Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجروں ! ذرا سوچو


 Posted on: 2/20/2017
مہاجرو ں ! ذرا سوچو ۔۔۔۔۔۔اونگی ٹاؤن میں مہاجر عوام پر پولیس کی ظلم و بربریت کی داستان

مہاجرو ں یہ پاکستان تمھارا نہیں۔۔۔۔ دیکھو ! کراچی میں پولیس اوررینجرز احتجاج کرنے والے پر امن شہریوں پر کس طرح مظالم ڈھا رہی ہے، ان پر کیسا ظالمانہ سلو ک کر رہی ہے ۔ 19فروری بروزاتوار پر امن شہر ی ڈکیتیوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ ہمیں ڈاکوؤ ں سے نجاد دلا ئی جائے۔ علاقے کی عوام نے ڈاکوؤں کو پکڑا تو معلوم ہوا کہ وہ علاقے کی پولیس کا سپاہی ہے۔ پھر بس کیا تھا پولیس اور ررینجرز کو بہانہ چاہئے تھا کہ انہوں نے اسلام چوک اورنگی ٹاؤن کراچی کے مکینوں ماؤں ،بہنوں ، بیٹیوں حتیٰ کہ معصوم بچوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ دیئے۔ پو لیس و رینجر ز کی جانب سے ظلم وبر بر یت کا یہ عمل ایک قیامت خیز منظر پیش کر رہا تھا ۔۔۔دروازے توڑے جارہے تھے۔۔۔۔ خواتین پر لاٹھی چارج کیا جارہا تھا ۔ آپ خود دیکھ لیں ایک مشہور کہاوت ہے seeing is believing اسی طرح نیو کراچی کے ایک گھر سے اسلحہ نکا ل کرپولیس کے ترجمان نے کہا کہ لندن کے کسی فرد کا اسلحہ ہے۔ انہیں ذرابرابر خوف خدا نہیں۔۔۔ پولیس ورینجرز کا یہ عمل احساس دلا رہا ہے کہ مہاجروں پاکستان تمھارا وطن نہیں تمھیں بس واپس انڈیا بھیج کر ہی دم لیں گے۔ پاکستان کے تمام قلمکار ،صحافی خاموش ہیں لیکن جنہوں نے ظلم کی یہ فلم دکھا ئی تھی انہیں ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن سلام تحسین پیش کر تا ہے ۔
ساتھیوں !ظلم و بربریت کایہ منظر تاثر دے رہا ہے کہ شاید کسی غیر ملک کی فوج نے حملہ کر دیا ہے ۔
دنیا بھر میں بسنے والے مہاجروں ! سوچو۔۔۔غور کرو۔۔۔ اپنی آنے والی نسلوں کو غلام بنانا چاہتے ہو یا باعزت زندگی کیلئے کوئی لائحہ عمل بنانے کیلئے تیار ہو ؟ قوم کے ایک ایک فرد، بزرگ ماں بہن بیٹی کو سوچنا ہے ۔
آیئے درد ناک مظالم کے مناظر آپ بھی دیکھیں اور ایک ایک مہاجر کو ضرور دیکھنے چاہئے خواہ وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں رہتے ہوں انہیں ضروردکھائیں ۔ یہ تکلیف دہ فلم دو تین بار لازمی دیکھیں ۔اللہ آپ کو صحیح فیصلہ کرنے کی توفیق عطا فرما ئے۔


والسلام
شعبہ اطلاعات
متحدہ قومی موومنٹ( پاکستان )
19فروری 2017ء



4/19/2024 11:53:24 AM