Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صحیح تاریخ جاننے کیلئے 23مارچ 1940ء کی’’قراردادلاہور ‘‘ اورعلامہ اقبال کے 1930ء کے خطبہ ء الہ آباد کے مکمل متن کوبغورپڑھیں،الطاف حسین


 صحیح تاریخ جاننے کیلئے 23مارچ 1940ء کی’’قراردادلاہور ‘‘ اورعلامہ اقبال کے 1930ء کے خطبہ ء الہ آباد کے مکمل متن کوبغورپڑھیں،الطاف حسین
 Posted on: 3/23/2017
ایم کیوایم کے کارکنا ن، نوجوان اورطالب علم،پاکستان کی صحیح تاریخ جاننے کیلئے 23مارچ 1940ء کی’’قراردادلاہور ‘‘ اورعلامہ اقبال کے 1930ء کے خطبہ ء الہ آباد کے مکمل متن کوبغورپڑھیں،
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد الطاف حسین کاخصوصی بیان

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام باوفا، جانثاراورثابت قدم کارکنوں، ہمدردوں، ماؤں بہنوں، بزرگوں خصوصاً نوجوانوں اورطالب علموں سے کہاہے کہ وہ پاکستان کی صحیح تاریخ جاننے کیلئے 23مارچ 1940ء کومنٹوپارک لاہورمیں منعقدہونے والے آل انڈیامسلم لیگ کے تاریخی اجلاس میں منظورہونے والی ’’ قراردادلاہور ‘‘ اورعلامہ اقبال کے 1930ء میں دیے گئے تاریخی خطبہ ء الہ آباد کے مکمل متن کوبغورپڑھیں، اس کے لئے انٹرنیٹ پر سرچ کریں یا کسی لائبریری میں جاکرتحریک پاکستان کی مستند کتابوں کامطالعہ کریں اور خود دیکھیں کہ کیا23مارچ 1940ء کی ’’قرارداد لاہور ‘‘ میں کہیں بھی پاکستان کالفظ ہے؟ یا علامہ اقبال کے خطبہ الہ آبادمیں کیاپاکستان کے قیام کامطالبہ کیاگیاتھا؟ آپ جہاں بھی پڑھیں گے آپ کوانڈیاکی یونین کے اندر ہی خودمختارریاستوں کے مطالبات نظرآئیں گے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ بدقسمتی سے تاریخ کومسخ کرکے پیش کیا جارہا ہے لہٰذا ہمیں صحیح تاریخ سے آگاہ ہوناچاہیے۔ 

*****

4/23/2024 10:32:02 AM