Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطا ف حسین پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں،کارکنوں اورحامیوں سے مکمل ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکرتے ہیں۔ الطاف حسین


 الطا ف حسین پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں،کارکنوں اورحامیوں سے مکمل ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکرتے ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 4/21/2018

الطا ف حسین پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں،کارکنوں اورحامیوں سے مکمل ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکرتے ہیں۔ الطاف حسین


لندن ۔۔۔ 21 اپریل 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدالطاف حسین نے لاہورمیں پولیس کی جانب سے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں علی وزیر، بلال مندوخیل، عصمت شاہ جہاں، مزمل اوردیگرکارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پشتون تحفظ موومنٹ ملک کے دیگر شہروں کے بعد لاہورمیں ایک پرامن جلسہ کرناچاہتی ہے تاکہ پنجاب کے عوام کوبھی پشتونوں کے ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور پشتون عوام پر ہونے والے دیگر مظالم کی داستان اوراپنی حالت زار سے آگاہ کرسکیں لیکن بجائے اس کے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں کی بات سنی جاتی اوران پر ہمدردی سے غورکیاجاتا ، لاہور میں پشتون رہنماؤں اورکارکنوں کی اندھادھندگرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں جو سراسرظلم اورریاستی بربریت ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ انصاف وقانون کا کونسا معیارہے کہ مذہبی انتہاپسندگروپوں کو احتجاج کے نام پر اسلام آباد، لاہوراورپورے پنجاب میں گھیراؤ جلاؤتک کرنے کی اجازت ہے،انہیں دھرنے کی آڑ میں پورے پنجاب کی شاہراہوں کوبندکرنے کی اجازت ہے لیکن اگراپنے حقوق کے لئے پرامن انداز میں آوازاٹھانے والے پشتون رہنما لاہورمیں آکرپرامن جلسہ کرناچاہیں توانہیں نہ صرف اس کی اجازت نہیں بلکہ ان کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں اورانہیں ریاستی تشددکانشانہ بنایا جارہا ہے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ یہ جبروستم اپنے حقوق کیلئے پرامن جدوجہدکرنے والے پشتونوں کودیوارسے لگانے کاسبب بنے گا لہٰذا یہ ظلم بند کیا جائے، پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں اورکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے ،انہیں لاہورمیں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے، ان کے خلاف طاقت استعمال کرنے کے بجائے ان کی بات سنی جائے ۔ جناب الطا ف حسین نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں،کارکنوں اورحامیوں سے مکمل ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیا۔ 
****


4/20/2024 4:44:01 AM