Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی اور حیدرآباد میں بے گناہ کارکنان وہمدردوں پر جھوٹے مقدمات کا قیام قابل مذمت ہے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ندیم نصرت


کراچی اور حیدرآباد میں بے گناہ کارکنان وہمدردوں پر جھوٹے مقدمات کا قیام قابل مذمت ہے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ندیم نصرت
 Posted on: 12/10/2016
کراچی اور حیدرآباد میں بے گناہ کارکنان وہمدردوں پر جھوٹے مقدمات کا قیام قابل مذمت ہے
کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ندیم نصرت
کراچی اور حیدرآباد میں گرفتارکیے گئے تمام کارکنان وہمدردوں کو فی الفوررہا کیا جائے، ندیم نصرت
 گزشتہ روز رینجرز اورپولیس نے کورنگی، شاہ فیصل کالونی، ناظم آباد گلبہار، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، رنچھوڑلائن، بلدیہ ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، ملیر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد اور حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے درجنوں کارکنوں اورہمدردوں کو گرفتارکیا، ندیم نصرت
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کیا شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات کرنا جرم ہے؟ندیم نصرت
اگر یادگارشہداء جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی تو کیا سڑک پر قرآن خوانی کرنے کے عمل کو غیرقانونی قراردیاجاسکتا ہے؟ندیم نصرت
اگرپیپلزپارٹی کے کارکنان کو محترمہ بے نظیربھٹو کی برسی منانے سے روکا جائے تو ان کے دلوں پر کیاگزرے گی؟ ندیم نصرت
 ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال سے سیاسی مسائل کا حل تلاش کرنا صریحاً عاقبت نااندیشی ہے، ندیم نصرت
وزیراعظم پاکستان،آرمی چیف، وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ کراچی اور حیدرآباد میں بے گناہ کارکنوں اورہمدردوں کی بلاجواز گرفتاریوں اور انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کا فوری نوٹس لیں، ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان وہمدردوں کی بلاجواز گرفتاریوں اوران پر جھوٹے مقدمات کے قیام کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورمطالبہ کیا ہے کہ تمام گرفتارشدگان کو فی الفوررہا کیا جائے۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ گزشتہ روز رینجرز اورپولیس نے کورنگی، شاہ فیصل کالونی، ناظم آباد گلبہار، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، رنچھوڑلائن، بلدیہ ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، ملیر، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد اور حیدرآباد کے مختلف علاقوں سے درجنوں کارکنوں اورہمدردوں کو گرفتارکرلیااورگرفتارشدگان پر جھوٹے مقدمات قائم کردیئے گئے۔ ان پرامن کارکنان کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ یوم شہداء کے موقع پرحق پرست شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کرناچاہتے تھے۔ندیم نصرت نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کیا شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات کرنا جرم ہے؟ اگر پرامن کارکنان کو یادگارشہداء جانے اورفاتحہ خوانی کی اجازت نہیں دی جائے گی تو کیا سڑک پر قرآن خوانی کرنے کے عمل کو غیرقانونی قراردیاجاسکتا ہے؟انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو خیال کرنا چاہیے کہ یوم شہداء کے موقع پر ایم کیوایم کے کارکنان وعوام کو شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کرنے اور یادگارشہدائے حق پرجانے سے روکنا نہ صرف غیرقانونی، غیرآئینی اورغیراسلامی عمل ہے بلکہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے، پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کو سوچنا چاہیے کہ اگر ان کی جماعت کے کارکنان کو محترمہ بے نظیربھٹو کی برسی منانے سے روکا جائے تو ان کے دلوں پر کیاگزرے گی؟ ندیم نصرت نے کہاکہ ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال سے سیاسی مسائل کا حل تلاش کرنا صریحاً عاقبت نااندیشی ہے۔ایک جانب سندھ حکومت کی ایماء پر قانون نافذ کرنے والے اداوں کے اہلکاروں نے کراچی اورحیدرآباد میں قطعی غیرسیاسی اورپرامن مذہبی پروگرام کے انعقاد میں رکاوٹیں کھڑی کیں جبکہ دوسری جانب پرامن کارکنان کو گرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے انہیں پابندسلاسل بھی کردیا گیا۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اورہمدردوں کی بلاجوا زگرفتاریوں اور انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کا فوری نوٹس لیاجائے، تمام گرفتارشدگان پرقائم جھوٹے مقدمات  واپس لیے جائیں اور انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔
٭٭٭٭٭



4/19/2024 11:24:37 PM