Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فاروق ستار اور عامرخان کی بہتان تراشیوں پر متحدہ قومی موومنٹ کاتبصرہ


فاروق ستار اور عامرخان کی بہتان تراشیوں پر متحدہ قومی موومنٹ کاتبصرہ
 Posted on: 12/1/2016
فاروق ستار اور عامرخان کی بہتان تراشیوں پر متحدہ قومی موومنٹ کاتبصرہ
مہاجرقوم کو دھوکہ دینے والے ضمیرفروش عناصر آج عوامی ردعمل سے شدید خوف زدہ ہیں، رابطہ کمیٹی
فاروق ستار،عامرخان اوران کے حواری ظرف وضمیرکا سودا کرکے اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، رابطہ کمیٹی
راکین رابطہ کمیٹی کو پاکستان آنے کے مشورے دینے والے قوم کو جواب دیں کہ قائد تحریک الطاف حسین سے لاتعلقی سے قبل
کیاانہیں نہیں معلوم تھا کہ یہ اراکین لندن میں مقیم ہیں؟ رابطہ کمیٹی
آج ان اراکین رابطہ کمیٹی کی پاکستان میں عدم موجودگی پر اعتراض کیوں کیاجارہاہے ؟رابطہ کمیٹی
یہ اراکین آزمائش کی گھڑی میں قائد تحریک کے ساتھ ہیں جس کے باعث ان کی کردارکشی کی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی
19، جون1992ء کوبھی فاروق ستارروپوشی سے گھبراکر سہل پسند راستہ اختیارکرنا چاہتے تھے، رابطہ کمیٹی
فاروق ستار نے قائد تحریک پرزور دیاتھاکہ آپ، چیئرمین عظیم طارق کے حق میں قیادت سے دستبردار ہوجائیں، رابطہ کمیٹی
عامرخان کوعوام وکارکنان کا خیال اس وقت کیوں نہیں آیا جب انہوں نے مہاجرقوم اورتحریک سے غداری کی تھی؟رابطہ کمیٹی
قائد تحریک کے کہنے پر عوام اور شہداء کے لواحقین نے عامر خان کومعاف کیا لیکن انہیں عزت راس نہ آئی، رابطہ کمیٹی
عناصر آج قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف کھڑے ہوکر مہاجرقوم اور شہداء کے لہو سے غداری کررہے ہیں وہ 
قدرت کے مکافات عمل سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے، رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ضمیرفروش فاروق ستار اور عامرخان کی بہتان تراشیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مہاجرقوم کو دھوکہ دینے والے ضمیرفروش عناصر آج عوامی ردعمل سے شدید خوف زدہ ہیں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کارکنان کا نام لیکر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے دراصل اپنی بزدلی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں اورعوام کو بہکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا جانتی ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اورمہاجرقوم کو دھوکہ دینے والے فاروق ستار،عامرخان اوران کے حواری ظرف وضمیرکا سودا کرکے اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور احسان فراموشی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لندن میں مقیم اراکین رابطہ کمیٹی کو پاکستان آنے کے مشورے دینے والے قوم کو جواب دیں کہ قائد تحریک الطاف حسین سے لاتعلقی سے قبل کیاانہیں نہیں معلوم تھا کہ یہ اراکین لندن میں مقیم ہیں اورآج ان اراکین رابطہ کمیٹی کی پاکستان میں عدم موجودگی پر اعتراض کیوں کیاجارہاہے ؟رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لندن میں مقیم رابطہ کمیٹی کے اراکین کو پاکستان آکر سیاست کرنے کامشورہ دینے والے جانتے ہیں کہ یہ اراکین ماضی کی طرح آج بھی آزمائش کی گھڑی میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں جس کے باعث اب ان اراکین کی کردارکشی کا عمل کیاجارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مہاجرقوم کا بچہ بچہ اس حقیقت سے واقف ہے کہ 19، جون1992ء کے ایم کیوایم کرش آپریشن کے دوران یہ ڈاکٹر فاروق ستار ہی تھے جوروپوشی کی سخت زندگی سے گھبراگئے تھے اور کارکنان کی مشکلات کو جواز بناکراپنے لئے سہل پسند راستہ اختیارکرنا چاہتے تھے یہی وجہ ہے کہ وہ ہروقت اسٹیبلشمنٹ کی ترجمانی کیاکرتے تھے۔فاروق ستارشائد بھول گئے لیکن عوام کو کارکنان کو آج بھی یاد ہے کہ اس وقت فاروق ستار ،بریگیڈئیرامان کا فرمان لیکر آتے تھے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین پرزور دیاکرتے تھے کہ آپ، چیئرمین عظیم احمد طارق کے حق میں قیادت سے 
دستبردار ہوجائیں اس طرح تمام کارکنان کو معافی مل جائے گی اور تمام گرفتارکارکنان رہا کردیئے جائیں گے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے قیادت کو اپنی انا کامسئلہ نہیں بنایا اور قربانی دیدی لیکن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے نہ تو غریب کارکنان کو معافی ملی اور نہ ہی گرفتارشدگان کو رہائی نصیب ہوئی بلکہ مہاجروں کے خلاف آپریشن کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج عامر خان جیسے ضمیرفروش ،عوام اورکارکنان کی بات کررہے ہیں اور یہ بہتان تراشی کررہے ہیں کہ لندن میں موجود رابطہ کمیٹی کے اراکین عوام اور کارکنان کو بہکارہے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ مہاجرقوم اور کارکنان کو دھوکہ دینے والوں کو آج عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور وہ جہاں جاتے ہیں عوام کی جانب سے ان پرلعنت ملامت کی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج عامر خان ، کارکنان اورعوام کی دہائیاں دے رہے ہیں ، عامرخان کویہ خیال اس وقت کیوں نہیں آیا جب انہوں نے مہاجرقوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کرتحریک سے غداری کی تھی؟مہاجرعوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ 19، جون1992ء کو فوجی ٹرکوں پر بیٹھ کر آنے والے عامرخان نے کس طرح مہاجرآبادیوں پر چڑھائی کی ۔ مہاجرنوجوانوں کے قتل اور تحریک سے غداری کے ارتکاب کے باوجود قائد تحریک جناب الطاف حسین کے کہنے پر عوام اور شہداء کے لواحقین نے عامر خان کومعاف کیااور ایم کیوایم میں دوبارہ شامل کیا لیکن عامرخان کوعزت راس نہ آئی اور انہوں نے ایک مرتبہ پھر قائد تحریک جناب الطاف حسین سے غداری کا عمل کرکے ثابت کردیا کہ وہ ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر اپنے ظرف وضمیر کا سوداکرچکا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جوعناصر آج قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف کھڑے ہوکر مہاجرقوم اور شہداء کے لہو سے غداری کررہے ہیں وہ قدرت کے مکافات عمل سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے اور ذلت ورسوائی ان کا مقدرثابت ہوگی ۔
*****

4/16/2024 5:42:22 AM