Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یوم شہداء کے موقع پرکراچی اورحیدرآبادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کوشہداء کی یادگار پر جانے سے روکناقابل مذمت ہے۔ ندیم نصرت ،کنوینرمتحدہ قومی موومنٹ


یوم شہداء کے موقع پرکراچی اورحیدرآبادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کوشہداء کی یادگار پر جانے سے روکناقابل مذمت ہے۔ ندیم نصرت ،کنوینرمتحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 12/9/2016
یوم شہداء کے موقع پرکراچی اورحیدرآبادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کوشہداء کی یادگار
پر جانے سے روکناقابل مذمت ہے۔ ندیم نصرت ،کنوینرمتحدہ قومی موومنٹ
پیپلزپارٹی کی حکومت میں سندھ میں آمریت سے بدترصورتحال ہے، ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔ ندیم نصرت
لوگوں کواپنے شہیدوں کی قبروں اوریادگاپرجانے اورفاتحہ پڑھنے تک کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ ندیم نصرت 
تمام گر فتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ،ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر عائد غیراعلانیہ پابندی ختم کی جائے ۔ ندیم نصرت 
تمام تر جبروستم کے باوجودجرات وہمت کامظاہرہ کرنے پر کارکنوں، ماؤں،بہنوں،بزرگوں، نوجوانوں اوربچوں کوزبردست خراج تحسین
کارکنان وعوام نے بڑی تعدادمیں جمع ہوکرایک بارپھرثابت کردیا کہ جبروتشددکے ذریعے انہیں تحریک سے دورنہیں کیاجاسکتا
کارکنان وعوام قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔ ندیم نصرت
لندن ۔۔۔9 دسمبر 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے یوم شہداء کے موقع پرکراچی اورحیدرآبادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کوشہداء کی یادگار پر جانے سے روکنے اوران کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ تمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ۔اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ہم نے اعلان کیاتھاکہ یوم شہدا کے موقع پرکارکنان وہمدرد روایتی طورپرپرامن طریقے سے یادگارشہداء پر جاکر پھول چڑھانا چاہتے ہیں اور فاتحہ پڑھ کراپنے شہداء کوخراج عقیدت پیش کرناچاہتے ہیں لہٰذا حکومت وانتظامیہ عوام کویادگارشہداپرجاکرفاتحہ پڑھنے اورشہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرنے سے نہ روکیں بلکہ ان کے ساتھ تعاون کریں لیکن آج مکاچوک سمیت اطراف کے تمام علاقوں کوسیل کردیاگیااورشہداء کے لواحقین ،خواتین، بزرگوں اور کارکنوں کو شہداکی یادگارپرجانے نہیں دیاگیابلکہ ان پر لاٹھی چارج کیاگیااورکئی کارکنوں کوگرفتارکرلیاگیا۔اسی طرح حیدرآبادمیں بھی یوم شہداء کے موقع پر کارکنوں اورہمدردوں کوشہداء کی یادگارپر جانے سے نہ صرف روکاگیابلکہ پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں پرفائرنگ کی گئی، ان پر تشددکیاگیا اورمتعددکارکنوں اورہمدردوں کوگرفتارکرلیاگیا۔ندیم نصرت نے کہاکہ سندھ میں کہنے کوجمہوریت ہے لیکن پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں سندھ میں آمریت سے بھی بدترصورتحال ہے، ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر مکمل طورپرپابندی عائد ہے اورلوگوں کواپنے شہیدوں کی قبروں اوریادگاپرجانے اورفاتحہ پڑھنے تک کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے تمام گر فتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے اورایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر عائد غیراعلانیہ پابندی ختم کی جائے ۔ ندیم نصرت نے تمام کارکنوں، ماؤں،بہنوں،بزرگوں، نوجوانوں اوربچوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیاجنہوں نے تمام تررکاوٹوں اورجبروستم کے باوجود بڑی تعدادمیں یوم شہداء کے سلسلے میں جمع ہوکرایک بارپھرثابت کردیا کہ وہ شہیدوں کی قربانیوں کوفراموش نہیں کریں گے ، جبروتشددکے ذریعے انہیں تحریک سے دورنہیں کیاجاسکتا اوروہ قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔ 

4/24/2024 3:11:05 PM