Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فائر فائٹنگ کے جدید آلات اور گاڑیوں کی کمی کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔ ندیم نصرت


فائر فائٹنگ کے جدید آلات اور گاڑیوں کی کمی کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔ ندیم نصرت
 Posted on: 12/5/2016
فائر فائٹنگ کے جدید آلات اور گاڑیوں کی کمی کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔ ندیم نصرت
نئے فائر ٹینڈرز اور اور آگ بجھانے کے ضروری آلات کی عدم فراہمی کی وجہ سے فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ شدید زبوں حالی کا شکار ہے۔ندیم نصرت
کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑ ھ کی ہڈی ہے لیکن بدقسمتی سے قومی خزانے میں ستر فیصد ٹیکس جمع کرانے والا شہر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ ندیم نصرت
کراچی کے شہری یہ بات سوچنے پر مجبور ہیں کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس شہرکے ساتھ یتیموں جیسا سلوک کیو ں روا رکھی ہوئی ہے۔ندیم نصرت
وفاقی اور صوبائی حکومتیں کراچی میں آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام اور انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لئے مربوط اقدامات کریں اور ہنگامی بنیادوں پر جدید گاڑیوں اور آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ندیم نصرت
ندیم نصرت کی آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا

متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے کراچی کے نجی ہوٹل میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے نتیجے میں دس سے زائد افراد کی ہلاکت اور تیس سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے شہر میں نئے فائر ٹینڈرز اور اور آگ بجھانے کے ضروری آلات کی عدم فراہمی اور پرانی گاڑیوں و آلات کی بروقت مرمت نہ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ شدید زبوں حالی کا شکار ہے۔ فائر فائٹنگ کے جدید آلات اور گاڑیوں کی کمی کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔ندیم نصرت نے کہا کہ شہر کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑ ھ کی ہڈی ہے لیکن بدقسمتی سے قومی خزانے میں ستر فیصد ٹیکس جمع کرانے والا شہر بنیادی شہری سہولتوں سے محروم ہے۔ کراچی کے شہری یہ بات سوچنے پر مجبور ہیں کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس شہرکے ساتھ یتیموں جیسا سلوک کیو ں روا رکھی ہوئی ہیں۔ ندیم نصرت نے کہا کہ بڑی عمارتوں میں مناسب حفاظتی اقدامات اور فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کی جدید خطوط پر تشکیل نو سے قیمتی جانی نقصان سے بچا سکتا ہے۔
ندیم نصرت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام اور انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لئے مربوط اقدامات کئے جائیں اور ہنگامی بنیادوں پر جدید گاڑیوں اور آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

4/25/2024 5:10:00 AM