Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام جوہانسبرگ میں یوم تجدید وفا انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا


ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام جوہانسبرگ میں یوم تجدید وفا انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا
 Posted on: 11/18/2018

ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام جوہانسبرگ میں یوم تجدید وفا انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا
اجتماع میں جوہانسبرگ اور دیگرشہروں سے کارکنوں ، خواتین ، بزرگوں ،بچوں اور ساؤتھ افریقہ کمیونسٹ فیڈریشن کے رہنماؤں کی شرکت 
تمام ترریاستی مظالم اورکوششوں کے باوجود بھی مہاجر عوام کے دلوں سے قائدتحریک الطاف حسین کی محبت کو نہیں نکالی جا سکتی۔محمدسلیم
مہاجراوردیگرمظلوم قومیں اپنے حقوق مانگ رہی ہیں مگرانہیں فوج کی طاقت سے کچلاجارہاہے۔راشدمینائی
پاکستان میں ایم کیو ایم اور مہاجروں پر ہونے والے مظالم افسوسناک ہیں۔ ایلکس کرسچیئن
ایک سیاسی جماعت اوراس کے قائد کو سیاست سے جبری طور پر دور رکھنا قابل مذمت ہے۔ پارومل
پاکستان میں مہاجروں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہمیں میدان عمل آکراحتجاج کرنا ہوگا۔ محمدیوسف
دنیا بھر میں رہنے والے مہاجروں کوچاہیے کہ وہ اپنی قوم کی بقاء کے لئے اپنی قومی ذمہ داریوں کوبھی پوراکریں۔علی بھائی
مہاجروں پر ہونے والے مظالم فوری طورپر بندکئے جائیں۔ فاطمہ مینائی
جوہانسبرگ میں بانی و قائد محترم الطاف حسین کی سالگرہ کی نسبت سے یوم تجدید وفا کے اجتماع سے خطاب

جوہانسبرگ ۔۔۔ 18نومبر 2018ء
ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام جوہانسبرگ میں واقع لال قلعہ کے پام کانٹی نینٹل ہال میں بابائے مہاجر قوم بانی و قائد محترم الطاف حسین کی سالگرہ کی نسبت سے یوم تجدید وفا انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔اجتماع میں جوہانسبرگ کے ساتھ ساتھ دیگرشہروں سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنوں ، ہمدردوں، نوجوانوں، خواتین ، بزرگوں اوربچوں کے ساتھ ساتھ ساؤتھ افریقہ کمیونسٹ فیڈریشن کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر لال قلعہ کے ہال کو قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویر اور ایم کیوایم کے جھنڈوں سے خوبصورت انداز میں سجایا گیا تھا۔ہال میں 1200 افراد کی نشست کا انتظام کیا گیا تھا اور ہال بھراہواتھا ۔ اجتماع کی نظامت کے فرائض محمد فیروز نے انجام دیے۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز مولانا عنایت نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔اجتماع کے مہمان گرامی میں ساؤتھ افریقہ کمیونسٹ فیڈریشن جوہانسبرگ سٹی کے چیئرپرسن ایلیکس کرسچن،بریگیڈیئر ایس اے پی جناب پارومل،ایس اے سی ایف ڈپارٹمنٹ آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری محمد اظہر بلبلہ،چیئرمین ایس اے سی ایف جناب زمانی مبانی،ڈائریکٹر ان دی آفس چیئرپرسن جناب مائیکل ماروکوانی اور دیگر سرکاری و غیر سرکاری معززین و عمائدین بھی شامل تھے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد سلیم نے تمام حاظرین اورتمام کارکنوں اورمہاجروں کو بابائے مہاجر قوم بانی و قائد محترم الطاف حسین کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے مہاجر قوم کے لیے ایک جشن کا دن قرار دیا اور اس دن کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا۔ محمد سلیم نے پاکستان میں الطاف حسین بھائی کی تقریر تصویر اور تحریر پر جبری پابندی کی پر زور مذمت کی اور پاکستان کے ارباب اختیار کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی تمام تر ناجائز کوششوں کے باوجود بھی مہاجر عوام کے دلوں سے بابائے مہاجر قوم بانی و قائد محترم الطاف حسین کی محبت کو نہیں نکال سکتی۔ انہوں نے کہاکہ تحریک اورقوم کی پیٹھ میں چھراگھونپنے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں ،انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب انہیں کہیں جائے پناہ نہیں مل پائے گی۔محمد سلیم نے کہا کہ پاکستان میں دوہرا قانون ہے، ایک طرف ایک مولوی پوری دنیا کے سامنے کھلم کھلا آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور سپریم کورٹ کے ججوں کو واجب القتل قرار دیتا ہے اور آرمی میں بغاوت کا کہتا ہے وہ آج تک دندناتا گھوم رہا ہے جبکہ پاکستان کو بچانے کیاپیل کرنے والے قائدتحریک الطاف حسین پر غداری کے مقدمے بنائے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جب تک پاکستان میںیہ دوہراقانون رہے گااس وقت تک ملک کی صورتحال بہتر نہیں ہوسکے گی۔آخر میں محمد سلیم بھائی نے تحریک و قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی۔ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے آرگنائزر راشد مینائی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے بابائے مہاجر قوم محترم بانی و قائد جناب الطاف حسین کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور انکی صحت و سلامتی کیلئے دعا کرتے ہوے مہاجروں کو متحد ہونے پر زور دیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مہاجراوردیگرمظلوم قومیں اپنے حقوق مانگ رہی ہیں مگرانہیں حقوق دینے کے بجائے انہیں فوج کی طاقت سے کچلاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ یہی کچھ عمل اختیارکیاگیاتوسقوط ڈھاکہ ہوا اوراگر اسٹیبلشمنٹ نے اپنی روش نہیں بدلی تونتائج مختلف نہیں ہوں گے۔ راشد مینائی بھائی نے ایم کیو ایم ساوتھ افریقہ کو الطاف حسین بھائی کا قلعہ قرار دیا اور اس بات کا عہد کیا کہ ہم انشاء اللہ آخری سانس تک نظریہ الطاف حسین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ایلیکس کرسچن نے ایم کیو ایم کے قائد محترم الطاف حسین کو انکی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی اور انکی خدمات کو سراہتے ہوئے انکی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایم کیو ایم اور مہاجروں پر ہونے والے مظالم پر افسوس کا اظہار کیا۔بریگیڈیئر جناب پارومل نے ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ کو شاندار پروگرام منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کرنے کے ساتھ بانی و قائد جناب الطاف حسین کو انکی 65 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور اس پروگرام میں دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا۔ جناب پارومل نے پاکستان میں ریاست کی جانب سے اردو بولنے والی برادری پر کیے جانے والے مظالم پر افسوس کا اظہار کیا اور ایک سیاسی جماعت اوراس کے قائد کو سیاست سے جبری طور پر دور رکھنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ کے جوائنٹ آرگنائزر محمد یوسف نے بابائے مہاجر قوم محترم بانی و قائد جناب الطاف حسین بھائی کو انکی 65 ویں سالگرہ مبارکباد پیش کی اور اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا ۔محمد یوسف بھائی نے ساتھیوں کو تحریک کے کام کو تیز تر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مہاجروں پر ہونے والے مظالم جس طرح ڈھائے جارہے ہیں اس کے خلاف ہمیں میدان عمل آکراحتجاج کرنا ہوگا۔انہوں نے مہاجروں پر ہونے والے مظالم پر شدید الفاظ میں مذمت کی اور الطاف حسین بھائی کی دن رات مسلسل تحریک کی اور قوم کی فلاح کے لیے ان کی جدوجہدکوسلام پیش کیا۔ تقریب سے ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن علی بھائی نے بابائے مہاجر قوم بانی و قائد محترم الطاف حسین کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور انکی صحت و سلامتی کی دعا کرتے ہوئے تمام مہمان گرامی کا اس تقریب میں آمد کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کراچی و سندھ میں مہاجروں پر ہونے والے مظالم کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کہا کہ نظریہ الطاف حسین اب ہماری نسلوں میں منتقل ہوچکا ہے اورکوئی بھی طاقت اب ہمیں الطاف حسین سے الگ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے دنیا بھر میں رہنے والے مہاجروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی قوم کی بقاء کے لئے اپنی قومی ذمہ داریوں کوبھی پوراکریں۔ خواتین کارکن محترمہ فاطمہ مینائی نے قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کو انکی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکی 40 سالہ جدوجہد پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے ساوتھ افریقہ یونٹ کو زبردست پروگرام منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ فاطمہ مینائی نے پاکستان میں مہاجروں پر ہونے والے مظالم پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا اور ان مظالم کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔نوجوان مقرر رضا علی نے مقامی زبان میں اظہارخیال کرتے ہوئے نوجوان نسل کی ترجمانی کی ۔ رضا علی نے حکومت پاکستان اور حقوق انسانی کی تنظیموں سے پاکستان میں ہونے والی مہاجر نسل کشی کی پرور مذمت کی اور اس ظلم و ستم کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے جناب الطاف حسین کو انکی 65 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔اجتماع سے بابائے مہاجر قوم محترم بانی و قائد جناب الطاف حسین خطاب کرنے آئے توتمام حاظرین نے اپنے محبوب قائد کا استقبال فلک شگاف نعرے لگا کر کیا۔اجتماع کے اختتام پر جناب الطاف حسین کی سالگرہ کاکیک بھی کاٹاگیا۔
*****






































4/16/2024 12:52:33 PM