Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اور سیکوریٹی فورسزکے 60سے زائدجوانوں اورافسروں کی شہادت قومی سانحہ ہے۔ ندیم نصرت


کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اور سیکوریٹی فورسزکے 60سے زائدجوانوں اورافسروں کی شہادت قومی سانحہ ہے۔ ندیم نصرت
 Posted on: 10/25/2016
کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اور سیکوریٹی فورسزکے 60سے زائدجوانوں اورافسروں
کی شہادت قومی سانحہ ہے۔ ندیم نصرت 
حکومت کو اطلاع ہونے کے باوجود دہشت گرد ں کا پولیس ٹریننگ سینٹرپرحملہ کیا ہماری سیکوریٹی فورسزکی ناکامی کوظاہرنہیں کرتا؟
جب حکومت کویہ معلوم ہے کہ واقعہ میں کونسی کالعدم جہادی تنظیم ملوث ہے توپھر ایسی کالعدم جہادی تنظیموں، ان کے سہولت کاروں، مددگاروں اور ان کیلئے کھلم کھلا کام کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی ؟ ندیم نصرت
جب تک ایسے عناصر سے بلواسطہ یابلاواسطہ ہمدردی رکھی جائے گی ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ نہیں ہوسکتا۔ندیم نصرت
عمران خان اوران جیسی سوچ رکھنے والے بعض عناصر کوئٹہ میں ملوث دہشت گردوں اورانکے سرپرستوں کی مذمت کرنے
کے بجائے قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کوبلاجوازہدف تنقید بنارہے ہیں۔ندیم نصرت
عمران خان جیسے عناصر ہی طالبان اوردیگر کالعدم تنظیموں کے سب سے بڑے ہمدرداور معاون ومددگار ہیں ۔ندیم نصرت
کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہیدہونے والے فوج اورپولیس کے افسروں اورجوانوں کے لواحقین سے ندیم نصرت کااظہارتعزیت، زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا

متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹرپردہشت گردوں کے حملے میں پولیس اور سیکوریٹی فورسزکے 60سے زائدجوانوں اورافسروں کی شہادت کے المناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس واقعہ کوایک قومی سانحہ قراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کے مطابق حکومت کو اس بات کی اطلاع تھی کہ دہشت گرد کوئٹہ میں کسی جگہ حملہ کرسکتے ہیں پھرسوال یہ پیداہوتاہے کہ دہشت گرد کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹرپرحملہ کرنے اورپولیس اورسیکوریٹی فورسزکواس قدربھاری جانی نقصان پہنچانے میں کیسے کامیاب ہوئے ؟کیایہ واقعہ ہماری سیکوریٹی فورسزکی ناکامی کوظاہرنہیں کرتا؟انہوں نے کہاکہ جب حکومت کویہ بھی معلوم ہے کہ کوئٹہ واقعہ میں کونسی کالعدم جہادی تنظیم ملوث ہے توپھرقوم یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہے کہ ایسی کالعدم جہادی تنظیموں، ان کے سہولت کاروں، مددگاروں اور ان کیلئے کھلم کھلا کام کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی ؟ ندیم نصرت نے کہاکہ جب تک ایسے عناصرکے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان سے بلواسطہ یابلاواسطہ ہمدردی رکھی جائے گی اورانہیں اپنا قومی اثاثہ تصورکیاجائے گااس وقت تک ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ نہیں ہوسکتا۔ندیم نصرت نے کہاکہ یہ امربھی قابل مذمت ہے کہ عمران خان اوران جیسی سوچ رکھنے والے بعض عناصر کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹرپرحملہ کرنے والے دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کی مذمت کرنے کے بجائے قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کوبلاجوازہدف تنقید بنارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دراصل عمران خان اوران جیسے عناصر ہی ملک میں دہشت گردی کابازارگرم کرنے والے طالبان اوردیگر کالعدم تنظیموں کے سب سے بڑے ہمدرداورمعاون ومددگار ہیں اور ایسے ہی عناصرکی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی فروغ پارہی ہے ۔ ندیم نصرت نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہیدہونے والے فوج اورپولیس کے افسروں اور جوانوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کی مغفرت فرمائے اوران کے لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افسروں اورجوانوں کی صحتیابی کے لئے بھی دعاکی ۔ 

*****

4/23/2024 6:37:17 PM