Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لفظ مہاجرحضورؐ سے منسوب ہے ، اسے گالی دینانعوذبااللہ حضورؐ کی شان میں گستاخی کرناہے۔الطاف حسین


لفظ مہاجرحضورؐ سے منسوب ہے ، اسے گالی دینانعوذبااللہ حضورؐ کی شان میں گستاخی کرناہے۔الطاف حسین
 Posted on: 5/25/2018

لفظ مہاجرحضورؐ سے منسوب ہے ، اسے گالی دینانعوذبااللہ حضورؐ کی شان میں گستاخی کرناہے۔الطاف حسین
حضورؐ نے مکہ سے مدینہ ہجرت کی تھی، لفظ ’’ مہاجر ‘‘ کوگالی قراردیناتوہین رسالت کے زمرے میں آتاہے ۔الطاف حسین
اسلامی کلینڈر نبی کریمؐ کی ہجرت سے منسوب ہے، جو مہاجر لفظ کو مٹانے کی بات کرتے ہیں انہیں اسلامی کلینڈر کو تبدیل کرناہوگا 
لفظ مہاجرکوگالی د ینے والوں چاہیے کہ وہ اسلامی کلینڈرکوخیرباد کہہ کرے اپنا سندھی کلینڈر بنالیں۔الطاف حسین
جووقتی طورپر کہیں پناہ لے وہ پناہ گزین ہے ، مہاجروہ ہے جو ہجرت کرتاہے اورواپس نہیں جاتا۔الطاف حسین
ہم واپس جانے کے لئے نہیں بلکہ مستقل آبادہونے کیلئے آئے تھے ، اب ہم واپس نہیں جائیں گے۔الطاف حسین
قائدتحریک الطاف حسین کا متعصب سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مہاجروں کوگالی دینے اورمہاجروں پر لعنت بھیجنے کی شدید مذمت

لندن ۔۔۔ 25 مئی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ نبی اکرم حضرت محمدمصطفےٰ ﷺ نے بھی مکہ سے مدینہ ہجرت کی تھی اور تاجدارمدینہ خود بھی مہاجر تھے لہٰذا لفظ ’’ مہاجر ‘‘ کوگالی قراردیناتوہین رسالت کے زمرے میں آتاہے، ایساکرنے والے سخت گناہ کررہے ہیں ۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز اپنے آڈیوپیغام میں کہی ۔ جناب الطاف حسین نے بعض متعصب سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مہاجروں کوگالی دینے اورمہاجروں پر لعنت بھیجنے کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ قرآن مجیدمیں جگہ جگہ لفظ مہاجر کاذکرآیاہے، لفظ مہاجرکی بے حرمتی کرناقرآن کی بے حرمتی کرناہے،کیا گالیاں دینے والے متعصب لوگ لفظ مہاجرکوقرآن مجید سے نکال سکتے ہیں؟قرآن مجیدمیں کئی انبیائے کرام کازکرہے جنہوں نے ہجرت کی، حضرت آدم ؑ ، حضرت ابراہیم ؑ ، حضرت موسیٰ ؑ نے ہجرت کی، نبی آخرالزماں حضرت محمدمصطفےٰ ؐ نے مکہ سے مدینہ ہجرت کی ۔جب نبی کریمؐ اوران کے صحابہ اکرامؓ نے مکہ سے مدینہ ہجرت کی توجولوگ پہلے سے مدینہ میں آباد تھے وہ انصار کہلائے اورہجرت کرکے آنے والے مہاجر کہلائے۔جولوگ لفظ مہاجر کوگالی قراردیتے ہیں اوراسے مٹانے کی بات کرتے ہیں کیاوہ اسلام کی اس تاریخ مٹاناچاہتے ہیں، کیاوہ نبی کریم ؐ کے مہاجرہونے سے انکارکرسکتے ہیں؟لفظ مہاجرحضورؐ سے منسوب ہے ، اسے گالی دینانعوذبااللہ حضورؐ کی شان میں گستاخی کرناہے، ایسا کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ کاعذ اب نازل ہوگا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حضورؐ کی ہجرت کی اتنی اہمیت ہے کہ اسلامی کلینڈر کااجراء بھی نبی کریمؐ کی ہجرت سے منسوب ہوا، جولوگ ہجرت اورمہاجر لفظ کو مٹانے کی بات کرتے ہیں انہیں اسلامی کلینڈر کو تبدیل کرناہوگا اوراسلامی کلینڈر نئے سرے سے ترتیب دیناہوگا۔ لفظ مہاجرکوگالی د ینے والوں چاہیے کہ وہ اسلامی کلینڈرکوخیرباد کہہ کرے اپنا سندھی کلینڈر بنالیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مہاجر اورپناہ گزین میں فرق ہوتاہے ، پناہ گزین وہ ہے جووقتی طورپر کہیں پناہ لے اورحالات بہتر ہوجانے پر واپس چلاجائے جبکہ جوکہیں ہجرت کرتاہے وہ واپس نہیں جاتا ۔ انہوں نے کہاکہ حضورؐ نے مکہ سے مدینہ ہجرت کی تھی جوصدیوں سے ان کاآبائی وطن تھالیکن فتح مکہ کے بعد بھی وہ مدینہ ہی میں رہے اوروہیں ان کامزارمبار ک ہے ۔ جولوگ لفظ مہاجرکوگالی دے رہے ہیں ،مہاجروں پر لعنت بھیجتے ہیں اور مہاجرں کوپاکستان سے واپس جانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انہیں سمجھ لیناچاہیے کہ ہم واپس جانے کیلئے نہیں بلکہ مستقل آبادہونے کیلئے آئے تھے ، اب ہم واپس نہیں جائیں گے،اگرہم واپس گئے توپھرپورا سندھ لے کرجائیں گے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ہجرت مدینہ کے بعد نبی کریم ؐ نے کئی بار واضح الفاظ میں ہدایات دیں کہ ہجرت کرکے آنے والوں کوبرابرکاحق دو، ہم سوال کرتے ہیں کہ آج سندھ میں مہاجروں کوکیامساوی حقوق میسر ہیں ؟ سندھ سیکریٹریٹ میں مہاجرڈھونڈنے سے نہیں ملتے، مہاجروں پرسرکاری ملازمتوں کے دروازے بندہیں، کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کی آبادی کوآدھا کردیا گیا، حلقہ بندیوں میں دھاندلی کرکے مہاجرنمائندوں کی کامیابی کوروکاگیاہے۔ جناب الطاف حسین نے نوجوانوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جولوگ 30، 30 برسوں سے تحریک میں تھے انہوں نے تحریک سے بے وفائی کرڈالی، تحریک کے شہیدوں کے لہوکاسوداکرلیا، انہوں نے امانت میں خیانت کی ،لہٰذا اب قوم کامستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے ۔انہوں نے کارکنوں اورہمدردوں سے کہاکہ وہ تحریک کے شہیدوں کے لواحقین، لاپتہ اوراسیرکارکنوں کے اہل خانہ کی ہرممکن مددکریں۔ 

*****


4/24/2024 9:03:51 PM