Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عمران خان ، دوسروں پر بہتان تراشی سے قبل بھارتی وزیراعظم سے ملاقاتوں کی وضاحت کریں، متحدہ قومی موومنٹ


عمران خان ، دوسروں پر بہتان تراشی سے قبل بھارتی وزیراعظم سے ملاقاتوں کی وضاحت کریں، متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 10/25/2016
عمران خان ، دوسروں پر بہتان تراشی سے قبل بھارتی وزیراعظم سے ملاقاتوں کی وضاحت کریں، متحدہ قومی موومنٹ
کوئٹہ میں دہشت گردی کی مذمت کے بجائے عمران خان کی ایم کیوایم پر بلاوجہ بہتان تراشی قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی
وزیراعظم بننے کی خواہش میں عمران خان اخلاقیات کی تمام حدود اورمعاشرتی اقدار سے تجاوز کرچکے ہیں، رابطہ کمیٹی
عمران خان ایک بدقماش اوربدکردار شخص ہے اور دنیا بھر میں پلے بوائے مشہور ہے ،رابطہ کمیٹی
عمران خان نے سیتا وائٹ سے غیرشرعی مراسم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ٹیریان کو بیٹی تسلیم کرنے سے انکاری ہے، رابطہ کمیٹی
امریکی عدالت کے فیصلے سے ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان ، پاکستانی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل ہے، رابطہ کمیٹی
تحریک انصاف کی سنجیدہ قیادت اورکارکنان، عمران خان جیسے بدقماش اور بدکردار شخص سے اپنی وابستگی پر نظرثانی کریں، رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نیازی دوسروں پر بہتان تراشی سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندرمودی سے اپنی ملاقاتوں کی وضاحت کریں ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وزیراعظم بننے کی خواہش میں عمران خان اخلاقیات کی تمام حدود اورمعاشرتی اقدار سے تجاوز کرچکے ہیں اورانہوں نے ہرمعاملہ میں ایم کیوایم پر بہتان تراشی کو اپنا وطیرہ بنارکھا ہے ۔ آج صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹرمیں مسلح دہشت گردوں نے سفاکانہ حملے کیے لیکن دہشت گردی کی اس کارروائی پر اظہارمذمت کے بجائے عمران خان نے بلاوجہ ایم کیوایم پر بہتان تراشی شروع کردی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان ، ایم کیوایم پر بہتان تراشی سے قبل قوم کو جواب دیں کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقاتیں کیوں کیں اور اس کے پس پشت ان کے کونسے گھناؤنے عزائم ہیں۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان ایک بدقماش اوربدکردار شخص ہے اور دنیا بھر میں پلے بوائے کے نام سے مشہور ہے ، امریکہ کے شہر لاس اینجلس کی عدالت کا فیصلہ پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے جس کے مطابق عمران خان نے سیتا وائٹ نامی خاتون سے غیرشرعی مراسم قائم کیے اوران تعلقات کے نتیجے میں وہ ایک بچی ٹیریان کاباپ بن گیا لیکن عمران خان آج تک اپنی بیٹی کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے ۔امریکی عدالت کے اس فیصلے سے ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان ، پاکستانی آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل ہیں لیکن ان کی بدکرداری ثابت ہونے کے باوجود ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت پر کوئی سوال نہیں اٹھایاجاتا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان نے آج تک قوم کے سامنے وضاحت یہ نہیں کی کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں ان کی حکومت کی جانب سے کالعدم جہادی تنظیم میں 30 ،کروڑ روپے کیوں تقسیم کیے ؟کالعدم تنظیم میں کروڑوں روپے تقسیم کرنے کے پس پشت عمران خان کے کون سے گھناؤنے مقاصد ہیں اور عمران خان دنیا بھر سے شوکت خانم اسپتال کے نام پر چندہ اکٹھا کرکے اپنے محلات کیوں تعمیرکررہے ہیں؟ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب عمران خان سیاسی مخالفین کے خلاف نفرت انگیز اور زہریلے بیانات دے رہا ہے اور دوسری جانب دھونس دھمکیاں دیکر اسلام آباد کو بند کرنے کے اعلانات بھی کررہا ہے ، پاکستانی قوم ، عمران خان سے یہ سوال کرنے میں قطعی حق بجانب ہے کہ عمران خان ، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کو بند کرنے کی دھمکیاں دیکرملک دشمن قوتوں کے ہاتھ کیوں مضبوط کررہا ہے ؟
رابطہ کمیٹی نے تحریک انصاف کی سنجیدہ قیادت اورکارکنان کو مشورہ دیا کہ وہ عمران خان جیسے بدقماش اور بدکردار شخص سے اپنی وابستگی پر نظرثانی کریں اورتحریک انصاف کو جگ ہنسائی سے محفوظ بنانے کیلئے عمران خان کے سیاہ کرتوتوں کی پردہ پوشی کا سلسلہ بند کردیں۔
*****

4/25/2024 3:53:15 PM