Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جولوگ قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف زہراگل رہے ہیں وہ قائدتحریک الطاف حسین کے نام پرملنے والے مینڈیٹ کوچھوڑدیں۔ ندیم نصرت، کنوینرایم کیوایم


جولوگ قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف زہراگل رہے ہیں وہ قائدتحریک الطاف حسین کے نام پرملنے والے مینڈیٹ کوچھوڑدیں۔ ندیم نصرت، کنوینرایم کیوایم
 Posted on: 3/29/2017
جولوگ قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف زہراگل رہے ہیں وہ قائدتحریک الطاف حسین کے نام پرملنے والے
مینڈیٹ کوچھوڑدیں۔ ندیم نصرت، کنوینرایم کیوایم
فاروق ستاراوران کے ساتھ موجود لوگ اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے اورکتنا گریں گے؟
سانحہ قصبہ علی گڑھ میں جوتین سوسے زائد معصوم وبے گناہ مہاجرگاجرمولی کی طرح کاٹ دیے گئے ،ان کاقصاب کون ہے؟
30ستمبر1988ء کو حیدرآباد میں جودوسوسے زائدمہاجروں کوبیدردی سے شہید کردیاگیاان مہاجروں کا قصاب کون ہے ؟
ایم کیوایم کے 15ہزار کارکنوں کوریاستی آپریشن میں شہید کرنے والے کیا گجرات، انڈیایا اسرائیل سے آئے تھے ؟ 
کراچی اورحیدرآبادمیں بلدیاتی اداروں میں ملازمین کوکھلی دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ پی آئی بی ٹولے یاپی ایس پی میں شامل ہوجائیں
سرکاری سطح پر کالعدم تنظیموں کوجائزقراردے کرقومی دھارے میں لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں
ایم کیوایم جیسی قانون پسنداورملک کی بڑی سیاسی جماعت پر غیراعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے
یہ سراسرظلم ہے اورہم اس ظلم کے خلاف ہرسطح پر آواز بلندکرینگے، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب

متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ سرکاری سطح پر کالعدم تنظیموں کوجائزقراردے کرقومی دھارے میں لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ ایم کیوایم جیسی قانون پسنداورملک کی بڑی سیاسی جماعت پر غیراعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ یہ سراسرظلم ہے اورہم اس ظلم کے خلاف ہرسطح پر آواز بلندکریں گے۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی اورقاسم علی رضابھی موجود تھے ۔ ندیم نصرت نے حکومت سندھ کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کے نام پر پرائیویٹ سیکٹرمیں بننے والی ’’ الطاف حسین یونیورسٹی ‘‘ کانام تبدیل کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ کسی عدالت نے قائدتحریک الطاف حسین کو ملک دشمن یاریاست مخالف سرگرمیوں پر سزانہیں دی ہے لیکن ان پر ملک دشمنی کابہتان لگاکرحکومت نے ان کے نام پر بننے والی یونیورسٹی کانام تبدیل کردیاہے جبکہ دوسری جانب سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوجنہیں سپریم کورٹ نے قاتل قراردیتے ہوئے پھانسی کی سزاسنائی اورانہیں قتل کے جرم میں پھانسی کی سزادی گئی لیکن ان کے نام سے آج بھی تعلیمی ادارے قائم ہیں۔ندیم نصرت نے پی آئی بی ٹولے سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی فیصل سبزواری کی جانب سے سندھ اسمبلی میں قائدتحریک الطاف حسین کوملک دشمن قراردینے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ انتہائی شرمناک عمل ہے ، وہ جس قائدکے نام پر ایوان کے رکن بنے اس کے خلاف نہ صرف اسمبلی میں قراردادمذمت پیش کی بلکہ انہیں آرٹیکل 6کے تحت سزادینے کامطالبہ کیا اوراب قائدتحریک الطاف حسین کوملک دشمن قراردے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جوارکان قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف زہراگل رہے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ قائدتحریک الطاف حسین کے نام پرملنے والے مینڈیٹ کوچھوڑیں، اپنی نشستوں سے استعفے دیں اوراپنے نام سے الیکشن لڑیں۔ ندیم نصرت نے 
کہا کہ ہمیں بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی سے کوئی ہمدردی نہیں ، جو انہیں گجرات کاقصاب کہتے ہیں ہم ان سے یہ سوال کرتے ہیں کہ کراچی کے علاقے قصبہ کالونی اورعلی گڑھ کالونی میں 14دسمبر1986ء کوجوچھ گھنٹوں تک مہاجروں کاقتل عام ہوااورجوتین سوسے زائد معصوم وبے گناہ مہاجرگاجرمولی کی طرح کاٹ دیے گئے ،ان کاقصاب کون ہے؟ 30ستمبر1988ء کو حیدرآباد میں جودوسوسے زائدمہاجروں کوبیدردی سے شہید کردیاگیاان مہاجروں کا قصاب کون ہے ؟ایم کیوایم کے 15ہزار کارکنوں کوریاستی آپریشن میں شہید کرنے والے کیا گجرات، انڈیایا اسرائیل سے آئے تھے ؟ آپریشن کے دوران ایم کیو ایم کے کونسلر اسلم سبزواری شہید کی آنکھیں کیابھارتی یااسرائیلی اہلکاروں نے نکالی تھیں؟ تحریک پاکستان کے عظیم رہنمامولاناحسرت موہانی کے پڑنواسے اظہرموہانی کوگرفتارکرنے کے بعد انکی کھالیں اتارنے والے کیا غیرملکی تھے؟ دو حکومتیں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر برطرف کی گئیں، ان کے قاتلوں کے خلاف کیاکارروائی ہوئی ؟ ندیم نصرت نے پی آئی بی ٹولے میں شامل افراد آج اتنے گرگئے ہیں کہ ڈاکٹرفاروق ستارآج پنجاب جاکرشاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بنتے ہوئے قائدتحریک الطاف حسین کانام لے کران کے خلاف زہراگل رہے ہیں تاکہ اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی حاصل کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فاروق ستاراوران کے ساتھ موجود لوگ اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے اورکتنا گریں گے؟اگران میں زرہ برابر بھی شرم وغیرت ہے تو وہ قائدتحریک الطاف حسین کی بنائی ہوئی ایم کیوایم چھوڑیں اوراپنی جماعت بنائیں اورعوام میں جاکراپنے طورپرووٹ لیں۔ 
ندیم نصرت نے کہاکہ کراچی اورحیدرآبادمیں بلدیاتی اداروں اورسرکاری اداروں میں مردوخواتین ملازمین کوکھلی دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ یاتو پی آئی بی ٹولے میں یاپی ایس پی میں شامل ہوجائیں ، جوانکارکررہے ہیں انہیں انتقامی کارروائیوں کانشانہ بنایاجارہاہے ، انہیں ملازمتوں سے معطل کیاجارہاہے، ان کی تنخواہیں بند کی جارہی ہیں۔ اسی طرح بلدیاتی اداروں میں انہیں لوگوں کوسرکاری ٹھیکے دیے جارہے ہیں جوپی آئی بی یاپی ایس پی سے وابستگی اختیارکرنے پر رضامندہورہے ہیں۔ 
ندیم نصرت نے کہاکہ پاکستان میں وہ عسکری جہادی تنظیمیں جن کی دہشت گردی کی وجہ سے آج پاکستان پوری دنیامیں بدنام ہورہاہے ان عسکری جہادی تنظیموں کے تربیت یافتہ دہشت گردوں کوسیکوریٹی فورسزمیں شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس سلسلے میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے غیراعلانیہ ترجمان جنرل ریٹائرڈ امجدشعیب نے خود ایک ٹی وی پروگرام میں اس حقیقت کاانکشاف کیاہے کہ گزشتہ سال اپریل میں اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اخترنے وزیراعظم کوایک تجویزبھیجی تھی کہ عسکری جہادی تنظیموں کے افرادکورینجرزاورایف سی میں شامل کرلیا جائے ۔ اسی طرح اب سرکاری سطح پر جماعت الدعوۃ اور اہل سنت والجماعت جیسی کالعدم تنظیموں کوجائزقراردے کرقومی دھارے میں لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔اس سلسلے میں سرکاری معاونت سے گزشتہ روز اسلام آبادمیں ایک کانفرنس بھی منعقد کی گئی اوریہ اسلئے ہورہاہے کیونکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کالعدم تنظیموں کے سب سے بڑے حامی ومددگارہیں۔انہوں نے کہاکہ اگریہی صورتحال رہی توکسی روز وزیرداخلہ چوہدری نثار پریس کانفرنس کرکے یہ اعلان بھی کرسکتے ہیں کہ طالبان، القاعدہ اورداعش جیسی تنظیمیں باقاعدہ طورپرالیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کی جارہی ہیں اورانہیں سیاسی سرگرمیوں کی قانونی طورپراجازت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف توکالعدم عسکری جہادی تنظیموں کیلئے نرم گوشہ اختیارکیاجارہاہے، انہیں قومی دھارے میں لایا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف ایم کیوایم جیسی قانون پسند اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت پر غیراعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کھلے عام کہتے ہیں کہ ایم کیوایم کوسیاسی طورپرکام کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔پاکستان میں ایم کیوایم کوکسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہے،حتیٰ کہ ہم پریس کانفرنس تک نہیں کرسکتے۔ یہ سراسرظلم ہے اورہم اس ظلم کے خلاف ہرسطح پر آواز بلندکریں گے۔ندیم نصرت نے تمام اسیراورروپوش کارکنوں اوران کے اہل خانہ کوزبردست خراج تحسین اورشاباش پیش کی جوتمام ترریاستی مظالم اورجبروستم کے باوجود ثابت قدم ہیں اورقائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔ 
*****

4/23/2024 12:37:50 AM