Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے خلاف کریک ڈاؤن اوربڑے پیمانے پرکارکنان کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، ندیم نصرت


ایم کیوایم کے خلاف کریک ڈاؤن اوربڑے پیمانے پرکارکنان کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، ندیم نصرت
 Posted on: 1/13/2017
ایم کیوایم کے خلاف کریک ڈاؤن اوربڑے پیمانے پرکارکنان کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، ندیم نصرت
گزشتہ دو روز کے دوران 2 درجن سے زائد رہنماؤں اورکارکنوں کو گرفتارکیاجاچکا ہے ، ندیم نصرت
وفاقی وزیرداخلہ کے حکم پر ضمیرفروش عناصر کو مہاجرعوام پر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ندیم نصرت
ضمیرفروشوں کے اجتماع سے قبل اچانک کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردی گئیں، ندیم نصرت
کالعدم تنظیموں کو نہ صرف ملک بھرمیں آزادانہ جلسے جلوس کرنے کی اجازت ہے ، ندیم نصرت
ایم کیوایم کی پرامن سیاسی وجمہوری سرگرمیوں قدغن لگائی جارہی ہے ، ندیم نصرت
ایم کیوایم کو استحکام پاکستان ریلی میں شرکت سے روکنا ملک بھرکے محب وطن عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے ، ندیم نصرت
وفاقی وزیرداخلہ کا متعصبانہ اورجانبدارانہ طرزعمل نوازشریف کی حکومت کیلئے بدنامی کا سبب بن رہا ہے، ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے خلاف کریک ڈاؤن اوربڑے پیمانے پرکارکنان کے گھروں پررینجرز کے چھاپے اور گرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے حکم پر کراچی وحیدرآبادمیں ضمیرفروش عناصر کو مہاجرعوام پر مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی اندھادھند گرفتاریاں اسی سازش کی کڑی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز رینجرز کی جانب سے اورنگی ٹاؤن، کورنگی ، شاہ فیصل کالونی ، اسکیم 33 ، گلشن اقبال ، محمود آباد ، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد،نارتھ کراچی اور نیوکراچی کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی چھاپے مارکررابطہ کمیٹی کے نگراں ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ اور سینئررکن عارف حیدرسمیت دودرجن سے زائد کارکنان کو گرفتارکرلیاگیا اور آج بعدنماز جمہ بھی بے گناہ کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں کاسلسلہ جاری رہااورآج بھی متعددکارکنان کو گرفتارکیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ، 21 جنوری کو استحکام پاکستان ریلی میں شرکت کی خواہشمند ہے لیکن ریلی کے انعقادسے قبل ہی بے گناہ رہنماؤں اورکارکنوں کو اندھادھند گرفتارکرکے ایم کیوایم کو استحکام پاکستان ریلی میں شرکت سے روکاجارہا ہے جوکہ ملک بھرکے محب وطن عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایک جانب مذہبی منافرت اورفرقہ واریت پھیلانے والی کالعدم تنظیموں کو نہ صرف ملک بھرمیں آزادانہ جلسے جلوس کرنے کی اجازت ہے بلکہ وفاقی وزیرداخلہ کالعدم تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقاتیں بھی کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب ایم کیوایم کی صفوں سے نکالے گئے ضمیرفروش عناصر کو کراچی اورحیدرآباد میں جلسہ جلوس کی کھلی چھوٹ دیکر مہاجروں پر مسلط کیاجارہاہے، ضمیرفروشوں کے اجتماع سے قبل اچانک کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں اورا یم کیوایم کی پرامن سیاسی وجمہوری سرگرمیوں قدغن لگاکرکراچی کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیاجارہا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ کا متعصبانہ اورجانبدارانہ طرزعمل وزیراعظم میاں نوازشریف کی حکومت کیلئے بدنامی کا سبب بن رہا ہے جس کا وزیراعظم کو فوری نوٹس لینا چاہیے ۔ ندیم نصرت نے صدرمملکت ممنون حسین اور وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں وکارکنوں کی اندھادھندغیرقانونی گرفتاریوں کا نوٹس لیاجائے ، تمام گرفتارشدگان کو فی الفور رہا کیاجائے اورایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر عائدغیرقانونی وغیرآئینی پابندی ختم کی جائے ۔ ندیم نصرت نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کی اندھادھند گرفتاریوں کا نوٹس لیاجائے اورمہاجروں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آوازاحتجاج بلندکی جائے۔

*****

4/23/2024 10:47:05 PM