں ہونے والی تقاریر میں برادراسلامی ملک ایران کو نشانہ بنایاگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایران نہ صرف پاکستان کاپڑوسی اسلامی ملک ہے بلکہ اس نے ہرکڑی آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بعض عرب اسلامی ممالک اورایران کے درمیان کشیدگی کی کوئی بھی وجہ ہو لیکن اس تنازعہ کو حل کرنے کی کوشش کرنے کے بجائے وقتی مفادات اور مالی مراعات کے حصول کیلئے کسی ایک فریق کا ساتھ دینا انتہائی غیرذمہ دارانہ سوچ ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ زیادہ دور کی بات نہیں ہے ۔1970ء کی دہائی کے اواخر میں جب سوویت یونین نے افغانستان پر فوج کشی کی تو غیرملکی طاقتوں کے کہنے پر پاکستان کے فوجی آمرجنرل ضیاء الحق نے سوویت یونین کے خلاف جہادی گروپس بناکر مجاہدین پیدا کیے ، اس جنگ کے خاتمہ کے بعد امریکہ وروس میں تو خوشگوار تعلقات قائم ہوگئے مگر پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ کی عاقبت نااندیش پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں جو جنگجوگروپس پیدا کیے گئے ان کو آج تک ختم نہیں کیاجاسکا اور ہمارے لاکھوں معصوم شہری اور غریب عام سپاہی انکے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں ۔ 

جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج ہماری فوجی اسٹیبلشمنٹ اپنے وقتی مالی مفادات اورمراعات کیلئے وہی گھناؤنا کھیل کھیلنے جارہی ہے اور اس مرتبہ اس کا نشانہ ایران ہے ۔ کل کو دینا دیکھے گی کہ تمام تر عالمی طاقتیں ایران سے مفاہمت کرلیں گی لیکن بھارت اورافغانستان کی طرح ہمارے پڑوسی ملک ایران سے ہماری ایک نا ختم ہونے والی جنگ شروع ہوجائے گی جس کاخمیازہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ پاکستان کے عوام اوران کی آنے والی نسلیں بھگتیں گی ۔

*****

4/19/2024 6:55:02 AM