9دسمبرکو شہداء کے موقع پر گرفتاریوں،لاپتہ کارکنوں کی عدم بازیابی اورریاستی مظالم کے خلاف ایم کیوایم یوکے
کے زیراہتمام کل بروز اتوار لندن میں ٹین ڈاؤننگ پر علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی
علامتی بھوک ہڑتال دوپہر 11بجے شروع ہوگی اورشام 4بجے تک جاری رہے گی
کارکنان اورہمدرد علامتی بھوک ہڑتال میں بھرپوراندازمیں شرکت کریں ۔ایم کیوایم یوکے کی اپیل
لندن ۔۔۔ 16 دسمبر 2017ء
9دسمبرکویوم شہداکے موقع پر کراچی اورحیدرآبادمیں شہداء کے لواحقین اورعوام کو یادگارشہداپر جانے کی اجازت نہ دینے اورکارکنوں، مہاجرماؤں بہنوں ، نوجوانوں اوربچوں پرلاٹھی چارج، اندھادھندگرفتاریوں،لاپتہ کارکنوں کی عدم بازیابی اورریاستی مظالم کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ یوکے کے زیراہتمام کل بروزاتوار لندن میں برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ پر علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی۔بھوک ہڑتال کیلئے پولیس سے باقاعدہ اجازت حاصل کرلی گئی ہے ۔ احتجاج کے طورپرکی جانے والی یہ علامتی بھوک ہڑتال دوپہر 11بجے شروع ہوگی اورشام 4بجے تک جاری رہے گی۔
دریں اثناء ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم اورآرگنائزنگ کمیٹی نے یوکے یونٹ کے تمام کارکنوں اورہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علامتی بھوک ہڑتال میں بھرپوراندازمیں شرکت کریں اورپاکستان میں مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف بلند کی جانے والی آوازمیں آواز ملائیں
*****