Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف، کنورخالدیونس اور امجداللہ خان کونقص امن کے تحت جیل میں قیدکرناسراسرظلم ہے۔ ندیم نصرت


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف، کنورخالدیونس اور امجداللہ خان کونقص امن کے تحت جیل میں قیدکرناسراسرظلم ہے۔ ندیم نصرت
 Posted on: 10/23/2016
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف، کنورخالدیونس اور امجداللہ خان کونقص امن کے تحت
جیل میں قیدکرناسراسرظلم ہے۔ ندیم نصرت
کالعدم تنظیموں سے حکومت اورریاستی اداروں کونقص امن کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ندیم نصرت
عمران خان اسلام آباد کوبزورطاقت بندکرنے ،حکومتی مشینری کوجام کرنے اور حکومت کوگرانے کی کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں
وفاقی دارالحکومت کوبندکرنے کی دھمکیاں دینے والوں سے حکومت ، پولیس ،رینجرزاورریاستی اداروں کونقص امن کاکوئی خطرہ نہیں ہے
75سالہ پروفیسر حسن ظفرعارف ،70سالہ فالج زدہ کنورخالدیونس اورایک بزنس مین امجد اللہ خان سے حکومت کونقص امن کاخطرہ ہے
رابطہ کمیٹی کے رکن مومن خان مومن جوایک دانشورہیں اور ظفر راجپوت جوسندھ اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں انہیں بھی بلاجوازگرفتار
کرکے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے۔ندیم نصرت
ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کرکے اسے ریاستی طاقت کے ذریعے کچلاجارہاہے ۔ ندیم نصرت
تمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ۔ایم کیوایم کے خلاف آپریشن بند کیاجائے ۔ ندیم نصرت 
لندن ۔۔۔ 23 اکتوبر 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف، کنورخالدیونس اور امجداللہ خان کونقص امن کے تحت ایک ماہ کیلئے جیل میں قیدکرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کالعدم تنظیموں کے سربراہان کھلے عام اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں ان سے حکومت اورریاستی اداروں کونقص امن کا کوئی خطرہ نہیں ہے، اسی طرح عمران خان اورپی ٹی آئی کے دیگررہنما دارالحکومت اسلام آباد کوبزورطاقت بندکرنے کے دھمکی آمیزاعلانات کررہے ہیں،حکومتی مشینری کوجام کرنے اورروکے جانے پر حکومت کوگرانے کی کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں ، حکومتی وزراء بھی اس بات کابرملااظہارکررہے ہیں کہ عمران خان نے مسلح جہادی عناصرسے بھی رابطے کئے ہیں جس کی وجہ سے اسلام آباد میں حالات خراب ہونے کے خدشات ہیں لیکن وفاقی دارالحکومت کوبندکرنے اوراس کے حالات خراب کرنے کی دھمکیاں دینے والوں سے حکومت ، پولیس ،رینجرزاورریاستی اداروں کونقص امن کاکوئی خطرہ نہیں ہے لیکن ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن 75سالہ سینئرپروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف ،70سالہ کنورخالدیونس جوچار مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں اورفالج کے مرض میں مبتلاہیں، اسی طرح امجد اللہ خان جوایک بزنس مین ہیں اوران لوگوں پر کسی قسم کاکوئی مقدمہ نہیں، جورابطہ کمیٹی کے ارکان کی حیثیت سے اپنی پرامن سیاسی سرگرمیاں انجام دے رہے تھے انہیں گرفتارکرکے نقص امن کے تحت ایک ماہ کیلئے جیل میں ڈال دیا گیا ہے جوسراسرظلم اورآمرانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ اسی طرح رابطہ کمیٹی کے رکن مومن خان مومن جوایک دانشورہیں اور ظفر راجپوت جوسندھ اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں انہیں بھی بلاجوازگرفتارکرکے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کی گرفتاریاں اورانہیں قیدوبندمیں رکھنے سے صاف ظاہرہے کہ ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کرکے اسے ریاستی طاقت کے ذریعے کچلاجارہاہے ۔ ندیم نصرت نے مطالبہ کیاکہ رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف، کنورخالدیونس اور امجداللہ خان،مومن خان مومن ،ظفر راجپوت اوردیگر تمام گرفتارشدگان کوفی الفوررہاکیاجائے ایم کیوایم کے خلاف ظالمانہ آپریشن بند کیاجائے ۔ 

4/19/2024 7:47:23 PM