Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محکمہ داخلہ سندھ کاخط ایم کیوایم کے خلاف سنگین سازش کاحصہ ہے۔ ندیم نصرت ،کنوینرمتحدہ قومی موومنٹ


محکمہ داخلہ سندھ کاخط ایم کیوایم کے خلاف سنگین سازش کاحصہ ہے۔ ندیم نصرت ،کنوینرمتحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 1/23/2017
محکمہ داخلہ سندھ کاخط ایم کیوایم کے خلاف سنگین سازش کاحصہ ہے۔ ندیم نصرت ،کنوینرمتحدہ قومی موومنٹ
خط میں بیان کردہ اطلاعات سراسرجھوٹ،من گھڑت، بے بنیاد اورمحکمہ داخلہ میں موجود ایم کیوایم دشمن عناصر کی ذہنی اختراع ہیں 
یہ گھناؤنی سازش انہی ایم کیو ایم دشمن عناصر کی تیارکردہ ہے جو ایم کیوایم کی قیادت کوبدنام کرنے کیلئے اسی طرح کی سازشیں تیارکرتے ہیں
یہ عناصر خودہی دہشت گردی کی کارروائیاں کرواکر ان کاالزام ایم کیوایم کی قیادت کے سرتھو پ دیتے ہیں تاکہ کارکنوں کو بدظن کیاجائے 
یہ گھناؤنا کھیل برسوں سے کھیلاجارہاہے اورمحکمہ داخلہ کے خط میں قائدتحریک الطاف حسین پر لگایاجانے والا انتہائی سنگین الزام بھی اسی گھناؤنے کھیل کاتسلسل حصہ ہے ۔ ندیم نصرت 
پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ موجودہ حالات سے فائدہ اٹھانے کیلئے گھناؤنی سازشوں کے تانے بانے بن رہی ہے ثبوت ہے۔ندیم نصرت 
میئرکراچی وسیم اختر کئی بارحکومت سندھ کو سیکوریٹی فراہم کرنے کی درخواست کرچکے ہیں لیکن حکومت سندھ کی جانب سے انہیں 
مناسب سیکوریٹی فراہم نہیں گئی بلکہ ان کانام فورتھ شیڈول میں ڈال دیاگیا۔ندیم نصرت
وزیراعظم نوازشریف اس سازشی خط کافی الفور نوٹس لیں ، اسکی تحقیقات کرائیں اورمن گھڑت رپورٹس تیارکرنے والے 
عناصر کے خلاف کارروائی کریں۔ندیم نصرت
میئرکراچی وسیم اختر اور انکے ساتھ ساتھ جن افرادکاذکرکیاگیاہے ان تمام کومکمل سیکوریٹی فراہم کی جائے ۔ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے خط میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین پر دہشت گردحملو ں کا منصوبہ بنانے کے الزام کی سختی سے تردیدکی ہے اوراس خط کوایم کیوایم کے خلاف ایک اورسنگین سازش قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کئے جانے والے خط میں یہ گھناؤنااوربھونڈا الزام لگایاگیاہے کہ ’’ اطلاعات کے مطابق الطاف حسین نے ساؤتھ افریقہ میں ایم کیوایم کے ایک سیل کویہ ٹاسک دیاہے کہ وہ کراچی میں امن کوخراب کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاًرینجرزکی ساکھ کونقصان پہنچانے کیلئے ایم کیوایم پاکستان کی قیادت پر دہشت گردحملے کریں اوران کا خصوصی ہدف میئرکراچی ہیں ‘‘ ۔ ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت نے ان اطلاعات کوسراسرجھوٹ،من گھڑت، بے بنیاد اورمحکمہ داخلہ میں موجود ایم کیوایم دشمن عناصر کی ذہنی اختراع قراردیاہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے قائدین اورایم کیوایم سے وابستہ تمام سینئرذمہ داران وکارکنان اچھی طرح سمجھتے ہیں کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیاجاناوالایہ خط دراصل ایم کیوایم کے خلاف ایک اورانتہائی سنگین اورگھناؤنی سازش کاحصہ ہے اوریہ گھناؤنی سازش انہی ایم کیو ایم دشمن عناصر کی تیارکردہ ہے جو ایم کیوایم کی قیادت کوبدنام کرنے کیلئے اسی طرح کی گھناؤنی سازشیں تیارکرتے ہیں،پھراپنی تیارکردہ سازش کے تحت اسی قسم کے لیٹرزجاری کرتے ہیں اورپھر خودہی دہشت گردی کی کارروائیاں کرواکر ان کاالزام ایم کیوایم کی قیادت کے سرتھو پ دیتے ہیں تاکہ 
کارکنوں کو قیادت سے بدظن کیاجائے اورعوام میں ایم کیوایم کوبدنام کیاجائے ۔یہ گھناؤنا کھیل برسوں سے کھیلاجارہاہے اورمحکمہ داخلہ سندھ کے تازہ ترین خط میں قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے کارکنوں پر لگایاجانے والا انتہائی سنگین الزام بھی ایم کیو ایم کے خلاف اسی گھناؤنے کھیل کاتسلسل اورایم کیوایم کے خلاف ایک اورسازش کاحصہ ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ موجودہ حالات سے فائدہ اٹھانے کیلئے گھناؤنی سازشوں کے تانے بانے بن رہی ہے اورمحکمہ داخلہ سندھ کایہ خط اس کاواضح ثبوت ہے۔ندیم نصرت نے کہاکہ میئرکراچی وسیم اختر کئی بارحکومت سندھ کے محکمہ داخلہ کو مناسب سیکوریٹی فراہم کرنے کی درخواست کرچکے ہیں لیکن حکومت سندھ کی جانب سے انہیں مناسب سیکوریٹی فراہم نہیں گئی بلکہ ان کانام فورتھ شیڈول میں ڈال دیاگیا۔ندیم نصرت نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے خلاف جاری کئے جانے والے اس سازشی خط کافی الفور نوٹس لیاجائے ، اس کی تحقیقات کرائی جائے، جھوٹ اورمن گھڑت رپورٹس تیارکرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اورمیئرکراچی وسیم اختر اور انکے ساتھ ساتھ محکمہ داخلہ کے اس خط میں جن افرادکاذکرکیاگیاہے ان تمام کومکمل سیکوریٹی فراہم کی جائے ۔

*****

4/19/2024 5:17:33 AM