Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت اورتمام اراکین رابطہ کمیٹی کی پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف کوان کی رہائی پر مبارکباد


متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت اورتمام اراکین رابطہ کمیٹی کی پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف کوان کی رہائی پر مبارکباد
 Posted on: 4/19/2017
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت اورتمام اراکین رابطہ کمیٹی کی پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف کوان کی رہائی پر مبارکباد
پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف نے آزمائش کے وقت میں جس طرح ثابت قدمی کامظاہر ہ کیاوہ ایک مثال ہے۔ندیم نصرت
پر وفیسرحسن ظفر نے ضعیف العمراورعلالت کے باوجود قیدوبندکی تمام ترصعوبتیں برداشت کیں لیکن اپنے ظرف وضمیرکاسودانہیں کیا
قائدتحریک الطاف حسین اورتحریک کے تمام کارکنوں اور باوفا مہاجرعوام کوپروفیسرحسن ظفرعارف پر فخرہے۔ ندیم نصرت
پروفیسرحسن ظفرعارف کی وفاشعاری ان تمام لوگوں کیلئے ایک سبق ہے جوآزمائش کے وقت میں قائدتحریک الطاف حسین سے
برسوں کی وابستگی کوخیربادکہہ گئے ۔رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کے کنوینرندیم نصرت اورتمام اراکین رابطہ کمیٹی نے رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف کوان کی سات ماہ بعد رہائی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف نے آزمائش کے وقت میں جس طرح ثابت قدمی کا مظاہر ہ کیاوہ ایک مثال ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایک ایسے وقت میں جب کہ تحریک کے کئی پرانے اورسینئرارکان نے آزمائش کاوقت آنے پر اپنی جانیں بچانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں اپناسوداکرتے ہوئے قائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرلی ، آزمائش کے ایسے وقت میں پروفیسرحسن ظفر جن کی تحریکی عمرکچھ ہی دن تھی انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ کھل کراپنی وابستگی کااعلان کیا، انہیں گرفتارکیاگیا اورسرکاری حراست میں ذہنی وجسمانی اذیتیں دی گئیں، انہوں نے اپنی ضعیف العمراورعلالت کے باوجود قیدوبندکی تمام ترصعوبتیں برداشت کیں لیکن اپنے ظرف وضمیرکاسودانہیں کیا ، پروفیسر حسن ظفرعارف کی یہ وفاشعاری اورثابت قدمی تحریک کے تمام کارکنوں کے لئے ایک مثال ہے،قائدتحریک الطاف حسین اورتحریک کے تمام کارکنوں اور باوفا مہاجرعوام کوپروفیسرحسن ظفرعارف پر فخرہے۔ ندیم نصرت اوررابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ پروفیسرحسن ظفرعارف کی وفاشعاری ان تمام لوگوں کے لئے ایک سبق ہے جوآزمائش کے وقت میں اپنے آپ کوبچانے کے لئے قائدتحریک الطاف حسین سے برسوں کی وابستگی کوخیربادکہہ گئے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک بارپھرپروفیسرحسن ظفرعارف کوان کی رہائی پرمبارکباد پیش کی اوران کی صحت یابی اوردرازی عمر کے لئے دعاکی ۔

*****

4/20/2024 5:47:13 AM