Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گوایش ایڈوینچر پارک ‘‘ سے اسلحہ کی برآمدگی سراسر جھوٹ،کھلی زیادتی اورانتہائی افسوسناک ہے ۔انبساط ملک


گوایش ایڈوینچر پارک ‘‘ سے اسلحہ کی برآمدگی سراسر جھوٹ،کھلی زیادتی اورانتہائی افسوسناک ہے ۔انبساط ملک
 Posted on: 3/21/2017
’’ گوایش ایڈوینچر پارک ‘‘ سے اسلحہ کی برآمدگی سراسر جھوٹ،کھلی زیادتی اورانتہائی افسوسناک ہے ۔انبساط ملک
پارک گزشتہ ایک سال سے سیل ہے اوراس کاکنٹرول سرکاری اداروں کے پاس ہے ، پھریہ اسلحہ کس طرح نکل �آیا
میں دوسال سے پاکستان نہیں گیاپھریہ کیسے کہاجاسکتاہے کہ یہ اسلحہ میرا ہے اوراسے میں نے چھپایاہے؟
جس اسٹورروم کا ذکرکیاجارہاہے وہ اس قدرچھوٹاہے کہ اس میں اس قدربھاری مقدارمیں اسلحہ رکھاجانا ممکن نہیں
عدالت عالیہ اس معاملے کانوٹس لے۔ایم کیوایم کے سینئر رکن انبساط ملک کی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب 

ایم کیوایم کے سینئررکن انبساط ملک نے سفاری پارک میں اپنے ’’ گوایش ایڈوینچر پارک ‘‘ سے اسلحہ کی برآمدگی اوراسے ان سے منسوب کرنے کوسراسر جھوٹ،کھلی زیادتی اورانتہائی افسوسناک قراردیاہے ۔ انہوں نے یہ بات آج انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انبساط ملک نے کہاکہ میری کوشش تھی کہ کراچی میں ایک جدیدطرز کاایڈوینچر پارک بنایاجائے جوشہریوں کوایک اچھی تفریح فراہم کرسکے۔ اس کے لئے میں نے دس سال قبل یورپ سے جدیداشیاء لے جاکر یہ ایڈوینچر پارک بنایا، اس پارک کوبنانے میں میرے خون پسینے کی کمائی شامل ہے ۔ اس پارک میں شہریوں کے لئے سستاٹکٹ رکھاگیاتھا ، شہریوں کوتفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے کئی نوجوانوں کاروزگاربھی وابستہ تھا لیکن اپریل 2016ء میں ایک سازش کے تحت اس پارک میں چھاپہ ماراگیا اورپھراسے سیل کردیاگیا۔پارک گزشتہ ایک سال سے سیل تھااوراس کی چابی اورپوراکنٹرول ہمارے پاس نہیں بلکہ سرکاری ادارروں کے پاس تھا۔ ہم نے پارک کوغیرقانونی طورپرسیل کرنے کے خلاف عدالت کادروازہ کھٹکھٹایا۔ سندھ ہائیکورٹ کی فاضل عدالت نے مکمل سماعت کے بعدفیصلہ دیاکہ پارک کوسیل کیا جاناسراسرزیادتی ہے اوراسے فوری طورپر کھولاجائے ، 2 مارچ 2017ء کو شہری حکومت کی انتظامیہ نے عدالت میں اس فیصلے خلاف اپیل دائر کی ۔ عدالت نے اسے سات روز کاوقت دیاجوکہ 7مارچ کوختم ہوگیایہ وقت ختم ہونے کے بعداصولی طورپر پارک کوکھولا جاناچاہیے تھا لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پارک کھولنے کے بجائے آج صبح پارک سے اسلحہ برآمدکرنے کادعویٰ کردیااوریہ الزام لگایا ہے کہ یہ اسلحہ میراہے اورمیں نے اسے وہاں چھپایاہے ۔ انبساط ملک نے کہاکہ یہ پارک گزشتہ ایک سال سے سیل ہے ، اس پرتالالگاہواہے اوراس کی چابیاں اورکنٹرول سرکاری اداروں کے پاس ہے ، میں خود دوسال سے پاکستان نہیں گیاتوپھریہ اسلحہ کس طرح نکل �آیا اوریہ کیسے کہاجاسکتاہے کہ یہ اسلحہ میرا ہے اوراسے میں نے چھپایاہے؟انبساط ملک نے کہاکہ یہ دعویٰ کیاگیاہے کہ یہ اسلحہ پارک کے اسٹورروم میں چھپایاگیاتھا، انہوں نے کہاکہ جس اسٹورروم کا ذکرکیاجارہاہے وہ اس قدرچھوٹاہے کہ اس میں اس قدربھاری مقدارمیں اسلحہ رکھاجاناکسی طرح بھی ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ’’ گوایش ایڈونچر ‘‘ پارک انٹرنیشنل ایڈونچرپارک کی آرگنائزیشن سے منسلک ہے ، ہم ان سے بھی رابطہ کررہے ہیں، اس کے علاوہ ہم نے اپنے مقامی برطانوی رکن پارلیمنٹ سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کیاہے ۔ انبساط ملک نے عدالت عالیہ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کانوٹس لیں ۔ انہوں نے حق اورسچائی بیان کرنے والے صحافیو ں ، سیاسی جماعتوں ،وکلااورتمام انصاف پسندحلقوں کواس ظلم کے خلاف آگے آناچاہیے۔
*****

4/25/2024 2:31:38 PM