ایم کیوایم آسٹریلیاکے آرگنائزرمحمدافروزشاہین کے والد محمدادریس انتقال کرگئے ، قائدتحریک الطاف حسین کا افروزشاہین اوران کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت
ایم کیوایم آسٹریلیاکے آرگنائزرمحمدافروزشاہین کے والد محمدادریس گزشتہ روز آسٹریلیاکے دارالحکومت سڈنی میں انتقال کرگئے تھے ۔ان کی عمر83سال تھی اوروہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ محمدادریس مرحوم کوسڈنی کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا جس میں ذمہ داروں، کارکنوں اورہمدردوں نے شرکت کی ۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم آسٹریلیاکے آرگنائزر افروزشاہین کے والد محمدادریس کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطا ف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدادریس مرحوم کی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت اوراراکین رابطہ کمیٹی نے بھی افروزشاہین سے ان کے والدکے انتقال پر دلی تعزیت کااظہارکیاہے اورمرحوم کی مغفرت کی دعاکی ہے ۔
*****