Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرندیم نصرت کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کااجلاس


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرندیم نصرت کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کااجلاس
 Posted on: 1/17/2017
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینرندیم نصرت کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کااجلاس، 21جنوری کی استحکام پاکستان ریلی کے حوالے سے درپیش صورتحال اورکارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے واقعات کاجائزہ لیاگیا
حکومت سندھ کی جانب سے ریلی کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، دھمکیاں دی جارہی ہیں
ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی جارہی ہیں،گرفتارشدگان کو غائب کیاجارہاہے
موجودہ صورتحال میں 21 جنوری کو ریلی کاانعقادناممکن ہوگیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم نے نیک نیتی کے ساتھ استحکام پاکستان ریلی میں شرکت اورقائدتحریک الطاف حسین کے خطاب کی دعوت قبول کی تھی 
ایم کیوایم کوپرامن سیاسی سرگرمی سے بھی روکاجارہاہے،ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیوایم کو کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے
’’ پی ایس پی ‘‘ نامی ٹولے کوسرکاری سرپرستی میں کراچی اورحیدرآبادپر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ختم کی جائے ، کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے اورگرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے
کارکنان اورحق پرست عوام مایوس نہ ہوں، اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں ، چند روز میں آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے
تمام ترریاستی جبروتشدد، رکاوٹوں اورسازشوں کے باوجود اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کاایک اجلاس آج کنوینرندیم نصرت کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں لندن اورپاکستان میں موجود رابطہ کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں21جنوری کی مجوزہ ’’ استحکام پاکستان ریلی ‘‘ کے حوالے سے درپیش صورتحال اور گزشتہ چند روز کے دوران ایم کیوایم کے رہنماؤں، بلدیاتی نمائندوں، ذمہ داروں اورکارکنوں کے گھروں پر اندھا دھند چھاپوں، بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں اور گرفتار شدگان کوغائب کرنے کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیاگیاکہ پی کیوایم کی جانب سے ایک نیک جذبہ کے ساتھ 21جنوری کو’’ استحکام پاکستان ریلی ‘‘ نکالنے اورمزارقائداعظم پر جلسہ کے انعقاد کافیصلہ کیاتھا اور اس ریلی میں ایم کیوایم کوشرکت اورقائدتحریک الطاف حسین کواس جلسہ سے خطاب کی دعوت دی تھی۔صورتحال یہ ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے اس ریلی کی اجازت نہیں دی جارہی ہے بلکہ دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔عدالت سے اس معاملے پر رجوع کیاگیاتاہم اس کی سماعت کی تاریخ بھی 7فروری مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ چندروزسے کراچی ، حیدرآباداوردیگرشہروں میں ایم کیوایم کے رہنماؤں، بلدیاتی نمائندوں، ذمہ داروں اورکارکنوں کے گھروں پر اندھادھندچھاپے مارے جارہے ہیں، بڑے پیمانے پران کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں اورگرفتارشدگان کوکسی عدالت میں پیش کرنے کے بجائے غائب کیاجارہاہے ۔اجلاس میں اس تمام ترصورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اس بات پر اتفاق کیا گیاکہ موجودہ صورتحال میں 21 جنوری کو ریلی کاانعقادناممکن ہوگیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم نے تواستحکام پاکستان کے ایک عظیم اورمثبت مقصدکے تحت اس ریلی میں شرکت اورقائدتحریک الطاف حسین کے خطاب کی دعوت قبول کی تھی لیکن پاکستان کے تمام جمہوریت اور انصاف پسندعوام دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح ایم کیوایم کواس کے رہنماؤں، بلدیاتی نمائندوں، ذمہ داروں اور کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اور ریاستی مظالم کے ذریعے ایم کیوایم کو اس کی پرامن سیاسی سرگرمی سے بھی روکاجارہاہے اوراس مقصدکیلئے پولیس، رینجرز اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طاقت کواستعمال کیاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک طرف ایم کیوایم کوریاستی طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ ساتھ ہی اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی سرپرستی میں قائم کئے گئے ’’ پی ایس پی ‘‘ نامی ٹولے کوسرکاری سرپرستی میں کراچی اور حیدرآبادپر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر عائد غیراعلانیہ پابندی ختم کی جائے ، ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ بند کیاجائے اورگرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے کارکنان اورحق پرست عوام سے کہاکہ وہ اس صورتحال پر مایوس نہ ہوں، اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں اوراس بات کایقین رکھیں کہ ہم تمام ترریاستی جبروتشدد، رکاوٹوں اورسازشوں کے باوجود اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے اورانشاء اللہ آئندہ چند روز میں آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔ 

*****

4/24/2024 2:02:49 AM