Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حیدرآبادکی زونل کمیٹی تحلیل کرکے 11رکنی ایڈہاک زونل کمیٹی تشکیل دیدی


متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حیدرآبادکی زونل کمیٹی تحلیل کرکے 11رکنی ایڈہاک زونل کمیٹی تشکیل دیدی
 Posted on: 10/21/2016
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حیدرآبادکی زونل کمیٹی تحلیل کرکے 11رکنی ایڈہاک زونل کمیٹی تشکیل دیدی
ظفر راجپوت کوایم کیوایم حیدرآباد کی ایڈہاک زونل کمیٹی کا انچارج مقررکردیاگیا،قائدتحریک الطاف حسین نے فیصلے کی توثیق کردی 
ایڈہاک زونل کمیٹی کے دیگرارکان میں عامراقبال خانزادہ ، رشید بھیا، فہیم بیگ ، عابدغوری، جاوید خان، شجاعت ناغڑ،
احسن وارثی، محترمہ رضوانہ، ڈاکٹرفوزیہ ، فرزانہ انصاری شامل ہیں
حیدرآبادکی ایڈہاک زونل کمیٹی کااعلان ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن مومن خان مومن نے کارکنوں کے اجلاس میں کیا
تمام تر سازشوں، پروپیگنڈوں اورمظالم کے باوجود قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے کارکنان ومہاجرعوام کا
رشتہ ختم نہیں کیاجاسکتا۔مومن خان مومن

حیدرآباد ۔۔۔ 21 اکتوبر 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حیدرآبادکی زونل کمیٹی تحلیل کرکے حیدرآبادکے سینئرکارکنوں پر مشتمل ایک 11رکنی ایڈہاک زونل کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔ایڈہاک زونل کمیٹی کاانچارج سابق رکن سندھ اسمبلی اورایم کیوایم حیدرآبادزون کے سینئرکارکن ظفر راجپوت کومقررکیاگیا ہے جبکہ ایڈہاک کمیٹی کے دیگرارکان میں عامراقبال خانزادہ ، رشید بھیا، فہیم بیگ ، عابدغوری، جاوید خان، شجاعت ناغڑ، احسن وارثی، محترمہ رضوانہ ، ڈاکٹرفوزیہ اور محترمہ فرزانہ انصاری شامل ہیں۔ ایڈہاک زونل کمیٹی کااعلان آج حیدرآبادمیں ایک اجلاس میں کیا گیاجس میں کارکنوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔ ایڈہاک کمیٹی کااعلان رابطہ کمیٹی کے رکن مومن خان مومن نے کیا۔اجلاس میں شریک تمام کارکنوں نے زوردارتالیاں بجاکرایڈہاک زونل کمیٹی کے اعلان کازبردست خیرمقدم کیا ۔ اس موقع پررابطہ کمیٹی کے رکن مومن خان مومن نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایم کیوایم دشمن قوتیں ہمیشہ سے یہ کوشش کرتی رہی ہیں کہ کسی طرح سے قائدتحریک الطاف حسین کوایم کیوایم سے الگ کردیاجائے ، انہیں اپنے کارکنوں اور مہاجرعوام سے دورکردیاجائے تاکہ مہاجروں کے حقوق کی اس جدوجہدکاخاتمہ ہوسکے اورپھرکوئی بھی مہاجروں کیلئے بولنے والانہ ہولیکن تمام تر سازشوں، پروپیگنڈوں اورمظالم کے باوجود قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے کارکنان ومہاجرعوام کارشتہ ختم نہیں کیاجاسکتا۔مومن خان مومن نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین ایم کیوایم کے قائدتھے ،قائدہیں اوروہی ایم کیوایم اورمہاجروں کے قائدرہیں گے اورانہیں تحریک سے دورکرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ 
*****

4/20/2024 12:09:30 AM