Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تبلیغی جماعت کے امیرحاجی عبدالوہاب کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت


تبلیغی جماعت کے امیرحاجی عبدالوہاب کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
 Posted on: 11/18/2018
تبلیغی جماعت کے امیرحاجی عبدالوہاب کے انتقال پر قائد تحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام وفاپرست کارکنان سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے تبلیغی جماعت کے امیرحاجی عبدالوہاب کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حاجی عبدالوہاب انتہائی شریف النفس انسان تھے ، انہوں نے احکام خداوندی اور شریعت محمدی ؐ کے فروغ کیلئے اپنی پوری زندگی وقف کردی تھی اور فلاح انسانیت کیلئے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سمیت تمام عقیدت مندوں سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام وفاپرست کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اورآپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ،حاجی عبدالوہاب مرحوم کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔(آمین)

*****

4/18/2024 7:00:33 PM