Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزارت عظمیٰ کا منصب پانے کی کوشش میں ناکامی نے عمران خان نیازی کوشدیدجھنجھلاہٹ میں مبتلا کردیا ہے، متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی


وزارت عظمیٰ کا منصب پانے کی کوشش میں ناکامی نے عمران خان نیازی کوشدیدجھنجھلاہٹ میں مبتلا کردیا ہے،  متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 10/23/2016
وزارت عظمیٰ کا منصب پانے کی کوشش میں ناکامی نے عمران خان نیازی کوشدیدجھنجھلاہٹ میں مبتلا کردیا ہے، 
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی
عمران خان نیازی کے قول فعل میں کھلا تضاد ان کی ذہنی ونفسیاتی کیفیت کی عکاسی کرتا ہے ،رابطہ کمیٹی
ایک جانب عمران خان ،برطانیہ میں جمہوریت اور انصاف کے نظام کی مثالیں دیتے تعریفیں کرتے نہیں تھکتے ، رابطہ کمیٹی
دوسری جانب برطانوی تحقیقاتی اداروں کی جانب سے عدم ثبوت کی بناء پر قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے خاتمہ کے باوجود ایم کیوایم پرمنی لانڈرنگ کے بے سروپا الزامات کا راگ الاپ رہے ہیں، رابطہ کمیٹی
عمران خان ،قوم کو جواب دیں کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کیااقدامات کیے گئے ؟ رابطہ کمیٹی
کے پی کے کی صوبائی حکومت کی جانب سے کالعدم جہادی تنظیموں کو کروڑوں روپے کن مقاصد کے تحت دیئے گئے، رابطہ کمیٹی
کے پی کے کی حکومت کی جانب سے کالعدم جہادی تنظیموں کو کروڑوں روپے کن مقاصد کے تحت دیئے گئے ؟رابطہ کمیٹی
تحریک انصاف کے وزراء کی کرپشن کی تحقیقات کرنے والے احتساب کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل محمد حامد خان کو
اپنے عہدے سے کیوں استعفیٰ دینا پڑا؟رابطہ کمیٹی
جنکے دامن کرپشن ، بھتہ خوری اورپرتشددکارروائیوں سے آلودہ ہوں انہیں پارسائی کے دعوے کرتے ہوئے شرم کرنی چاہیے، رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نیازی کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف ہرزہ سرائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب پانے کی شدید خواہش اور کوشش میں ناکامی نے عمران خان نیازی کوشدیدجھنجھلاہٹ اور اخلاقی دیوالیہ پن میں مبتلا کردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان نیازی کے قول فعل میں کھلا تضاد ان کی ذہنی ونفسیاتی کیفیت کی عکاسی کرتا ہے ، ایک جانب وہ دن رات برطانیہ میں جمہوریت اور انصاف کے نظام کی مثالیں دیتے ہیں اوربرطانوی طرز حکومت کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے جبکہ دوسری جانب برطانوی پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی جانب سے عدم ثبوت کی بناء پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے خاتمہ کے باوجود ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین پر منی لانڈرنگ کے بے سروپا الزامات کا راگ الاپ رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان ، ملک کے دیگر سیاسی رہنماؤں پر نہ صرف کرپشن کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں بلکہ ان کے خلاف بیہودہ زبان استعمال کرکے تہذیب وشرافت کی حدود سے بھی تجاوزکررہے ہیں ، اگر وہ واقعی کرپشن کے خلاف ہیں تو قوم کو جواب دیں کہ صوبہ خیبرپختونخوا جہاں ان کی حکومت قائم ہے وہاں کرپشن کے خاتمے کیلئے کیااقدامات کیے گئے ؟ کے پی کے کی صوبائی حکومت کی جانب سے کالعدم جہادی تنظیموں کو کروڑوں روپے کن مقاصد کے تحت دیئے گئے اور صوبہ میں تحریک انصاف کے وزراء کی کرپشن کی تحقیقات کرنے والے احتساب کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل محمد حامد خان کو اپنے عہدے سے کیوں استعفیٰ دینا پڑا؟رابطہ کمیٹی نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ جن لوگوں کے دامن کرپشن ، بھتہ خوری اورپرتشددکارروائیوں سے آلودہ ہوں انہیں پارسائی کے دعوے کرتے ہوئے شرم کرنی چاہیے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان اپنے احتجاجی دھرنوں کی مسلسل ناکامی کے بعدایک مرتبہ پھر اسلام آباد کوبند کرنے کے اعلانات کر رہے ہیں اور چوردروازے سے وزارت عظمیٰ کا منصب حاصل کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔

*****

4/24/2024 8:38:26 PM