ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل بانی وقائد الطاف حسین کی ہدایت پرانسانی حقوق کی تنظیموں کے
عہدیداران اورمنتخب نمائندوں سے ملاقاتوں اور مختلف تنظیمی امور کے سلسلے میں امریکہ روانہ ہوگئے
اوورسیزیونٹوں کے ذمہ داران انسانی حقوق کی تنظیموں اوروہاں کے منتخب عوامی نمائندوں سے ملاقاتیں
کرکے انہیں مہاجروں پرہونے والے ریاستی مظالم سے آگاہ کریں
ایم کیوایم کے بانی وقائد اور بابائے مہاجرقوم الطاف حسین کی اوورسیزیونٹوں کوہدایت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل ،ایم کیوایم کے بانی وقائداورفادرآف مہاجرنیشن جناب الطاف حسین کی ہدایت پرانسانی حقوق کی تنظیموں کے عہدیداران ،این جی اوزاورمنتخب نمائندوں سے ملاقاتوں اور مختلف تنظیمی امور کے سلسلے میں امریکہ روانہ ہوگئے ہیں ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کے بانی وقائد اور بابائے مہاجرقوم جناب الطاف حسین نے تمام اوورسیزیونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان کوہدایت کی ہے کہ وہ جن جن ممالک میں رہتے ہیں وہاں انسانی حقوق کی تنظیموں اوروہاں کے منتخب عوامی نمائندوں سے ملاقاتیں کرکے انہیں مہاجروں پرہونے والے ریاستی مظالم سے آگاہ کریں اوراس حوالے سے پٹیشنز بھی تیارکرکے انہیں پیش کریں۔