Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی اور حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے رہنماؤں اورذمہ داروں کے گھروں پر رینجرز کے غیرقانونی چھاپے اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


کراچی اور حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے رہنماؤں اورذمہ داروں کے گھروں پر رینجرز کے غیرقانونی چھاپے اور  گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 10/22/2016
کراچی اور حیدرآبادمیں ایم کیوایم کے رہنماؤں اورذمہ داروں کے گھروں پر رینجرز کے غیرقانونی چھاپے اور 
گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
رینجرز نے رابطہ کمیٹی کے رکن امجداللہ خان کو کراچی پریس کلب کے سے گرفتارکرلیا، رابطہ کمیٹی
رینجرز نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ساتھی اسحاق کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا اور گھرمیں توڑ پھوڑ کی گئی، رابطہ کمیٹی
ساتھی اسحاق کے صاحبزادے کو طمانچے مارے گئے، صاحبزادی کے بال نوچے اورکئی گھنٹے تک حراست میں رکھا، رابطہ کمیٹی
شاہ فیصل کالونی میں رابطہ کمیٹی کے رکن اشرف نور کے گھرپر چھاپہ مارا گیا، نہ ملنے پران کے علیل بھائی 
مشرف نور کو گرفتارکرلیاگیا، رابطہ کمیٹی
حیدرآبادمیں رینجرز نے ایڈہاک زونل انچارج ظفرراجپوت کو گرفتارکرلیا، رابطہ کمیٹی
حیدرآبادزونل کمیٹی کے رکن عبدالرشیدبھیا کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے آئینی ، قانونی ،جمہوری اورانسانی حقوق سلب کیے جارہے ہیں، رابطہ کمیٹی
چھاپوں ، گرفتاریوں اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعہ حق پرستی کی جدوجہد سے بازنہیں رکھا جاسکتا، رابطہ کمیٹی
تمام ترمظالم کے باوجود متحدہ قومی موومنٹ اپنی پرامن سیاسی جدوجہد جاری رہے گی، رابطہ کمیٹی
وزیراعظم ، وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ ، غیرقانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی
انسانی حقوق کی ملکی اور غیرملکی تنظیمیں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں، رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے رہنماؤں اورذمہ داروں کے گھروں پر غیرقانونی چھاپوں اورگرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور رینجرز کی کارروائیوں کو مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قراردیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج رینجرز کے اہلکاروں نے کراچی پریس کلب کے باہر سے رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرحسن ظفرعارف اور کنورخالد یونس کوگرفتارکرلیا جبکہ دوسری جانب سے رینجرز کے اہلکاروں نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع رابطہ کمیٹی کے رکن ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ پر غیرقانونی چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران رینجرز کے اہلکاروں نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کررکھی تھی اور کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ رینجرز اہلکار گھرکے دروازے اور شیشے توڑ کر زبردستی اندرداخل ہوئے اورانہوں نے تلاشی کے دوران گھرمیں توڑ پھوڑ کی ،وڈیو بنائی، ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ کے 13 سالہ صاحبزادے زویال کوطمانچے مارے ،16 سالہ صاحبزادی فریال کے بال نوچے اورانہیں کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھا۔ اسی طرح رینجرزاہلکاروں نے رابطہ کمیٹی کے رکن اشرف نور کی رہائش گاہ واقع شاہ فیصل کالونی میں چھاپہ مارا اور اشرف نورکے نہ ملنے پر ان کے 35 سالہ بھائی مشرف نور کو گرفتارکرلیا جوکہ دل کی بیماری میں مبتلاہیں اور شدیدعلیل ہیں جبکہ کراچی پریس کلب میں محصور رابطہ کمیٹی کے رکن امجداللہ خان کو رینجرز نے پریس کلب سے باہرآنے کے بعد گرفتارکرلیا۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کی طرح حیدرآبادمیں بھی ایم کیوایم کے خلاف رینجرز کی غیرقانونی کارروائیاں جاری رہیں ۔ آج رینجرز کے اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم حیدرآباد زونل کمیٹی کے انچارج ظفرراجپوت کو بلاجواز گرفتارکرلیاگیا جبکہ زونل کمیٹی کے رکن عبدالرشید بھیا کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ پرغیرقانونی چھاپہ مارا۔ 
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ کی سیاسی سرگرمیوں پر عملاً پابندی عائدکردی گئی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین سے وابستگی کی پاداش میں ایم کیوایم کے رہنماؤں ، ذمہ داروں اورکارکنوں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ایم کیوایم کو کچلنے اور صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے جس طرح ریاستی طاقت کا ناجائز استعمال کیاجارہا ہے اور ایم کیوایم کے آئینی ، قانونی ،جمہوری اورانسانی حقوق سلب کیے جارہے ہیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ظلم وجبر، چھاپوں ، غیرقانونی گرفتاریوں اور ریاستی دہشت گردی سے نہ تو ایم کیوایم کو ختم کیاجاسکتا ہے اور نہ ہی اس کے پرعزم کارکنان کو حق پرستی کی جدوجہد اور قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی محبت سے بازرکھاجاسکتا ہے ۔ حکومت وانتظامیہ کے تمام ترمظالم ، غیرقانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کے باوجود متحدہ قومی موومنٹ اپنی پرامن سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔
رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم میاں نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سے مطالبہ کیاکہ رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرحسن ظفرعارف ، کنورخالدیونس ،امجداللہ خان اورحیدرآبادکے ایڈہاک زونل انچارج ظفرراجپوت کی بلاجوا زاور غیرقانونی گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیاجائے ، مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ بند کرایاجائے اور تمام گرفتارشدگان کو فی الفور رہا کیاجائے۔
رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی ملکی اور غیرملکی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے رہنماؤں اور ان کے اہل خانہ کی غیرقانونی گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیں اور مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔
*****

4/20/2024 7:42:39 AM