Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین کی واحدآواز ہے جو شروع دن سے حق اورسچ کیلئے بلند ہورہی ہے ۔ڈاکٹرندیم احسان


قائدتحریک الطاف حسین کی واحدآواز ہے جو شروع دن سے حق اورسچ کیلئے بلند ہورہی ہے ۔ڈاکٹرندیم احسان
 Posted on: 3/25/2019
قائدتحریک الطاف حسین کی واحدآواز ہے جو شروع دن سے حق اورسچ کیلئے بلند ہورہی ہے ۔ڈاکٹرندیم احسان 
قائدتحریک الطاف حسین کے شکرگزارہیں کہ انہوں نے بکھرے ہوئے مہاجروں کومتحد کیااور حقوق کاشعوردیا۔ قاسم علی رضا 
لندن میں ایم کیوایم کے 35ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب
یوم تاسیس کے اجتماع سے شاہد رضا، راشدمینائی، ہاشم اعظم اور محترمہ صفیہ اکبرنے بھی خطاب کیا
اجتماع میں لندن ، برمنگھم، مانچسٹر، بریڈفورڈ کے ساتھ ساتھ کینیڈا،ساؤتھ افریقہ،فرانس اورآسٹریا کے ارکان نے بھی شرکت کی
شرکاء میں مہاجروں کے ساتھ ساتھ پشتون، بلوچ ، پنجابی اورکشمیری بھی شامل تھے 
اجتماع میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہیدوں کے ایصال ثواب کے لئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی

لندن ۔۔۔ 25مار چ 2019ء
ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے کہاہے کہ پاکستان میں تاریخ کومسخ کرکے پیش کیاجاتاہے جس کی وجہ سے ملک کے عوام بھی صحیح تاریخ سے آگاہ نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بات لندن میں ایم کیوایم کے 35ویں یوم تاسیس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع لندن کے علاقے ہیرو (Harrow) کے کینٹن ہال میں منعقد کیاگیاجس میں بڑی تعداد میں کارکنان وعوام نے شرکت کی ۔شرکاء میں مہاجروں کے ساتھ ساتھ پشتون، بلوچ ، پنجابی اورکشمیری بھی شامل تھے ۔ اجتماع میں لندن کے ساتھ ساتھ برمنگھم، مانچسٹر، بریڈفورڈ کے ساتھ ساتھ فرانس اورآسٹریا سے کارکنوں اورکینیڈااورساؤتھ افریقہ کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ ایم کیوایم 1984ء میں قائم ہوئی لیکن قائدتحریک الطاف حسین کی جدوجہد1978ء سے جاری ہے، قائدتحریک الطاف حسین نے بکھری ہوئی قوم کومتحد کیااورہرفورم پر قوم کامقدمہ لڑا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک کوختم کرنے کے لئے گزشتہ کئی برسوں سے آپریشن جاری ہے لیکن ہماری جدوجہد جاری ہے اورانشاء اللہ منزل کے حصول تک جاری رہے گی ۔ انہوں نے برطانیہ اورتمام اوورسیزیونٹوں اورپاکستان میں موجودتحریک کے کارکنوں اورہمدردوں کو ایم کیوایم کے 35ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ ایم کیوایم کے 35ویں یوم تاسیس کے انعقاد میں شرکت اورانتظامات میں معاونت پر ایم کیوایم امریکہ ، کینیڈا ،ساؤتھ افریقہ اورخلیجی ممالک کے یونٹوں کاخصوصی شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کوئی امیروں کی جماعت نہیں بلکہ غریب ومتوسط طبقہ کی جماعت ہے اوراس کے تمام پروگرام چندے سے کئے جاتے ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ 23مارچ کے موقع پر پاکستان میں بہت گھن گھرج کامظاہرہ کیاگیالیکن یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ 23 تاریخ ہمیشہ 22کے بعد آتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں 23مارچ کے دن کومسخ کرکے پیش کیاجاتاہے۔ہر23مارچ ، 14 اگست اور16دسمبر ہم سے سوال کرتاہے کہ پاکستان جو1971ء میں دولخت کردیاگیا اس کے ذمہ داروں کااحتساب کب ہوگا۔انہوں نے اس موقع پر ممتازشاعر احمدفراز کی مشہورنظم ’’ اب کس کا جشن مناتے ہو ‘‘ بھی پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی واحدآواز ہے جو شروع دن سے حق اورسچ کے لئے بلند ہورہی ہے اور آج بھی گونج رہی ہے اورلوگوں کوسچائی اورحقیقت سے روشناس کرارہی ہے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر قاسم علی رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائدتحریک الطاف حسین کے شکرگزارہیں کہ انہوں نے ایم کیوایم بناکربکھرے ہوئے مہاجروں کومتحد کیا، ہمیں حقوق کاشعوردیااوراپنے حق کے لئے باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ کرجدوجہد کرناسکھایا۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ قائدتحریک الطا ف حسین کوسلامت رکھے اورمہاجروں سمیت تمام محروم ومظلوم بلوچ، پشتون، سندھی، پنجابی، سرائیکی اورتمام مظلوم اپنے حقوق اور آزادی حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ آزادی ہماراپیدائشی حق ہے اورہم اس حق کے حصول کے لئے اپنی جدوجہد کرتے رہیں گے۔ ایم کیوایم کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن شاہد رضا نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کینیڈا کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین اورتمام شرکاء کو35ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی اورایک خوبصورت شعر کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے آرگنائزر راشدمینائی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائدتحریک الطاف حسین اورتمام حاظرین کویوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کاایک ایک کارکن قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہے اور چاہے کیسے بھی حالات ہوں وہ قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ رہیں گے۔ ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم صرف مہاجروں کے لئے بلکہ تمام قومیتوں اورتمام طبقوں کے لئے ہے۔ قائدتحریک الطاف حسین کاوژن سمجھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے جن عناصر کے ہاتھوں میں پاکستان کااقتداراوراختیار ہے وہ پاکستان سے مخلص نہیں ہیں۔ انہوں نے تمام شرکاء کوایم کیوایم کے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے پرتمام حاظرین کے ساتھ ساتھ دیگرقومیتوں سے تعلق رکھنے والے افرادکابھی شکریہ اداکیا۔ محترمہ صفیہ اکبرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وقت کاتقاضہ ہے کہ تمام مہاجراپنی صفوں میں اتحادپیدا کریں او رحقوق کے حصول کے لئے قائدتحریک الطاف حسین کے ہاتھ مضبوط کریں۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین ہی مہاجروں کی واحد امید ہیں، ان جیساکوئی لیڈرنہیں ہوسکتا۔محترمہ صفیہ اکبر نے کہاکہ جب تمام قومیتوں کی بات ہوتی ہے اورتمام قومیتیں اپنی شناخت کی بات کرتی ہیں توپھرمہاجرجب اپنی شناخت کی بات کی جائے تولوگ اس کی مخالفت کیوں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں مہاجرشناخت پر فخر ہے ۔ اجتماع کی نظام کے فرائض ایم کیوایم یوکے کے جوائنٹ آرگنائزر محسن سعید اور آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سہیل خانزادہ نے انجام دیے ۔ اجتماع میں نیوزی لینڈکے شہر کرائسٹ چرچ کی دومساجد میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔قائدتحریک الطاف حسین اورتمام شرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکرتمام شہداء کوخراج عقیدت پیش کیا۔ 

*****






























4/19/2024 8:43:46 AM