Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن میں پولیس فائرنگ سے شہیدہونے والے بزرگ اصغرامام کے قتل کامقدمہ آئی جی اورگورنرسندھ کے خلاف درج کیاجائے ۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم


اورنگی ٹاؤن میں پولیس فائرنگ سے شہیدہونے والے بزرگ اصغرامام کے قتل کامقدمہ آئی جی اورگورنرسندھ کے خلاف درج کیاجائے ۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم
 Posted on: 2/20/2017
اورنگی ٹاؤن میں پولیس فائرنگ سے شہیدہونے والے بزرگ اصغرامام کے قتل کامقدمہ آئی جی اورگورنرسندھ
کے خلاف درج کیاجائے ۔ ندیم نصرت،کنوینرایم کیوایم
اصغر امام کوافغانستان سے آئے ہوئے کسی جہادی نے گولیاں نہیں ماریں بلکہ وہ یہاں کی غیرمقامی پولیس کی فائرنگ سے شہیدہوئے
پولیس کے مظالم کا نوٹس لینے کے بجائے گورنرسندھ زبیرعمرکراچی کی صورتحال کے بارے میں نہایت غیرذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں
گورنرسندھ کاکراچی سے کوئی تعلق نہیں اورغیرمقامی ہیں ، سندھ میں کسی اردوبولنے والے کوگورنر مقررکیاجائے
کراچی آپریشن میں ہزاروں بے گناہ نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث پولیس افسران واہلکار کہاں ہیں؟
انصاف فراہم کرنے کیلئے Truth & Re-Conciliation کمیشن قائم کیاجائے
ریاست کراچی کے شہریوں کے ساتھ ظالمانہ سلوک کررہی ہے، انصاف فراہم کرنے کے بجائے احتجاج کوطاقت سے کچلاجارہاہے
مرادعلی شاہ جوخود کوبہت ایکٹو اورذمہ داروزیراعلیٰ ظاہر کرتے ہیں ان کوبھی یہ مظالم نظرنہیں آتے اسلئے کہ ان کابھی کراچی سے کوئی تعلق نہیں
پیپلزپارٹی کے وزراء کراچی کوصرف لوٹ کامال سمجھتے ہیں، دادومیںآج تک ایک اسپتال نہیں
چوہدری نثار ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ پر توجہ دینے کے بجائے ایم کیوایم کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں 
ایم کیوایم کے خلاف غیرجانبدارانہ آپریشن بند کیاجائے ، اورنگی ٹاؤن میں لشکرکشی بند کی جائے ، بے گناہوں کو رہاکیاجائے
ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت کی انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں علاقہ مکینوں پر پولیس کی وحشیانہ فائرنگ ، تشدداورگھرگھر گرفتاریوں اورپولیس کے دیگرمظالم کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ پولیس فائرنگ سے شہیدہونے والے بزرگ اصغرامام کے قتل کامقدمہ آئی جی سندھ اورگورنرسندھ کے خلاف درج کیاجائے ۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرندیم احسان اورقاسم علی رضا بھی موجود تھے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ کراچی کے دیگر علاقوں کی طرح اورنگی ٹاؤن میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر علاقہ مکین کئی روز سے آواز اٹھارہے ہیں لیکن پولیس نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی، کل جب علاقہ کے لوگوں نے پولیس کے جانبدارانہ رویہ کے خلاف پرامن احتجاج کیاتو متعصب پولیس نے مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں، بزرگوں،خواتین اوربچوں پر براہ راست فائرنگ کی ، پولیس افسران نے احکامات دیے کہ مظاہرین کے سروں کے نشانے لئے جائیں،پولیس کی وحشیانہ فائرنگ اورشیلنگ کے نتیجے میں کئی افرادزخمی ہوگئے ،پولیس نے گھروں کے دروازے توڑ توڑ کرگھروں میں گھس گھس کربھیڑ بکریوں کی طرح بے گناہ نوجوانوں اور بزرگوں کو گرفتار کیا ۔ پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک بزرگ اصغرامام آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہیدہوگئے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ اس مہاجربزرگ اصغر امام کوافغانستان سے آئے ہوئے کسی جہادی نے گولیاں نہیں ماریں بلکہ وہ یہاں کی غیرمقامی پولیس کی فائرنگ سے شہیدہوئے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ پولیس فائرنگ سے شہیدہونے والے بزرگ اصغرامام کے قتل کامقدمہ آئی جی سندھ اور گورنرسندھ کے خلاف درج کیاجائے ۔ اس موقع پر گزشتہ روزاورنگی ٹاؤن میں پولیس کی فائرنگ ، شیلنگ ، گرفتاریوں اورتشدد پر مبنی وڈیو رپورٹ بھی صحافیوں کو دکھائی گئیں ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ آج لوگ یہ کہنے پر مجبورہوگئے ہیں کہ ان کیلئے 80 کی دہائی والازمانہ واپس آگیاہے جب اسی طرح مہاجر بستیوں پر حملے کئے جاتے تھے اوربے گناہ مہاجروں کواسی طرح نکال نکال کر مارا جا تا تھا۔ ندیم نصرت نے کہاکہ یہ بات افسوسناک ہے کہ پولیس کے مظالم کا نوٹس لینے کے بجائے گورنرسندھ زبیرعمرکراچی کی صورتحال کے بارے میں نہایت غیرذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کاش گورنر سندھ ایسے غیرذمہ دارانہ بیانات دینے کے بجائے اورنگی ٹاؤن اور کراچی کے دیگر علاقوں میں جاتے تاکہ انہیں معلوم ہوتا کہ کراچی میں کس طرح معصوم وبے گناہ مہاجروں کوماورائے عدالت قتل کیاگیااورکس طرح ظلم وستم کانشانہ بنایا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ گورنرسندھ اس طرح کے توہین آمیزبیانات اسلئے دے رہے ہیں کہ ان کاکراچی سے کوئی تعلق نہیں اورغیرمقامی ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں کسی اردوبولنے والے کوگورنر مقررکیاجائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ آئی جی سند ھ اے ڈی خواجہ جو آپریشن میں مارے گئے پولیس والوں کابہت ذکرکرتے ہیں، ہم ان سے سوال کرتے ہیں کہ کراچی آپریشن میں ہزاروں بے گناہ نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث پولیس افسران واہلکار کہاں ہیں؟ان کے خلاف آج تک کیاکارروائی ہوئی؟انہوں نے اس موقع پر کراچی آپریشن میں شہید کئے گئے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے بھائی ناصرحسین اوربھتیجے عارف حسین کی تصاویر بھی میڈیاکودکھائیں اور سوال کیاکہ آخرانہیں کس جرم میں گرفتار کرکے شہید کیاگیا؟ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ انصاف فراہم کرنے کیلئے بین الاقوامی اداروں کے غیرجانبداروں پر مشتمل Truth & Re-Conciliation کمیشن قائم کیاجائے ۔

ندیم نصرت نے کہاکہ جب ریاست لوگوں کوانصاف فراہم نہیں کرتی تولوگ قانون اپنے ہاتھ میں لینے پر مجبورہوتے ہیں، آج بھی کراچی کے شہریوں کے ساتھ ریاست ایساہی ظالمانہ سلوک کررہی ہے، انہیں انصاف فراہم کرنے کے بجائے ان کے احتجاج کوطاقت سے کچلاجارہاہے، کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں، ان کے رشتہ داروں اورعام شہریوں کوگرفتارکرکے ان کی رہائی کے نام پر گھروالوں سے لاکھوں ر وپے رشوت وصول کی جارہی ہے ،بیشتر گرفتار شدگان کوکئی کئی بار گرفتارکرکے ان کی رہائی کیلئے لاکھوں روپے وصول کئے گئے ، اسیروں کے اہل خانہ ملاقات کے لئے جیل جاتے ہیں تووہاں ان سے بھاری رقوم وصول کی جاتی ہے،اس طرح کراچی کے شہریوں کولوٹاجارہا ہے ۔ ندیم نصرت نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ جوخود کوبہت ایکٹو اورذمہ داروزیراعلیٰ ظاہر کرتے ہیں ان کوبھی یہ تمام مظالم نظرنہیں آتے اسلئے کہ ان کابھی کراچی سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ پیپلزپارٹی کے وزراء بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن صورتحال یہ ہے کہ وہ کراچی کوصرف لوٹ کامال سمجھتے ہیں، سیہون شریف میں دھماکہ ہوا لیکن حکومت وانتظامیہ کی بے حسی کایہ عالم ہے کہ وہاں شہداء کے اعضاء گندے نالے میں پڑے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس زخمیوں کولے جانے کیلئے ایمبولینس نہیں ہے ۔ پیپلزپارٹی 70ء کی دہائی سے سندھ میں حکومت کررہی ہے ، سارابجٹ دیہی سندھ سے تعلق رکھنے والی اس حکومت کے پاس ہوتے ہیں لیکن صورتحال یہ ہے کہ آج تک دادو میں اسپتال تک نہیں ہے ، سندھ میں ڈیزاسٹرمیجنمنٹ کاکوئی وجودنہیں ہے ۔ ندیم نصرت نے کہا کہ کراچی کے عوام کوانصاف فراہم کرنے کے بجائے کراچی کے مینڈیٹ کوتقسیم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں،قانون نافذ کرنے والے ادارے ایم کیوایم کوٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی سازشیں کررہے ہیں، ایم کیوایم کے عہدیداروں اورکارکنوں کو گرفتارکرکرکے انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے تشکیل دیے جانے والے ٹولے پی ایس پی میں شامل ہوجائیں ورنہ مرنے کیلئے تیارہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کا یہ کام نہیں ہے ۔ انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ایک بارپھر مطالبہ کیاکہ اس صورتحال کافوری نوٹس لیا جائے ۔ انہوں نے ایک بارپھراپنے اس مطالبہ کودہرایاکہ ایم کیوایم کے بزرگ رہنماپروفیسرحسن ظفر عاف، مومن خان مومن ،امجداللہ خان ، اشرف نور اور دیگر گرفتارشدگان کورہاکیاجائے ۔ قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف ریڈوارنٹ جاری کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ندیم نصرت نے کہاکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار جوکالعدم تنظیموں سے ہمدردی رکھتے ہیں وہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمہ پر توجہ دینے کے بجائے ایم کیوایم کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں اورریڈوارنٹ کے اجرا کااقدام بھی اسی کی کڑی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے خلاف غیرجانبدارانہ آپریشن بند کیاجائے ، اورنگی ٹاؤن میں لشکرکشی بند کی جائے ، بے گناہوں کو رہاکیاجائے۔ 

4/18/2024 10:45:49 PM