Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عظیم فلاسفر، دانشور، بزرگ استاد اورانقلابی رہنما’’ شہید وفا‘‘ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی پہلی برسی پر ہفتہ 12 جنوری کوایم کیوایم کے زیراہتمام لندن میں تعزیتی اجتماع منعقد کیاجائے گا


عظیم فلاسفر، دانشور، بزرگ استاد اورانقلابی رہنما’’ شہید وفا‘‘ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی پہلی برسی پر ہفتہ 12 جنوری کوایم کیوایم کے زیراہتمام لندن میں تعزیتی اجتماع منعقد کیاجائے گا
 Posted on: 1/8/2019 1
عظیم فلاسفر، دانشور، بزرگ استاد اورانقلابی رہنما’’ شہید وفا‘‘ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی پہلی برسی
پر ہفتہ 12 جنوری کوایم کیوایم کے زیراہتمام لندن میں تعزیتی اجتماع منعقد کیاجائے گا
تعزیتی اجتماع لندن کے علاقے ایجویئر کے ’’ واٹلنگ کمیونٹی سینٹر ‘‘ میں ہفتہ کو شام 6 بجے ہوگا
اس موقع پر پہلے ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی جائے گی جس کے بعد تعزیتی کانفرنس ہوگی
ایم کیوایم کے رہنمااورسول سوسائٹی کے افراد پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہیدکی جدوجہد اور قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے

لندن ۔۔۔8، جنوری2019ء
عظیم فلاسفر، محقق، مصنف، دانشور، بزرگ استاد ،انقلابی رہنما اورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر’’ شہید وفا‘‘ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی پہلی برسی لندن میں بھی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ بھرپورطریقے سے منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ہفتہ 12 جنوری کوایم کیوایم کے زیراہتمام لندن میں تعزیتی اجتماع منعقد کیاجائے گا۔اجتماع لندن کے علاقے ایجویئر کے ’’ واٹلنگ کمیونٹی سینٹر ‘‘ واقع (145 Orange Hill Road, Edgware, Middlesex, HA8 OTR) میں شام 6 بجے ہوگا۔اس موقع پر پہلے پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی جائے گی جس کے بعد تعزیتی کانفرنس ہوگی جس میں ایم کیوایم کے رہنمااورسول سوسائٹی کے افراد پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہیدکی جدوجہد اور قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے ۔ یادرہے کہ پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف کو ریاستی اداروں نے13، جنوری 2018ء کو ڈیفنس میں واقع ان کے گھرجاتے ہوئے راستے سے گرفتارکرنے کے بعد تشدد کرکے ماورائے عدالت قتل کردیا تھا ۔ان کی تشددزدہ لاش ابراہیم حیدری میں ریٹرھی گوٹھ کے ویران علاقے سے پائی گئی تھی۔ اتوار 13، جنوری2019 ء کوان کی پہلی برسی ہے ۔ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے انہیں ’’ شہید وفا‘‘ کالقب دیاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف کی پہلی برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منا نے کافیصلہ کیاہے۔ رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ایم کیوایم کے تمام اوورسیز یونٹوں کے زیراہتمام بھی پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ، شہیدکے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی جائے گی اور شہید وفا کی یادمیں شمعیں روشن کی جائیں گی۔رابطہ کمیٹی نے پاکستان میں کارکنوں کوہدایت کی ہے کہ وہ شہید وفاکی برسی پرموجودہ صورتحال میں احتیاط کے پیش نظر اپنے اپنے علاقوں اپنے اپنے گھروں میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کریں، شہید کی یاد میں شمعیں روشن کریں اورشہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کریں ۔ 
*****


4/18/2024 1:16:56 PM