Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک کے لئے فاروق احمدمرحوم اوران کے خاندان کی خدمات اورقر بانیاں مثالی ہیں ۔ الطاف حسین


تحریک کے لئے فاروق احمدمرحوم اوران کے خاندان کی خدمات اورقر بانیاں مثالی ہیں ۔ الطاف حسین
 Posted on: 7/26/2019
تحریک کے لئے فاروق احمدمرحوم اوران کے خاندان کی خدمات اورقر بانیاں مثالی ہیں ۔ الطاف حسین 
فاروق احمدنے ڈاکٹرعمران فاروق کی تحریک میں شمولیت اورجدوجہد میں بیٹے کابھرپورساتھ دیا ۔ الطاف حسین 
آپریشن کے دوران عمران فاروق شہید کی پوری فیملی کو دربدری اور روپوشی کی سخت تکالیف برداشت کرناپڑیں ، سخت اورکٹھن حالات کے باوجود فاروق احمد مرحوم، ان کی اہلیہ اورڈاکٹرعمران فاروق شہید کی والدہ محترمہ بھی ثابت قدم رہیں اورڈٹی رہیں 
ڈاکٹر عمران فاروق کو16ستمبر2010ء کوریاستی اداروں نے اپنے کارندوں کے ذریعے قتل کردیاتاکہ الطاف حسین کا ایک مضبوط سہارا چھین لیا جائے اور دسری طرف انکے قتل کا الزام بھی الطاف حسین پر تھوپ دیاجائے 
ریاستی آپریشن کے دوران ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی روپوشی کے موقع پر ان کے والد فاروق احمدخود میدان عمل میں آئے 
فاروق احمد نے خدمت خلق فاوَنڈیشن کے سربراہ کی حیثیت سے تحریک کےلئے خدمات انجام دیں ، ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے 
قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا اوررکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے تحریک اورعوام کی خدمت کی ۔ الطاف حسین 
فاروق احمدمرحوم کے انتقال سے مجھے زاتی طورپردکھ پہنچاہے ، میں اورمیرے تمام ساتھی ان کے انتقال پر دکھی ہیں ۔ الطاف حسین 

لندن ۔۔۔ 26 جولائی 2019ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کے والد فاروق احمد مرحوم کی وفات پر دلی افسوس اورگہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے اور مرحوم کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یادر کھی جائیں گی ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ تحریک کے لئے فاروق احمدمرحوم اوران کے خاندان کی خدمات اورقر بانیاں مثالی ہیں ۔ فاروق احمدمرحوم کے صاحبزادے ڈاکٹرعمران فاروق نے تحریک میں اس وقت شمولیت اختیارکی جب وہ سندھ میڈیکل کالج کراچی میں طالبعلم تھے،فاروق احمدنے بیٹے کابھرپورساتھ دیا ۔ ڈاکٹر عمران فاروق متعددریاستی آپریشنز میں چٹان کی طرح ثابت قدم رہے، جب 19جون 1992ء کوشروع ہونے والا فوجی آپریشن اپنی انتہاکو پہنچا تو تحریک کے بعض دیگررہنماؤں نے فوج سے سمجھوتہ کرلیا لیکن ڈاکٹرعمران فاروق جواس وقت ایم کیوایم کے سیکریٹری جنرل کے عہدے پرفائزتھے، وہ ثابت قدم رہے ، انہوں نے اس آپریشن کے دوران سات سال تک سخت روپوشی کاٹی اورتنظیم کی ہدایت کے مطابق وہ روپوشی میں رہے اور باربارکے چھاپوں کے باوجود ان کے ہتھے نہ چڑھ سکے ۔ انہیں باربار اپنی جگہیں تبدیل کرنا پڑیں لیکن تمام تر تکالیف اورریاستی مظالم کے باوجود وہ اپنی وفا پر قائم رہے ۔ بالآخر ڈاکٹر عمران فاروق کو16ستمبر2010ء کوریاستی اداروں نے اپنے کارندوں کے ذریعے قتل کردیاتاکہ ایک طرف الطاف حسین کا ایک مضبوط سہارا چھین لیا جائے اوردسری طرف انکے قتل کا الزام بھی الطاف حسین پر تھوپ دیاجائے لیکن اللہ تعالیٰ کافضل وکرم ہے کہ آج پوری قوم جان چکی ہے کہ ڈاکٹرعمران فاروق کاقتل ریاستی اداروں نے اپنے کارندوں کے زریعے کرایاتھا ۔ ان کے قتل کے الزام میں بھی سینکڑوں بے گناہ لوگوں کوگرفتارکیا جاچکا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ریاستی آپریشن کے دوران عمران فاروق شہید کی پوری فیملی کو دربدری اور روپوشی کی سخت تکالیف برداشت کرناپڑیں لیکن ان سخت اورکٹھن حالات کے باوجودان کے والد فاروق احمد مرحوم، ان کی اہلیہ اورڈاکٹرعمران فاروق شہید کی والدہ محترمہ بھی ثابت قدم رہیں اورڈٹی رہیں ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ریاستی آپریشن کے دوران ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی روپوشی کے موقع پر ان کے والد فاروق احمدخود میدان عمل میں آئے ، انہوں نے ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاوَنڈیشن کے سربراہ کی حیثیت سے تحریک کےلئے خدمات انجام دیں ، انہوں نے ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا اوررکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے بھی تحریک اورعوام کی خدمت کی ۔ فاروق احمدمرحوم کئی دنوں سے علیل تھے، بالآخر آج وہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئے ۔ اناللہ وانا الیہ راجعون ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ تحریک اورقوم کےلئے فاروق احمدمرحو م کی خدمات کوتاریخ میں یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ فاروق احمدمرحوم کے انتقال سے مجھے زاتی طورپردکھ پہنچاہے ، میں اورمیرے تمام ساتھی ان کے انتقال پر دکھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب دعاب کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فاروق احمدمرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اوران کے تمام اہل خانہ کو صبرجمیل عطافرمائے ۔ انہوں نے تمام لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ فاروق احمدمرحوم کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کریں اورلواحقین کے صبرجمیل کےلئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکریں ۔ 


4/16/2024 12:52:00 AM