نجی ٹی وی پرقائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں ڈاکٹرعشرت العبادکے ریمارکس قابل مذمت ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
ان ریمارکس سے ایم کیوایم کے کارکنوں ہی کے نہیں بلکہ قائدتحریک الطاف حسین سے محبت کرنے والے تمام عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔رابطہ کمیٹی
جس قائدنے عشر ت العبادکو زمین سے اٹھاکرآسمان پر پہنچایااسکے بارے میں توہین آمیزریمارکس دیتے ہوئے انہیں شرم آنی چاہیے
متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی نے ایک نجی ٹی وی پر سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکی جانب سے قائدتحریک جناب الطاف حسین کے بارے میں دیئے گئے ریمارکس کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ڈاکٹرعشرت العبادنے قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں جوتوہین آمیزالفاظ استعمال کئے ہیں وہ انتہائی شرمناک ہیں جن سے ایم کیوایم کے کارکنوں ہی کے نہیں بلکہ قائدتحریک الطاف حسین سے محبت کرنے والے تمام عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جس قائدنے عشر ت العبادکو گمنامی سے اٹھاکرایم پی اے بنایا، صوبائی وزیراورپھرسندھ کا گورنر بنایا، جس نے انہیں زمین سے اٹھاکرآسمان پر پہنچایااس کے بارے میں توہین آمیزریمارکس دیتے ہوئے انہیں شرم آنی چاہیے ۔ رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ دراصل چودہ برس تک گورنرکے منصب پر فائزرہ کراسٹیبلشمنٹ کی کاسہ لیسی کرتے کرتے وہ اخلاقیات بھی بھول گئے اوراپنے محسن کے بارے میں انہوں نے وہ الفاظ استعمال کئے جوانتہائی غیرمناسب ہی نہیں بلکہ قابل مذمت ہیں۔
*****