Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم امریکہ کے زیراہتمام سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام، حق پرست سینیٹر خوش بخت شجاعت سمیت امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی شرکت


ایم کیو ایم امریکہ کے زیراہتمام سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام، حق پرست سینیٹر خوش بخت شجاعت سمیت امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی شرکت
 Posted on: 7/6/2015 1
ایم کیو ایم امریکہ کے زیراہتمام سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام، حق پرست سینیٹر خوش بخت شجاعت سمیت امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی شرکت
افطار ڈنر میں سن چیریٹی امریکہ نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کیلئے زکوۃ اور فطرانے کی رقوم اکٹھا کیں
ماضی میں بھی جھوٹے الزمات لگا کرہزاروں کارکنان کو شہید، سینکڑوں کو معذور ،پابند سلال اور لاپتہ کیا گیا،خوش بخت شجاعت
امریکہ۔۔۔6جولائی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے زیراہتمام اٹلانٹا کے شیروڈ بینکویٹ ہال میں سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ افطار ڈنر میں حق پرست سینیٹر خوش بخت شجاعت نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر خوش بخت شجاعت نے کہا کہ جناب الطاف حسین پاکستان کے ظالمانہ، متعصبانہ، جاگیردارانہ نظام میں تازہ ہوا کا واحد جھونکا ہیں۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین ملک کے واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے خواتین کے حقوق کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں،ایم کیو ایم پر الزامات لگتے رہے ہیں جس کو بنیاد بنا کر ایم کیو ایم کے خلاف ماضی میں بھی ریاستی آپریشن کئے گئے اور ہمارے ہزاروں ساتھیوں کو شہید ، سینکڑوں کو معذور، پابند سلال اور لاپتہ کیا گیا لیکن حق پرستی کی یہ جدوجہد آج تک جاری ہے۔افطار ڈنر میں ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ندیم صدیقی،اراکین ثاقب محی الدین ، معاون کمیٹی کے رکن حسیب خان ،اٹلانٹا چیپٹر انچارج سید فرخ ،اراکین رضوان ہاشمی، زاھد غازیپورا، سدرہ رحمان، مہوش زیدی سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں، ہمدردوں اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر سن چیریٹی امریکہ نے خصوصی اسٹال لگا کر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کیلئے زکوۃ اور فطرانے کی رقوم اکٹھا کیں۔حاظرین محفل نے ایم کیو ایم ایٹلانٹاچیپٹر کی خدمت کو سراہتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ ایسے پروگرامز پاکستان سے باہر پاکستان کے سوفٹر امیج کو دکھانے میں بھرپور کردار ادا کرتے ہیں ۔ پروگرام کا اختتام قائد تحریک جناب الطاف حسین کے لئے دعاء صحت اور دعاء درازئی عمر پر ہوا۔


4/18/2024 6:18:09 PM