Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حراست کے دوران وسیم راجہ کے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے ، ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ


حراست کے دوران وسیم راجہ کے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے ، ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 12/5/2016
حراست کے دوران وسیم راجہ کے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے ، ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ
پولیس حراست میں اورنگی ٹاؤن کے کارکن وسیم راجہ کا ماورائے عدالت قتل، مہاجروں کی نسل کشی کا تسلسل ہے ، ندیم نصرت 
2 ،دسمبر2016ء کو مومن آباد تھانے کے اہلکاروں نے زری کے کارخانے میں چھاپہ مارکر وسیم راجہ کو گرفتارکیاتھا، ندیم نصرت
پولیس اہلکاروں نے وسیم راجہ کی رہائی کیلئے ان کے اہل خانہ سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی ، ندیم نصرت
بے گناہ مہاجروں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لانا حکومت کا بنیادی فرض ہے، ندیم نصرت
67 سے زائد کارکنان کو حراست کے دوران وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے، ندیم نصرت
انسانی حقوق کی ملکی اوربین الاقوامی تنظیمیں حراست کے دوران وسیم راجہ کے ماورائے عدالت قتل کانوٹس لیں، ندیم نصرت
سفاک سرکاری اہلکاراگر اس دنیا میں سزا سے بچ بھی گئے تو روزمحشر وہ اللہ تعالیٰ کی گرفت سے ہرگزنہیں بچ سکیں گے
وسیم راجہ شہید کے سوگوارلواحقین سے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ کا اظہارتعزیت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے پولیس کی حراست میں ایم کیوایم کے اورنگی ٹاؤن کے کارکن وسیم راجہ کے ماورائے عدالت قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس المناک واقعہ کو مہاجروں کی نسل کشی کا تسلسل قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ وسیم راجہ ،پاکستان بازار اورنگی ٹاؤن میں واقع زری کے کارخانے میں کام کرتے تھے ، مورخہ 2 ،دسمبر2016ء کی سہ پہر مومن آباد تھانے کے اہلکاروں نے چھاپہ مارکر وسیم راجہ کو بلاجواز گرفتارکرلیاتھا اوران کی رہائی کیلئے اہل خانہ سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کی گئی اور انہیں دھمکایا گیا کہ اگر رشوت نہیں دی گئی تو وسیم راجہ پر جھوٹے مقدمات قائم کردیئے جائیں گے ۔ندیم نصرت نے کہاکہ رشوت نہ ملنے پر سفاک پولیس اہلکاروں نے وسیم راجہ کو حراست کے دوران بہیمانہ تشددکا نشانہ بناکر ماورائے عدالت قتل کردیا اورپولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے حراست کے دوران وسیم راجہ کے قتل کو خودکشی قراردینے کی شرمناک کوشش کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ گزشتہ تین برسوں کے دوران ایم کیوایم کے 67 سے زائد کارکنان کو حراست کے دوران وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ماورائے عدالت قتل کیاجاچکا ہے لیکن آج تک ماورائے عدالت قتل میں ملوث کسی بھی اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی گئی۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب متحدہ قومی موومنٹ کی سیاسی ، سماجی اورجمہوری سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی عائد کی جارہی ہے، بے گناہ کارکنان کو گرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے اور دوسری جانب بے گناہ کارکنان کو حراست کے دوران انسانیت سوز تشددکا نشانہ بناکر انہیں ماورائے عدالت قتل کیاجارہا ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ حراست کے دوران وسیم راجہ کا ماورائے عدالت قتل مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورمہاجروں کی نسل کشی کا تسلسل ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوافسران اوراہلکار بے گناہ مہاجروں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہیں انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا حکومت کا بنیادی فرض ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وسیم راجہ سمیت ایم کیوایم کے تمام شہداء کالہو رائیگاں نہیں جائے گا اور مہاجرنوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث سفاک سرکاری اہلکاراگر اس دنیا میں سزا سے بچ بھی گئے تو انشاء اللہ روزمحشر وہ اللہ تعالیٰ کی گرفت سے ہرگزنہیں بچ سکیں گے اور ان پر اللہ تعالیٰ کا عذاب نازل ہوگا۔
ندیم نصرت نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ ،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انورظہیر جمالی، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے مطالبہ کیا کہ پولیس کی حراست میں وسیم راجہ کے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے ، ماورائے عدالت قتل میں ملوث سرکاری اہلکاروں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے اورمہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ۔ ندیم نصرت نے انسانی حقوق کی ملکی اوربین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ حراست کے دوران وسیم راجہ کے ماورائے عدالت قتل کانوٹس لیں اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں ۔ ندیم نصرت نے وسیم راجہ شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی 
تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وسیم راجہ شہید کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)

*****


4/22/2024 11:59:12 PM